ہیلمٹ نہ پہننے پر شہری کا 60 لاکھ روپے کا چالان!
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کیا آپ کو یہ جان کو حیرت ہوگی کہ صرف ہیلمٹ نہ پہننے جیسی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر شہری کا پاکستانی کرنسی کے مطابق 60 لاکھ روپے کا چالان ہوگیا۔
جی ہاں! بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے جب کہ مقامی پولیس کو اس حوالے سے سبکی اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک موٹر سائیکل سوار شہری کو ہیلمٹ نہ پہننے اور لائسنس نہ رکھنے پر ایسا چالان تھما دیا گیا جس کی رقم سن کر ہر کوئی دنگ رہ گیا ، یعنی پورے 20 لاکھ 74 ہزار بھارتی روپے، جو پاکستانی کرنسی میں 60 لاکھ روپے سے زائد رقم بنتی ہے۔
یہ واقعہ 4 نومبر کو نئی منڈی پولیس اسٹیشن کے علاقے میں پیش آیا، جہاں شہری انمول جب اپنے اسکوٹر پر سڑک پر جا رہا تھا تو پولیس نے اسے روکا اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان جاری کر دیا، لیکن جب اس نے چالان پر لکھی رقم دیکھی تو وہ خود بھی ششدر رہ گیا۔
اس نے چالان کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جو کچھ ہی گھنٹوں میں وائرل ہو گئی۔
لوگوں نے حیرت اور طنز کے ملے جلے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ آخر ایک عام شہری سے ہیلمٹ نہ پہننے کے جرم پر اتنی خطیر رقم کیسے وصول کی جا سکتی ہے۔ کچھ صارفین نے لکھا کہ اگر واقعی اتنے چالان ہوتے تو شاید لوگ ہمیشہ ہیلمٹ پہنے رکھتے!
وائرل ہونے کے بعد معاملہ اعلیٰ حکام تک پہنچا تو انکشاف ہوا کہ یہ ایک ڈیجیٹل چالان سسٹم میں ٹائپنگ کی غلطی تھی۔ مظفر نگر پولیس کے ترجمان کے مطابق سب انسپکٹر کو موٹر وہیکل ایکٹ کی دفعہ 207 کے تحت کارروائی کرنی تھی، جس میں زیادہ سے زیادہ 4 ہزار روپے جرمانے کی گنجائش ہوتی ہے، مگر انہوں نے غلطی سے 207 کا نمبر، جرمانے کی رقم والے خانے میں درج کر دیا۔ اس سے سسٹم نے اسے 20,74,000 روپے سمجھ لیا۔
پولیس کے مطابق اب یہ غلطی درست کر دی گئی ہے اور اصل چالان صرف 4 ہزار روپے کا ہے، جبکہ موٹر سائیکل ضبط کر لی گئی ہے۔ ایس پی ٹریفک پولیس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ محض انسانی غلطی تھی، کسی شہری سے اضافی رقم وصول نہیں کی گئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہیلمٹ نہ پہننے کے مطابق
پڑھیں:
اطالوی فیشن برانڈ کی لاکھوں روپے کی سیفٹی پن متعارف
اطالوی فیشن برانڈ پراڈا نے 775 ڈالر (2 لاکھ 19 ہزار پاکستانی روپے) کی سیفٹی پن متعارف کرا کر ایک بار پھر انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی۔
’قروشیے سیفٹی پِن بروچ‘ نامی پیتل سے بنا یہ سیفٹی پِن رنگین قروشیے میں لپٹا ہے جس پر پراڈا کا ایک چھوٹا سا تکون لوگو لگا ہے۔
200 سے 250 روپے کے درمیان سیفٹی پن کا پیکٹ خریدنے والے صارفین کو جب پراڈا کے تقریباً 2 لاکھ 20 ہزار روپے کی سیفٹی پن سے متعلق معلوم ہوا تو انہوں نے سوشل میڈیا پر خوب مذاق بنایا۔
ایک صارف نے لکھا ’کیا برانڈز اس موقع پر ہمارا مذاق اڑا رہے ہیں؟‘
ایک صارف کا کہنا تھا یہ قروشیے ان کی دادی نے یہ ٹی وی پر ساس بہو کے ڈرامے دیکھتے ہوئے بناتی تھیں۔‘
Prada really out here selling crochet safety pins for 70K. My grandma used to make those while watching Saas-Bahu dramas ???? pic.twitter.com/jlgjJ60jad
— Devanshu Kumar (@oldschoolguy__) November 5, 2025اس متعلق ناقدین کا کہنا تھا کہ ’لگژری ایزنشیلز‘ کا رجحان بتاتا ہے کہ کس طرح فیشن ہاؤسز کے پاس نئے خیالات کا فقدان ہو رہا ہے۔
ایک فیشن بلاگر کا کہنا تھا کہ یہ تخیلاتی نہیں بلکہ احمقانہ عمل ہے۔