پارلیمانی رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا باعث فخر ہے، وزیراعظم کا بین الاپارلیمانی کانفرنس سے خطاب
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان شروع سے سفارتکاری اور امن پر یقین رکھتا ہے، پارلیمانی رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا باعث فخر ہے۔
اسلام آباد میں منعقدہ بین الاپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مئی میں بھارت سے ہونے والی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور افواج پاکستان نے عسکری تیاریوں اور پیشہ ورانہ مہارتوں کا ثبوت دیا، جنگ جیتنے کے بعد اب ہمیں امن جیتنا چاہیے، امن ہی پائیدار ترقی کی بنیاد ہے۔
یہ بھی پڑھیے: بین الاقوامی اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی پارلیمانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا
وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ دنوں افغانستان کی طرف سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا گیا، میں قطر اور ترکیہ کے دوستوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مذاکرات کا انتظام کیا، امن اسی وقت قائم ہوگا جب افغانستان سے کارروائیاں کرنے والے ٹی ٹی پی اور دیگر گروپوں کو لگام دیا جائے۔
Two-day Inter-Parliamentary Speakers' Conference is underway in Islamabad.
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) November 11, 2025
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ، او آئی سی، ایس سی او اور دیگر بین الاقوامی پلیٹ فارمز میں ہمارا کردار ہماری امن پسندی کا ثبوت ہیں، میری حکومت میں پاکستان اصلاحات، شراکت داری اور نوجوانوں اور خواتین کی ترقی کے سفر پر گامزن ہے۔ چھوٹی صنعتوں کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے اور خواتین اور نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے لیس کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: عالمی سفارتی محاذ پر 2 وفود پاکستان کے حق میں رائے سازی کے لیے متحرک ہوچکے، دفتر خارجہ
وزیراعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ عوام کی امنگوں کے ترجمان ہوتے ہیں، ہم عوام کی طرف سے ہونے والے تقاضوں کو مکمل کرنے کے پابند ہیں، مجھے امید ہے کہ اس کانفرنس میں ہونے والا مکالمہ مستقبل میں ہمارے مشترکہ سفر میں رہنمائی فراہم کرے گا۔
وزیراعظم نے کانفرنس میں شرکت کرنے پر عالمی وفود کا شکریہ ادا کیا اور سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی کو کانفرنس کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بین الاپرلیمانی کانفرنس خطاب وزیراعظم
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بین الاپرلیمانی کانفرنس نے کہا کہ
پڑھیں:
نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
بی جے پی کے لیڈر نے کہا کہ ان کی جماعت جموں و کشمیر بھر سے عوامی آراء اور شکایات جمع کر رہی ہے اور عوامی مسائل کو پارلیمنٹ میں اٹھایا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں برسراقتدار مخلوط حکومت کی اتحادی جماعت بی جے پی کے لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکنِ پارلیمان انجینیئر غلام علی کھٹانہ نے الزام عائد کیا کہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کی قیادت والی حکومت عوامی مسائل کے حل میں ہر محاذ پر ناکام ثابت ہوئی ہے، جس کے باعث عوام میں بے چینی اور ناراضگی بڑھ رہی ہے۔ ضلع رامبن کے سب ڈویژن بنیہال میں منعقدہ ایک عوامی دربار سے خطاب کرتے ہوئے جس میں مقامی باشندوں اور سرکاری افسران نے شرکت کی، غلام علی کھٹانہ نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی اور بجلی کے شعبوں کی حالت مزید خراب ہوئی ہے۔ انہوں نے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت پر عوام سے دور ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے زیادہ جوابدہی کا مطالبہ کیا۔
بی جے پی کے لیڈر نے کہا کہ ان کی جماعت جموں و کشمیر بھر سے عوامی آراء اور شکایات جمع کر رہی ہے اور عوامی مسائل کو پارلیمنٹ میں اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے مرکز کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر کی انتظامیہ کی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا اور گوجر-بکروال برادریوں اور بے گھر کشمیری پنڈتوں کے لئے مزید حفاظتی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ عوامی ملاقات کے دوران مختلف عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا، جس میں مقامی حکام، بی جے پی رہنماؤں اور علاقے کے باشندوں نے شرکت کی۔