اسلام آباد دھماکے کے مرکزی ملزم تک پہنچ گئے ہیں: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
—فائل فوٹو
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد دھماکے کے مرکزی ملزم تک پہنچ گئے ہیں، اسلام آباد حملہ آور کا تعلق افغانستان سے ہے۔
سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وانا کیڈٹ کالج حملے کے حملہ آور افغانستان سے ہے، وہ بعض نہیں آرہے، دہشت گردوں کی حمایت کر رہے ہیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے مشکل ہو رہا ہے جیسے افغانستان کے لوگ یہاں آکر حملے کر رہے ہیں، ہمارا بڑا ٹارگٹ غیرقانونی افغان کو نکالنا ہے۔
یہ بھی پڑھیے محسن نقوی کی سری لنکن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی کیڈٹ کالج وانا حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، ذمہ داری ’جیش الہند‘ کے نام سے قبول کی، ذرائعوزیر داخلہ نے کہا کہ سری لنکا کے واپس جانے پر ہماری ٹیم سے بات ہوئی، سری لنکا کی ٹیم کے تمام خدشات دور کیے، ٹیم کو باکس سیکیورٹی دینے کا کہا، سری لنکن بورڈ اور کھلاڑیوں نے بڑی بہادری سے یہاں رہنے اور کھیلنے کا فیصلہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم کو یہاں رہنے پر بہت زیادہ تشویش تھی، سری لنکن صدر نے کل خود اپنی ٹیم سے بات کی اور کھیلنے پر آمادہ کیا، ہمارے فیلڈ مارشل نے خود سری لنکا کے ڈیفنس منسٹر اور سیکریٹری سے بات کی اور کنونس کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سری لنکن اتھارٹی کو یقین دہانی کرائی گئی کہ پاکستان آرمی، رینجرز اور پولیس سیکیورٹی سنبھالے ہوئے ہیں، سری لنکن ٹیم کے ارکان ہمارے اسٹیٹ گیسٹ ہیں ان کو ہم اسی طرح کا پروٹوکول اور سیکیورٹی دے رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: محسن نقوی
پڑھیں:
افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی
افغانستان کرکٹ ٹیم(Afghanistan Cricket Team) اپنی آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی بھارت کے دارالحکومت دہلی میں کرے گی، جس کا باضابطہ شیڈول سامنے آگیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان طویل مشاورت کے بعد اس سیریز کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا ہے، جس کے تحت تین ٹی ٹوئنٹی میچز 13، 16 اور 19 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا کہ افغانستان بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گا، جو دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان مضبوط ہوتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
اس سے قبل افغانستان کی ٹیم بھارت کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیل رہی ہے، جس سے دونوں ٹیموں کے درمیان بین الاقوامی کرکٹ روابط مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:پنجاب میں مفت سفری سہولت ختم کرنے پر غور
بھارتی میڈیا کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے اس سیریز کے لیے جوابی دورے کی خواہش ظاہر کی تھی، جس پر بھارتی بورڈ نے مثبت ردعمل دیا۔ دونوں بورڈز کے درمیان پہلے سے اچھے تعلقات موجود ہیں، جس کی بنیاد پر اس سیریز کو ممکن بنایا گیا۔
یہ بھی یاد رہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم ماضی میں اپنی ہوم سیریز بھارت اور متحدہ عرب امارات میں کھیلتی رہی ہے۔ بھارت میں افغانستان نے اس سے قبل آئرلینڈ، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کی میزبانی بھی کی ہے۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق افغانستان کی جانب سے بھارت میں مسلسل ہوم سیریز کھیلنا اس بات کی علامت ہے کہ وہ عالمی کرکٹ میں اپنی موجودگی اور انتظامی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کر رہا ہے۔