City 42:
2025-11-15@16:03:51 GMT

"خیبر پختونخوا میں دشہتگردی "خود ساختہ" ہے"

اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT

سٹی42:   خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ نے پاکستان پر وہ الزام بھی لگا دیا جو پاکستان کا ازلی دشمن تک نہیں لگاتا۔   وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے حامیوں کے بڑے اجتماع میں تقریر کرتے ہوئے کہا، "خیبر پختونخوا میں دشہتگردی "خود ساختہ" ہے".

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے یہ الزام لوئر دیر میں ایک پہلے سے جاری پروجیکٹ کا افتتاح کرنے کے لئے منعقد کئے گئے  پی ٹی آئی کے کارکنوں کے اجتماع میں تقریر کرتے ہوئے کہی۔ سہیل آفریدی کی تقریر کی دستیاب ہو سکنے والی رپورٹوں میں اس جملے کی کوئی وضاحت موجود نہیں۔

ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی 

سہیل آفریدی کو پی ٹی آئی کے اڈیالہ جیل میں قید کی سزا کاٹ رہے بانی نے گزشتہ وزیراعلیٰ امین گنڈاپور سے استعفیٰ دلوا کر وزیراعلیٰ بنوایا تھا تو اس موقع پر تواتر کے ساتھ یہ بتایا جاتا رہا کہ بانی چاہتے ہیں کہ سہیل آفریدی کے پی کے میں خوارجی دہشتگردوں کے ساتھ جاری جنگ کو بند کروا کے دہشتگردوں کےساتھ مذاکرات کریں۔ سہیل آفریدی نے یہ بات کئی بار کہی اور گزشتہ روز بھی انہوں نے دہشتگردی کے مقابلہ کے لئے وفاقی فورسز کو طلب کرنے کے قانون کی مخالفت میں بیان دیا۔ 

پاکستان نے سری لنکا کو ہرا دیا

سہیل آفریدی نے اس تقریر میں پاکستان کی حکومت پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی اور یہ دعویٰ کیا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کو اس کے حصہ کے وسائل نہیں دے رہی۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی خودساختہ شروع کی گئی ہے۔  وفاق ہمارے 3 ہزار ارب روپے بھی نہیں دے رہا ہے۔

لوئردیر میں 41 میگاواٹ کوٹو ہائیڈیل پاور پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا سستی بجلی  پیدا کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہمارے ترقیاتی منصوبوں کے لیئے غیر ملکی انجینئیرز کو این او سی نہیں مل رہے ہیں، جس کی وجہ سے صوبے کو مشکلات کا سامنا ہے، صوبے میں دہشت گردی خود ساختہ شروع کی گئی ہے، اس وجہ سے صوبے کی معیشت ترقی نہیں کر رہی ہے۔

بھارتی کرکٹر کا خاتون کے خلاف ہراسمنٹ کا مقدمہ

سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو تجربہ گاہ بنا دیاگیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا،  وفاق ہمارے 3ہزار ارب روپے نہیں دے رہا ۔ اگر وفاق نے ہمارے بقایا جات کی ادائیگی کی تو صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔

اس موقع پر پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ کوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 21.

7 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوا ہے۔

 وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے 1.5 ارب روپے کی لاگت سے 18.5 کلومیٹر تورمنگ رازگرام روڈ کا بھی افتتاح کیا اور کہا کہ صوبائی حکومت پن بجلی وسائل کو معاشی ترقی کی بنیاد بنانے کے لیے طویل المدتی منصوبہ بندی پر کام کر رہی ہے۔

شوکت خانم ہسپتال کا فراڈ سی ای او گرفتار

سہیل آفریدی نے کہا کہ صاف اور سستی توانائی کے یہ منصوبے روزگار کے فروغ اور صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے، صوبے کی پہلی پاور ٹرانسمیشن لائن بچھائی جا رہی ہے جو 11 ہائیڈرو منصوبوں کی بجلی کی ترسیل ممکن بنائے گی۔ مقامی پاور ہاؤسز سے پیدا ہونے والی بجلی صنعتوں کو رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائے گی، صوبائی حکومت اپنے پاور ڈسٹری بیوشن سسٹم کے لیے مکمل سپورٹ فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی انجینیئرز کے خیبر پختونخوا دورے کے لیے این او سی جاری نہیں ہو رہی۔  این او سی میں تاخیر کے باعث  اہم منصوبے تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں اور یہ نقصان صرف خیبر پختونخوا کا نہیں بلکہ پورے ملک کا نقصان ہے۔

سہیل آفریدی نے ریڈیو پاکستان پر حملے کا مقدمہ چلانے کی بجائے کمیشن بنانےکاحکم دےدیا

Waseem Azmet

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی نے سہیل آفریدی نے خیبر پختونخوا فریدی نے کہا نے کہا کہ ارب روپے

پڑھیں:

سہیل آفریدی نے ریڈیو پاکستان پر حملے کا مقدمہ چلانے کی بجائے کمیشن بنانےکاحکم دےدیا

سٹی42: پنجاب اور اسلام آباد میں نو مئی 2023 کے سانھہ کے مجرموں کے مقدمات کے ٹرائل مکمل ہو گئے اور  کئی مقدمات میں مجرموں کو سزائیں سنائی جا چکیں جبکہ خیبرپختونخوا میں اب صوبائی  حکومت "تحقیقاتی کمیشن" بنانے کا اعلان کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اس کے ساتھ یہ بھی اعلان کیا کہ ان کی حکومت   ’ایکشن اِن ایڈ آف سول پاورز‘  کو ختم کرے گی۔

وفاقی دارلحکومت کو محفوظ ترین شہر بنانے کے لیے ای ٹیگ جاری کرنے کا فیصلہ

وزیر اعلی سہیل آفریدی نے  9 مئی کو ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت پر حملے، آگ لگانے اور تمام املاک تباہ و برباد کرنے کے سنگین جرائم کی تحقیقات کیلئے ڈھائی سال بعد تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سارے عرصہ کے دوران اس سانحہ کے ضمن میں کوئی پیش رفت نہیں کی گئی۔
وزیراعلیٰ سہلی آٖریدی نے اب حکم جاری کیا ہے کہ تحقیقاتی کمیشن  تمام شواہد، سی سی ٹی وی فوٹیج، جمع کر کے اپنی رپورٹ کابینہ کو پیش کرے۔
 
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرنے کا اعلان  اپنی نئی صوبائی کابینہ کے پہلے اجلاس میں کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کمیشن تمام شواہد، بشمول سی سی ٹی وی فوٹیج، جمع کر کے اپنی رپورٹ کابینہ کو پیش کرے۔

بھارت کی ریاستی دہشتگردی، کشمیری نوجوان ڈاکٹر کو لال قلعہ دھماکے کا مجرم ٹھہرا کر ان کا گھر بم سے اڑا دیا

کابینہ کے اس پہلے اجلاس میں نئے وزیر اعلیٰ نے اپنی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز وضع کیں۔

سہیل آفریدی نے اپنی کابینہ کے پہلے ہی اجلاس میں یہ سنگین نوعیت کا فساد کھرٓ کر دیا کہ ان کی حکومت   ’ایکشن اِن ایڈ آف سول پاورز‘  کو ختم کرے گی۔ سہیل آفریدی نے خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشنز کے خاتمے کے لئے یہ دلیل پیش کی کہ وہ  صوبائی اسمبلی کی تمام قراردادوں پر مکمل عمل کریں گے اور سب سے اہم قرارداد ’ایکشن اِن ایڈ آف سول پاورز‘ کے خاتمے سے متعلق ہے۔ سہیل آفریدی نے دعویٰ کیا کہ دہشتگردی کے خلاف آپریشن بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے۔

وفاقی حکومت نے صحافیوں کیلئے  کمیشن فار دی پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز  قائم کردیا

سہیل آفریدی نے دعویٰ کیا کہ سود سے پاک خیبر پختونخوا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،  ہم خیبر پختونخوا کو سود  سے پاک کریں گے اور اسلامی سرمایہ کاری متعارف کرائیں گے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کی متفقہ قرارداد ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ جیل میں ناروا سلوک ہو رہا ہے، 4.5 کروڑ عوام کے منتخب وزیر اعلیٰ کو اپنے بانی چیئرمین سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، میں عمران خان سے ملاقات کر کے پالیسی گائیڈ لائنز لینا چاہتا ہوں، بانی چیئرمین اور ان کی اہلیہ کو اپنے ذاتی معالج سے ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔

نائب وزیراعظم کی یورپی یونین مشن کی آئندہ پاکستان آمد کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایت

انہوں ںے کہا کہ حکومت کے تمام تر اقدامات اور اصلاحات منتخب نمائندوں کی مشاورت سے کی جائیں گی،  کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہو  گی۔ حکومتی فنڈز پر کسی کو بھی ذاتی تشہیر کی اجازت نہیں ہوگی۔ کابینہ فیصلے  میرٹ اور مکمل شفافیت کو مدنظر رکھ کر کرے، تمام قوانین عوامی مفاد میں ہونے چاہئیں، کوئی بھی قانون عوامی مفاد کے منافی ہو تو اسے ختم کیا جائے، تمام قوانین کا ازسرِ نو جائزہ لیا جائے، خامیوں کی نشاندہی کر کے ضروری ترامیم تجویز کی جائیں۔

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں دہشت گردی خود ساختہ ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
  • خیبرپختونخوا میں دہشت گردی خود ساختہ ہے، وزیراعلی سہیل آفریدی
  • خیبرپختونخوا میں دہشت گردی خود ساختہ ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
  • خیبرپختونخوا میں دہشت گردی خود ساختہ ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا دورہ لوئر دیر، کوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا افتتاح
  • کوئی انہیں جھکا نہیں سکتا، وزیراعلیٰ کے پی
  • سہیل آفریدی نے ریڈیو پاکستان پر حملے کا مقدمہ چلانے کی بجائے کمیشن بنانےکاحکم دےدیا
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا امن جرگہ کے دو ارکان کے لاپتا ہونے کا انکشاف
  • مزید تین لوگ بھی ووٹ دینے کو تیار ہیں، سینیٹر فیصل واوڈا کا اہم انکشاف