غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیل نے مزید 15 فلسطینی شہداء کی لاشیں واپس کر دی ہیں۔ وزارتِ صحت نے ٹیلیگرام پر جاری بیان میں بتایا کہ یہ لاشیں بین الاقوامی کمیٹی آف ریڈ کراس کے ذریعے غزہ پہنچائی گئی ہیں، جس کے بعد کل موصول ہونے والی شہداء کی لاشوں کی تعداد 330 ہو گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اب تک واپس کی گئی 330 لاشوں میں سے صرف 97 کی شناخت ممکن ہو سکی ہے، جبکہ باقی لاشیں شناخت کے منتظر ہیں۔
دریں اثنا، غزہ میں شدید بارشوں کے بعد عارضی کیمپوں میں پانی جمع ہونے سے بے گھر فلسطینیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے امدادی سامان کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے، جس کے باعث لاکھوں خاندان محفوظ پناہ گاہوں سے محروم ہیں۔
واضح رہے کہ اکتوبر 2023 سے اسرائیل کی غزہ پر بمباری کے نتیجے میں کم از کم 69,187 فلسطینی شہید اور 170,703 شہری زخمی ہو چکے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

شہرقائد میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری قتل، رواں سال مجموعی تعداد 79 ہوگئی

شہرقائد میں مسلح ڈکیتوں نے مزاحمت پرایک اورشہری کوقتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ شرافی گوٹھ تھانے کے علاقےشاہ علی گوٹھ کے قریب محمد سٹی میں گھرمیں دوران ڈکیتی پیش آیا۔

مقتول نجی میڈیسن کمپنی میں ملازمت کرتا تھا اورتین بیٹیوں کا باپ اور گھر کا واحد کفیل تھا۔ پولیس کے مطابق 3 مسلح ڈکیت مقتول کے گھرمیں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے تومقتول نے مزاحمت کی جس پرمسلح ملزمان نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شہری کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں مقتول کی شناخت 50سالہ شاہد ولد عبدالکریم کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ اوقمرعباس نے ایکسپریس کو بتایا کہ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے اورواقعے کی سی سی ٹی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ واقعے میں ملوث ملزمان کا سراغ لگایا جاسکے۔

جناح اسپتال میں مقتول کے رشتہ دار محمد عمیرنے بتایا کہ مقتول شاہد گھرکا واحد کفیل تھا اور جمعرات کوانھوں نے اتفاقیہ ملازمت سے چھٹی کی تھی اوربارہ ساڑھے بارہ گھرکے قریب تین مسلح ڈکیت ان کے گھرمیں داخل ہوئے توگھرمیں بچیاں موجود ہونے کی وجہ سے انھوں نے ڈکیتوں کو گھرسے باہرنکلنے کا کہا توڈکیتوں نے فائرنگ کردی اورفرارہوگئے۔

انھوں نے بتایا کہ مقتول انتہائی شریف النفس انسان تھے اوران کی کسی سے کوئی دشمنی بھی نہیں تھی، مقتول کے رشتہ داروں نے اعلیٰ پولیس حکام سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کرانہیں کیفرکردارتک پہنچایا جائے۔

 واضح رہے کہ رواں سال شہرقائد میں ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران مزاحمت پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 79 ہوگئی ۔۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل نے مزید 15 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کردیں
  • اسرائیل سے غزہ کے فلسطینیوں کو اپنے مزید 15 پیاروں کی مسخ شدہ لاشیں موصول
  • رواں برس ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 755 ہوگئی
  • اسرائیلی جارحیت جاری، مغربی کنارے میں 2 فلسطینی بچے شہید، اجتماعی قبر سے 51 لاشیں برآمد
  • اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری، مغربی کنارے میں 2 بچے شہید، غزہ میں اجتماعی قبر سے 51 لاشیں برآمد
  • کراچی، رواں برس ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 755 ہوگئی
  • کراچی ، ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل، رواں سال مجموعی تعداد 79 ہوگئی
  • شہرقائد میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری قتل، رواں سال مجموعی تعداد 79 ہوگئی
  • غزہ، اسپتال ملبے سے 35 ناقابل شناخت لاشیں برآمد