Al Qamar Online:
2025-11-13@11:37:48 GMT

کمبوڈیا: تھائی لینڈ کی سرحدی فائرنگ میں پانچ شہری زخمی

اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT

کمبوڈیا: تھائی لینڈ کی سرحدی فائرنگ میں پانچ شہری زخمی

کمبوڈیا کے دفاعی وزارت کے مطابق تھائی فورسز نے بانتئی میانچی صوبے کے او’چروو ضلع میں واقع پری چین گاؤں میں کمبوڈیا کے شہریوں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ شہری زخمی ہوئے،  وزارت کی ترجمان لیفٹیننٹ جنرل مالی سوچیتا نے اس حملے کی شدید مذمت کی اور تھائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر تمام دشمنیوں کو بند کرے جو علاقے میں امن و استحکام کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق مالی سوچیتا نے کہا کہ کمبوڈیا سیز فائر اور امن معاہدوں کی پاسداری کے لیے پرعزم ہے اور دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ معاہدوں کو نیک نیتی اور ذمہ داری کے ساتھ نافذ کیا جائے گا،  سہ پہر تقریباً 3:50 بجے پیش آیا، جس کے بعد سرحدی تنازعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

دوسری جانب تھائی فوج کے ترجمان میجر جنرل ونتھائی سواری نے دعویٰ کیا کہ کمبوڈیا کے فوجیوں نے تھائی سرحدی علاقے میں فائرنگ کی اور تھائی فورسز نے وارننگ شاٹس دیے، تاہم تھائی جانب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ واقعہ اس کے چند روز بعد پیش آیا جب تھائی لینڈ نے اپنے امن معاہدے کو معطل کر دیا تھا، جس کے بعد کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ دونوں ممالک نے گزشتہ ماہ کوالالمپور میں بین الاقوامی ثالثی کے تحت غیر مشروط سیز فائر پر اتفاق کیا تھا۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

راولپنڈی؛ کھانے کا بل مانگنے پر گاہک کی ہوٹل ملازم پر فائرنگ

راولپنڈی:

تھانہ وارث خان کے علاقے ڈھوک الہٰی بخش میں کھانے کا بل ادا نہ کرنے پر تلخ کلامی کے بعد ملزمان کی فائرنگ سے ہوٹل کا ملازم زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق زخمی شخص کی شناخت محمد رمضان کے نام سے ہوئی جس کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

ہوٹل کے ملازم رمضان نے عبیداللہ نامی گاہک سے کھانے کا بل ادا کرنے کا تقاضہ کیا جس پر تلخ کلامی ہوگئی۔ بعدازاں، ملزم عبیداللہ اپنے بھائی کے ہمراہ آیا اور فائرنگ شروع کر دی۔

ملزمان کی فائرنگ سے دو گولیاں ملازم کی ٹانگ پر لگیں جس کے باعث وہ زخمی ہوگیا۔

ملزمان جائے واردات سے فرار ہوگئے تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کی کرائی گئی دوستی ٹوٹ گئی، کمبوڈیا اور تھائی لینڈ میں نئی جھڑپیں
  • راولپنڈی میں کھانے کا بل مانگنے پر گاہک کی ہوٹل ملازم پر فائرنگ
  • راولپنڈی؛ کھانے کا بل مانگنے پر گاہک کی ہوٹل ملازم پر فائرنگ
  • صوابی: فائرنگ سے میاں، بیوی اور بیٹا جاں بحق، بیٹی زخمی
  • تھائی لینڈ نے کمبوڈیا سے امن معاہدہ معطل کردیا
  • تھائی لینڈ نے کموڈیا کے ساتھ ٹرمپ ثالثی میں طے پانے والا امن معاہدہ معطل کردیا
  • تھائی لینڈ نے ٹرمپ کی ثالثی میں کمبوڈیا کے ساتھ طے پانے والا امن معاہدہ معطل کردیا
  • پشاور: فائرنگ سے اے این پی کے سابق کونسلر جاں بحق، ساتھی زخمی
  • ساڑھی ہماری مشترکہ ثقافت ، کسی سرحد کی ملکیت نہیں، مس یونیورس پاکستان