تھائی لینڈ نے کمبوڈیا سے امن معاہدہ معطل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
تھائی لینڈ نے بارودی سرنگ دھماکے سے اپنے 2 فوجیوں کے زخمی ہونے کے بعد کمبوڈیا سے امن معاہدہ معطل کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ امریکی حمایت میں ہونے والا امن معاہدہ سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں اپنے 2 فوجیوں کے زخمی ہونے پر منسوخ کردیا ہے۔
تھائی لینڈ کے وزیراعظم انوتین چرنیوراکل نے کہا ہے کہ امن جب تک معطل رہے گا جب تھائی لینڈ کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے۔
کمبوڈیا کی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ ابھی تک معاہدے کی تعمیل چاہتے ہیں۔
بتاتے چلیں گزشتہ ماہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان میں سرحدی جھڑپوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں امن معاہدہ طے پایا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: تھائی لینڈ امن معاہدہ
پڑھیں:
اسکول ٹیچر کو بچے کی فائرنگ سے زخمی ہونے پر 10 ملین ڈالر ہرجانہ
امریکا میں ایک چھ سالہ طالب علم کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی اسکول ٹیچر کو عدالت نے 10 ملین ڈالر (تقریباً 1 کروڑ روپے) ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، امریکی عدالت نے 28 سالہ خاتون ٹیچر کو 2023 میں کلاس روم میں فائرنگ سے زخمی ہونے کے کیس میں 10 ملین ڈالر ہرجانے کی ادائیگی کا فیصلہ کیا۔ عدالت نے اس فیصلے میں یہ بھی کہا کہ اسسٹنٹ پرنسپل کو کئی بار مطلع کیا گیا تھا کہ بچے کے پاس اسلحہ موجود ہے، لیکن اس کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
خاتون ٹیچر نے سابق اسسٹنٹ پرنسپل ایبونی پارکر کے خلاف 40 ملین ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ اس کیس میں طالب علم کی والدہ کو اسلحہ رکھنے اور غفلت برتنے کے الزام میں 4 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔
یہ واقعہ جنوری 2023 کا ہے، جب 28 سالہ ایبی کو اپنی پہلی جماعت کے کلاس روم میں بیٹھے ہوئے چھ سالہ بچے کی گولی لگ گئی۔ گولی لگنے کے بعد انہیں تقریباً دو ہفتے اسپتال میں گزارنے پڑے اور چھ سرجریوں کی ضرورت پیش آئی۔ ابھی تک ان کا بایاں ہاتھ مکمل طور پر فعال نہیں ہو سکا، اور گولی سینے میں ہی موجود ہے۔