تھائی ملائیشیا سرحد پر تارکین وطن کی کشتی غرقاب ‘ 11 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوالالمپور (انٹرنیشنل ڈیسک) تھائی ملائیشیا سرحد کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی۔ ڈوبنے والی کشتی میں تارکین وطن سمیت تقریباً 70 افراد سوار تھے جن میں سے اب تک 11 لاشیں نکالی جاچکیں جب کہ13 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔تھائی حکام نے 4 لاشیں نکالیں جن میں 2 بچے شامل ہیں ،جب کہ ملائیشین میری ٹائم ایجنسی نے 7 لاشیں نکالیں ۔ ڈوبنے والے مزید افراد کی تلاش کے لیے تھائی اور ملائیشین حکام کا مشترکہ آپریشن جاری ہے دوسری جانب 230 مسافروں کو لے جانے والی ایک اور کشتی کے لاپتا ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
تھائی لینڈ: کشتی ڈوبنے کے باعث ہلاک ہونے والے تارک وطن کی لاش منتقل کی جارہی ہے
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایکواڈور کی جیل میں خوفناک خونیں تصادم‘ 31 قیدی ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کویٹو(انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب امریکی ملک ایکواڈور میں واقع مچالا جیل میں ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہو گئے۔ جیل میں صبح کے وقت قیدیوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں اسلحہ کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ حکام کے مطابق ہنگاموں کے بعد ابتدائی طور پر 4اور بعد میں 27 مزید لاشیں جیل کے مختلف حصوں سے برآمد ہوئیں جن کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔جیل انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر صورتحال پر قابو پا لیا جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیتاکہ ہلاکتوں کی اصل وجوہات اور تشدد کے محرکات کا تعین کیا جا سکے۔
ایکواڈور: جیل میں خونیں تصادم کے بعد سیکورٹی اہل کار تعینات ہیں