اسرائیل سے غزہ کے فلسطینیوں کو اپنے مزید 15 پیاروں کی مسخ شدہ لاشیں موصول
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
غزہ کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ 73 سالہ اسرائیلی یرغمالی مینی گوڈارڈ کی باقیات کے بدلے آج مزید 15 فلسطینیوں کی لاشیں موصول ہوئی ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس نے 73 سالہ اسرائیلی یرغمالی کی باقیات جمعرات کے روز اسرائیل کے حوالے کی تھیں۔
جس کے بدلے میں اسرائیلی حکومت نے 15 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ کی وزارتِ صحت کو ریڈکراس کے ذریعے بھیجی ہیں۔
اس طرح غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل سے بھیجی گئی فلسطینیوں کی لاشوں کی مجموعی تعداد 330 ہوگئی۔
جن میں سے صرف 97 کی شناخت کی جا سکی ہے کیوں کہ یہ لاشیں انتہائی بوسیدہ حالت میں اور تشدد زدہ ہونے کے باعث ناقابل شناخت ہیں۔
یاد رہے کہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 10 اکتوبر سے اب تک اسرائیل کو 25 یرغمالیوں کی باقیات واپس مل چکی ہیں جبکہ مزید 3 لاشیں ابھی حماس کے قبضے میں ہیں۔
باقی ماندہ تین لاشوں کو بھی جنگ بندی معاہدے کے تحت جلد واپس کیا جائے گا تاہم ابھی اس کا وقت نہیں بتایا گیا۔
علاوہ ازیں حماس پہلے ہی 20 تمام زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کو بھی اسرائیل کے حوالے کرچکا ہے۔
معاہدے کے تحت ہر ایک اسرائیلی یرغمالی یا اس کی باقیات کے بدلے اسرائیل 15 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کرتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: معاہدے کے تحت فلسطینیوں کی کی باقیات
پڑھیں:
رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی
حافظ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حافظ آباد میں رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر اپنے رکشے کو آگ لگا دی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ٹریفک وارڈن کی جانب سے ریلوے پھاٹک کے قریب رکشہ ڈرائیور کا چالان کیا گیا جس پر ڈرائیور مشتعل ہوگیا اور اس نے اپنے رکشے کو آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ آئے روز کے بھاری جرمانوں سے تنگ ہوکر رکشے کو آگ لگائی ہے۔
دوسری جانب ڈی پی او کامران حمید کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد متعلقہ ٹریفک وارڈن کو معطل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
مزید :