وزیراعظم ہاؤس میں اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، جس میں اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز، وفاقی وزراء شریک تھے۔

مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی)، عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹرز شریک تھے۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے مجوزہ آئینی ترمیم کا پورا ڈرافٹ منظور کرلیا

ذرائع کے مطابق خیبر پختون خوا کا نام تبدیل کرنے اور بلوچستان میں اسمبلی کی نشستیں بڑھانےکی تجویز پر حکومت نے وقت مانگ لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کےحق میں ووٹ کی درخواست کی، عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر حاجی ہدایت اللّٰہ اور سینیٹر ارباب عمر فاروق بھی عشائیے میں شریک تھے۔

بعد ازاں عشائیے کے بعد اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز وزیراعظم ہاؤس سے واپس روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم نے سینیٹ میں اتحادی ارکان کو کل صبح ناشتے پر بھی مدعو کیا ہے، وزیراعظم کی جانب سے کل اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس میں ناشتے کا اہتمام کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز میں اتحادی

پڑھیں:

27ویں ترمیم پر تحفظات: وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو کل مدعو کرلیا

اسلام آباد:

سینیٹ سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے میں تحفظات دور کرنے کی غرض سے وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو کل مدعو کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتی و اتحادی سینیٹرز کو وزیراعظم کی جانب سے دعوت نامے موصول ہوگئے ہیں، وزیراعظم حکومتی و اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں اعشائیہ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے کل ساڑھے چھ بجے سینیٹرز کو مدعو کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کا حکومتی و اتحادی سینیٹرز کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ، ترمیم کی منظوری پر تعاون کا شکریہ
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ
  • وزیراعظم شہباز شریف اتحادی جماعتوں کے اعزاز کے عشائیہ، 27 ویں ترمیم میں تعاون پر شکریہ ادا کیا
  • وزیراعظم کا اتحادی سینیٹرز کو عشائیہ، 27 ویں ترمیم کے عمل میں تعاون پر شکریہ
  • وزیراعظم کا اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو عشائیہ، 27 ویں ترمیم کے عمل میں تعاون پر شکریہ
  • وزیراعظم ہاؤس میں اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ
  • وزیر اعظم شہباز شریف ستائیسویں آئینی ترمیم منظور کروانے کیلئے متحرک
  • 27 ویں ترمیم منظوری: وزیراعظم اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو آج عشائیہ دینگے
  • 27ویں ترمیم پر تحفظات: وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو کل مدعو کرلیا