لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والی سینیٹر فلک ناز چترالی کے ساتھ مبینہ مالی فراڈ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی ہدایت پر این سی سی آئی اے اسلام آباد نے ضلع بہاولنگر میں چھاپہ مار کر دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔

ملزمان نے خاتون سینیٹر کو شوکت خانم ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کا روپ دھار کر فراڈ کا نشانہ بنایا، سینیٹر فلک ناز سے واٹس ایپ کے ذریعے 4 لاکھ 50 ہزار 500 روپے کا فراڈ کیا تھا۔گرفتار ملزمان محمد ندیم اور اسد فلق کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔سینیٹر فلک ناز نے فراڈ کا معاملہ قائمہ کمیٹی داخلہ میں اٹھایا تھا۔

 عظمتِ رفتہ کا چراغ،  ممتاز  راٹھور اور فیصل راٹھور کا منفرد مقام ۔۔۔

گرفتار ملزمان کا تعلق بستی گمے والا سے ہے، مقدمہ ایف آئی آر 308/2025 کے تحت درج کیا گیا ہے جب کہ مقدمے میں پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی 14، 34، 109، 419 اور 420 شامل کی گئی ہیں۔این سی سی آئی اے کے حکام دیگر ممکنہ سہولت کاروں کے کردار کی بھی چھان بین اور تفتیش کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ 6 نومبر 2025 کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں انکشاف ہوا تھا کہ ہیکرز نے مختلف اراکین پارلیمنٹ کو آن لائن فراڈ کے ذریعے لاکھوں روپے کا چونا لگایا ہے، سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے اجلاس میں کہا تھا کہ ہیکرز کا یہ گروہ صرف 5 یا ساڑھے 5 لاکھ کی ڈیمانڈ کرتا ہے۔

پاکستان میں انتخابات شفاف نہیں ہوتے تو ایوارڈ شوز کی ووٹنگ پر کیسے بھروسہ کرسکتے ہیں؟، سیمی راحیل

ہیکرز نے سینیٹر دلاور خان کے اکاؤنٹ سے ساڑھے 8 لاکھ روپے نکال لیے تھے، سینیٹر فلک ناز چترالی سے 2 قسطوں میں ہیکرز 5 لاکھ کے قریب فراڈ کر گئے تھے، متاثرہ سینیتر فلک ناز کا کہنا تھاکہ ہیکرز نے کونسلنگ سینٹر بنانے کے نام پر کال کے ذریعے فراڈ کیا۔

سینیٹر فلک ناز نے کہا کہ ہیکرز کے پاس فیملی، خاندان اور بچوں سے متعلق مکمل ڈیٹا موجود تھا، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں شکایات کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سینیٹر فلک ناز کہ ہیکرز

پڑھیں:

اسلام آباد دھماکے میں ملوث 7 مشتبہ سہولت کار گرفتار

راولپنڈی کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے جمعرات کے روز 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جن پر الزام ہے کہ انہوں نے 11 نومبر کو اسلام آباد کی جوڈیشل کمپلیکس میں ہونے والے خودکش دھماکے میں سہولت کاری کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ مشتبہ سہولت کاروں کو راولپنڈی کی فوجی کالونی (پیرودھائی کے علاقے) اور ڈھوک کشمیریان سے گرفتار کیا گیا ہے جب کہ خیبر پختونخوا میں بھی ایک کارروائی کی گئی۔

یاد رہے کہ 11 نومبر کو اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش حملے میں 12 افراد شہید اور 2 درجن سے زائد زخمی ہوگئے تھے، واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں انسداد دہشت گردی ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز تفتیش کاروں نے ایک آن لائن بائیک رائیڈر کو حراست میں لیا تھا جس نے خودکش حملہ آور کو جائے وقوع تک پہنچایا تھا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ حملہ آور گولڑہ موڑ سے جی الیون کچہری تک موٹرسائیکل پر پہنچا تھا، موٹرسائیکل والا آن لائن بائیک سروس کا رائیڈر نکلا جس نے 200 روپے میں حملہ آور کو گولڑہ سے کچہری تک پہنچایا، جسے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے شناخت کر کے ٹریس کیا گیا۔

جب اس کی لوکیشن کا پتا چلا تو پولیس نے اسے گرفتار کر کے ایک مقام پر منتقل کردیا جہاں اسے حفاظتی حراست میں رکھا گیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسلام آباد میں بین الاقوامی تقریبات منعقد ہو رہی تھیں، جن میں انٹر پارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس اور مارگلہ ڈائیلاگ شامل تھے، جب کہ راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ میچ بھی کھیلا جا رہا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • سینیٹر فلک ناز کے ساتھ مالی فراڈ کرنے والے ملزمان گرفتار
  • اسلام آباد: کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد گرفتار
  • اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس حملے میں ملوث دہشتگرد گرفتار
  • بینکنگ فراڈ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، بینک کے 4 ملازمین گرفتار
  • خاتون نے دیور کے ساتھ مل کر شوہر کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا
  • خاتون مسافر کا 14 تولے سونا اور نقدی چوری کرنے والا ملزم گرفتار
  • خاتون مسافر کا 14 تولے سونا، ایک لاکھ کیش اور موبائل فون چوری، ملزم گرفتار
  • اسلام آباد دھماکے میں ملوث 7 مشتبہ سہولت کار گرفتار
  • سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل