Islam Times:
2025-11-15@14:04:19 GMT

گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے جعفرطیار سوسائٹی کے رہائشیوں کی ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

ملاقات کے دوران کامران خان ٹیسوری نے رہائشیوں کے مطالبات اور مسائل کو غور سے سنا اور متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کرنے کی سخت ہدایات جاری کیں اور کہا کہ عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ بہت جلد وفاق کے تحت جاری فنڈز کے ذریعے PIDCL انفراسٹرکچر کی تعمیر و بحالی کا کام شروع کرے گا، جس سے علاقے کے بنیادی مسائل میں نمایاں بہتری آئے گی۔ یہ بات انہوں نے جعفر طیار سوسائٹی کے رہائشیوں سے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں علاقے کے دیرینہ مسائل، انفراسٹرکچر کی صورتحال، پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی اور دیگر عوامی سہولیات سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

گورنر سندھ نے رہائشیوں کے مطالبات اور مسائل کو غور سے سنا اور متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کرنے کی سخت ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی خدمت، سہولیات کی فراہمی اور مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، عوام کا تعاون اور اعتماد ہمارے لیے باعثِ حوصلہ ہے اور ہم کراچی کے ہر علاقے میں بہتری لانے کے لیے پرعزم ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

کیلیفورنیا کے گورنر کی ٹرمپ کی ماحولیاتی پالیسیوں پر سخت تنقید

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سخت تنقید کی گئی ۔ برازیل میں جاری اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس کوپ 30 کے دوران گیون نیوسم نے صدر ٹرمپ کی ماحولیاتی پالیسیوں کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے کلائمیٹ ایکشن سے پیچھے ہٹ کر ایک سنگین غلطی کی ہے۔اْنہوں نے زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ کیلیفورنیا ایسا نہیں کرے گا، اِن کی ریاست گرین ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری جاری رکھے گی۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر اورنگزیب کچھی کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات
  • لندن: وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت کی اسرائیلی اہلکار سے ملاقات پر شدید عوامی غصہ
  • آئی جی ایف سی بلوچستان کاعوامی مقامات کا دورہ، عوامی مسائل سنے
  • آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ کا کوئٹہ کے عوامی مقامات کا دورہ، شہریوں سے براہ راست رابطہ
  • سندھ حکومت کے اقدامات سے صوبائی معیشت مستحکم ہو رہی ہے، شرجیل انعام میمن
  • کیلیفورنیا کے گورنر کی ٹرمپ کی ماحولیاتی پالیسیوں پر سخت تنقید
  • جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے تاجک وزیردفاع کی جی ایچ کیومیں ملاقات
  • گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی ملاقات
  • تاجکستان کے وزیر دفاع کی پاک فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس سے ملاقات