عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی جائیدادوں کی چھان بین کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی جائیدادوں کی چھان بین کے احکامات جاری کردیے گئے۔
عمران خان کی بہن علیمہ خان کی پنجاب بھر میں منقولہ غیر منقولہ جائیدادوں کی چھان بین شروع کرو اور رپورٹ جمع کراؤ۔۔ پنجاب حکومت نےصوبے کے تمام اضلاع میں موجود ڈپٹی کمشنر کو احکامات جاری کر دئیے ۔۔ pic.
— Sehrish Maan (@SMunirMaan) November 15, 2025
بورڈ آف ریونیو پنجاب نے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان کی پنجاب بھر میں موجود جائیدادوں کی مکمل چھان بین کی جائے۔
مراسلے کے مطابق علیمہ خان کے نام منقولہ، غیر منقولہ اور زرعی رقبوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں تاکہ تمام جائیدادوں کا جامع ریکارڈ تیار کیا جا سکے۔
بورڈ آف ریونیو کی ہدایت کے مطابق تیار شدہ ریکارڈ بعد ازاں انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کو فراہم کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پی ٹی آئی جائیدادوں کی چھان بین علیمہ خان عمران خان وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی جائیدادوں کی چھان بین علیمہ خان وی نیوز جائیدادوں کی چھان بین عمران خان کی علیمہ خان کی
پڑھیں:
26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے نویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے نویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔
علیمہ خان سمیت 11 ملزمان پر 26 نومبر احتجاج کے مقدمے کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی، جس میں علیمہ خان اور ان کے وکلاء آج بھی عدالت پیش نہیں ہوئے جبکہ مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے۔
عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کر کے 17 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹ بھی فریز کرنے کے احکامات دیے ہیں۔
واضح رہے کہ علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج ہے۔ علیمہ خان اور دیگر پر جھلاؤ گھیراؤ اور کار سرکار میں مداخلت کا الزام ہے۔
اس کے علاوہ علیمہ خان اور دیگر ملزمان پر کارکنان کو پُرتشدد احتجاج پر اکسانے کا بھی الزام ہے۔