26 نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان کے شیئرز فریز کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
علیمہ خان—فائل فوٹو
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے شیئرز فریز کرنے کا حکم دے دیا۔
سماعت کے دوران چیئرمین ایس ای سی پی نے علیمہ خان کی کمپنیز سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔
عدالت نے دیگر 2 کمپنیوں کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کر کے 17 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے رپورٹ جمع نہ کرانے پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور سیکریٹری کوآپریٹوز پنجاب، ڈی جی لینڈ ریکارڈ اتھارٹیز، کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔
عدالت کی جانب سے متعلقہ اداروں کو پہلے ہی علیمہ خان کی جائیداد سے متعلق تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
2 نجی بینکس کے منیجرز کے جاری وارنٹ گرفتاری پر تعمیل کے لیے عدالت کی جانب سے سی سی پی او کراچی اور لاہور کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔
عدالت نے علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کے وارنٹ گرفتاری پر تعمیل کے لیے آر پی او راولپنڈی کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مقدمے کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی کر دی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علیمہ خان کے کرنے کا حکم عدالت نے
پڑھیں:
علیمہ خان کے 10 ویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری
ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے کیس میں علیمہ خان کے 10 ویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ عدالت نے علیمہ خان کی اسلام آباد اور پنجاب بھر میں ملکیتی پراپرٹی کی دوبارہ تفصیلات بھی طلب کر لیں جبکہ بینک اکاؤنٹس منجمد نا کرنے پر دو بینک مینجرز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔
افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں
علیمہ خان آج بھی پیش نہیں ہوئیں جبکہ ملزمان حاضری کے بعد روانہ ہوگئے، مقدمے کے دیگر 10 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کر کے 17 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کو 9 مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کر کے آج گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا تھا، 5 گواہان کو طلب کیا گیا تھا۔ وکیل صفائی فیصل ملک کا کہنا تھا کہ علیمہ خان آج بھی پیش نہیں ہوں گی۔
کراچی :ٹریفک نظام میں روبوٹک گاڑیاں سڑکوں پر لانے کا فیصلہ
ہم مقدمے کی دہشت گردی کی دفعہ چیلنج کر چکے ہیں، یہ دہشت گردی کی دفعات کا کیس ہی نہیں بنتا۔