عمران خان کی بہن علیمہ خان کے خلاف پنجاب حکومت ان ایکشن
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم کے خلاف پنجاب حکومت متحرک ہوگئی جب کہ بورڈ آف ریونیو کی جانب سے علیمہ خانم کی پنجاب بھر سے جائیدادوں کی چھان بین شروع کردی گئی۔
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی جانب سے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے جاری کردیئے۔
علیمہ خانم کی پنجاب بھر سے جائیدادوں کی چھان بین کی ہدایت کی گئی، پنجاب بھر سے علیمہ خانم کے نام منقولہ ،غیر منقولہ ،زرعی رقبوں کی تفصیلات طلب کی گئیں۔
علیمہ خانم کی جائیدادوں کا تمام ریکارڈ اے ٹی سی کورٹ راولپنڈی کو ارسال کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علیمہ خانم
پڑھیں:
بیرون ملک جانے کے خواہشمند امیدوار لاہور بورڈ کی تاخیر سے پریشان
جنید ریاض :نوکری پر مستقلی، نئے روزگار کے حصول اور بیرون ملک جانے کے خواہشمند امیدوار لاہور بورڈ سے ڈگریوں کی تصدیق میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
سائلین کا کہنا ہے کہ لاہور بورڈ میں ڈگریوں کی تصدیق کا عمل سست روی کا شکار ہے، جس کے باعث انہیں خوار ہونا پڑ رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق مختلف اداروں کی جانب سے تصدیق کے لیے بھیجی گئی ڈگریاں ایک، ایک ماہ سے بورڈ کی جانب سے متعلقہ اداروں کو پارسل نہیں کی جا سکیں۔ امیدواروں کا کہنا ہے کہ ہزاروں روپے فیس جمع کروانے کے باوجود سفارش کی بنیاد پر ڈگریوں کی تصدیق کی جا رہی ہے۔
ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی
سائلین نے مزید بتایا کہ آن لائن ڈگری ویریفکیشن سسٹم شروع ہونے کے باوجود ادارے اور امیدوار دونوں تصدیقی عمل میں پریشان ہیں، جبکہ بورڈ کو نظام بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب بورڈ حکام کا مؤقف ہے کہ ڈگریوں کی تصدیق بروقت کی جا رہی ہے، تاہم سائلین کو سسٹم کی مکمل معلومات نہ ہونے کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔