امریکا اسرائیل گٹھ جوڑ: ٹرمپ کا غزہ پر کنٹرول، نیا منصوبہ بےنقاب
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
ٹرمپ کی جانب سے برطانیہ کی جگہ امریکا کو غزہ میں کنٹرول اتھارٹی بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے اقوام متحدہ میں اسرائیلی تیار کردہ قرارداد پیش کر دی جس کا مقصد فلسطینی ریاست کے قیام کا امکان مکمل ختم کرنا ہے۔
امریکا کی جانب سے اقوام متحدہ میں دی گئی قرارداد کے 3 بڑے اقدامات سامنے آ گئے۔
قرارداد میں امریکا کو غزہ پٹی پر مکمل سیاسی کنٹرول دینے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ قرارداد میں غزہ کو باقی فلسطین سے مکمل طور پر الگ کرنے کا منصوبہ ہے۔
غزہ سے اسرائیلی انخلا کا اختیار امریکا اور اسرائیل کے ہاتھ میں دینے کی شق شامل ہے جس کا مطلب ہے غزہ سے اسرائیلی انخلا کا ٹائم لائن امریکا طے کرے گا جو کبھی نہیں ہو گا۔
الجزیزہ کا کہنا ہے کہ امن عمل کے نام پر سامراجی منصوبہ بےنقاب ہو گیا دنیا نے آواز نہ اٹھائی تو امریکا و اسرائیل منصوبہ اقوام متحدہ سے منظور کرا سکتے ہیں۔ قرارداد کے تحت بورڈ آف پیس کے نام سے نیا ڈھانچہ قائم کرنےکی تجویز ہے بورڈ آف پیس کی سربراہی امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے پاس ہو گی۔
بورڈ آف پیس کو غزہ کی حکومت، سرحدوں اور سیکیورٹی پر مکمل اختیارات دینے کی شق ہے جب کہ اختیارات کی منتقلی بھی بورڈ کی مرضی سے مشروط ہو گی۔
فلسطین ایک ریاست ہے مگر امریکا فلسطینی رکنیت روکنے کیلئے ویٹو استعمال کر رہا ہے۔ یواین جنرل اسمبلی نے جولائی اور ستمبر میں فلسطینی ریاست کو بھاری اکثریت سے تسلیم کیا، یواین چارٹر کے مطابق امن کیلئے سلامتی کونسل کو امریکی دباؤ میں نہیں آنا چاہیے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
کراچی کا ترقیاتی منصوبہ 2025–26 756 اسکیموں پر مشتمل ہے، شرجیل میمن
سندھ کے سینئر وزیر شرجيل انعام ميمن نے کہا ہے کہ کراچی میں شہری ترقی کے لیے متعدد بڑے منصوبے تیز رفتاری سے جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ شہر میں 9 بڑے منصوبے 7.66 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیے جا رہے ہیں، کے ڈی اے کے 76 منصوبے 13.22 ارب روپے میں جاری ہیں، جبکہ کے ایم سی 200 منصوبوں پر 18.36 ارب روپے خرچ کر رہا ہے۔
KW&SC اور لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی بھی متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔ حب کینال اور ڈملوٹی پانی کی پائپ لائن پروجیکٹ ایک سال کے اندر مکمل ہوں گے اور ڈی ایچ اے کو 10 MGD پانی فراہم کریں گے۔
غیر ملکی مالی معاونت سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ میں مرحلہ اول 25.47 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہو رہا ہے اور مرحلہ دوم 167.10 ارب روپے میں کراچی کے پرانے پانی اور سیوریج نظام کی تجدید کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت تعلیم کے شعبے میں بھی نمایاں اقدامات کر رہی ہے۔ موجودہ مالی سال میں 130 اسکیموں کے تحت 1,280 تعلیمی یونٹس کی تکمیل پر کام جاری ہے، جس پر تخمینہ لاگت 15.57 ارب روپے ہے اور 1.88 ارب روپے پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔
دوسری جانب سیلاب متاثرہ اسکولوں کی بحالی کے لیے 30 اضلاع میں 12.33 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے جبکہ جاپان کے بین الاقوامی تعاون ادارہ جے آئی سی اے کے پروگرام کے تحت پانچ اضلاع میں 20 لڑکیوں کے اسکولوں کو پرائمری سے ایلیمنٹری سطح تک ترقی دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کیلئے ترقیاتی منصوبہ 2025–26 کے لیے 756 اسکیموں پر مشتمل ہے، جس میں 713 جاری، 17 کئری فورورڈ اور 43 نئی اسکیمیں شامل ہیں۔