Islam Times:
2025-11-14@17:27:17 GMT

سربراہ کے الیکٹرک کو ہٹانے کی حکومتی کوشش پھر ناکام

اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT

سربراہ کے الیکٹرک کو ہٹانے کی حکومتی کوشش پھر ناکام

کمپنی کے ہیڈ آفس میں ہونے والے بورڈ اجلاس میں حکومتی اور نجی شعبے کے بورڈ ممبران کے درمیان شدید اختلافات کے باعث یہ کوشش پھر ناکام ہوگئی، بورڈ کے بیشتر ارکان اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے جس سے قرارداد آگے نہیں بڑھ سکی۔ اسلام ٹائمز۔ کے الیکٹرک کے بورڈ میں حکومتی نامزد ڈائریکٹر ایک بار پھر کمپنی کی قیادت میں تبدیلی کرانے میں ناکام رہے، کیونکہ دیگر ڈائریکٹرز نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا اور 10 دن میں ہونے والا دوسرا بورڈ اجلاس بھی بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو کراچی میں کمپنی کے ہیڈ آفس میں ہونے والا تازہ اجلاس اسی ایجنڈے کے ساتھ بلایا گیا تھا جو اس ماہ کے آغاز میں پیش کیا گیا تھا، یعنی سی ای او مونس علوی کو عہدے سے ہٹانا۔ تاہم اجلاس میں حکومتی اور نجی شعبے کے بورڈ ممبران کے درمیان شدید اختلافات کے باعث یہ کوشش پھر ناکام ہوگئی، بورڈ کے بیشتر ارکان اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے جس سے قرارداد آگے نہیں بڑھ سکی۔ کمپنی ذرائع نے بتایا کہ 5 نومبر کے پچھلے اجلاس کے برعکس، جمعرات کا اجلاس تمام قانونی تقاضوں کے مطابق شروع ہوا اور کورم بھی مکمل تھا، 10 میں سے 9 ڈائریکٹرز موجود تھے، البتہ وفاقی سیکریٹری خزانہ نہیں آسکے، کارروائی ضابطے کے مطابق ریکارڈ بھی کی گئی۔ تاہم اجلاس صرف 6 منٹ جاری رہا، چونکہ ایجنڈا سی ای او کی برطرفی سے متعلق تھا، اس لیے مونس علوی نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

اجلاس شروع ہونے کے فوراً بعد 5 ڈائریکٹر ادیب احمد، مبشر ایچ شیخ، محمد کامران کمال، سعد امان اللہ خان اور شان اے عشری معذرت کرکے اجلاس سے رخصت ہوگئے۔ یوں کمرے میں حکومت کے نامزد کردہ صرف 2 ارکان سیکریٹری پاور اور اجلاس طلب کرنے والے ڈائریکٹر جاوید قریشی رہ گئے، بورڈ چیئرمین مارک جیرارڈ اسکیلٹن بھی عمارت میں موجود رہے۔ واک آؤٹ کے بعد اجلاس آگے بڑھانا ممکن نہ رہا اور سی ای او کو ہٹانے کی کوشش مسلسل دوسری بار ناکام ہوگئی۔ بعد ازاں کے الیکٹرک نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ‘فنانشل نتائج کے علاوہ بورڈ میٹنگ’ کے عنوان سے اپنی رپورٹ ارسال کی۔ کمپنی کے بیان میں کہا گیا کہ 7 نومبر کی اطلاع کے تسلسل میں یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے جمعرات 13 نومبر 2025ء کو ہونے والے اجلاس میں کمپنی کے مالی نتائج کے علاوہ دیگر معاملات پر غور کیا، براہ کرم، اس بارے میں ایکسچینج کے ٹی آر ای سرٹیفکیٹ ہولڈرز کو آگاہ کردیا جائے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اجلاس میں کمپنی کے کے بورڈ

پڑھیں:

جی20 اجلاس خطرے میں! تین بڑی عالمی شخصیات نے شرکت سے انکار کر دیا

دنیا کے اہم رہنماؤں نے جنوبی افریقہ میں ہونے والے جی20 سربراہ اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔

رپورٹوں کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ 22 نومبر کو جوہانسبرگ میں ہونے والے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اشارہ دیا تھا کہ وہ ممکنہ طور پر اجلاس میں نہیں جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ انہیں ’’جنوبی افریقہ سے بہت سے مسائل‘‘ ہیں۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی شرکت سے انکار کردیا ہے۔ جنوبی افریقہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کا رکن ہے، جس نے یوکرینی بچوں کے اغوا کے الزام میں پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، جس کے باعث ان کا سفر ممکن نہیں ہو سکا۔

متعلقہ مضامین

  • جی 20 سربراہ اجلاس: بڑی عالمی شخصیات کی شرکت سے معذرت
  • کراچی کسٹمز، 2 کروڑ مالیتی چائینہ نمک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
  • ماسکو کے اعلیٰ عہدیدار کو قتل کرنے کی یوکرینی کوشش ناکام بنادی، روس کا دعویٰ
  • جی20 اجلاس خطرے میں! تین بڑی عالمی شخصیات نے شرکت سے انکار کر دیا
  • افغان پھلوں کی ایران کے راستے درآمد کرنے کی کوشش ناکام
  • سی ای او کی تبدیلی،کے الیکٹرک بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس اہمیت اختیار کرگیا
  • آئینی عدالت کے سربراہ سے آج رات حلف لیا جاسکتا ہے، حکومتی ذرائع
  • پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر قرض ملنے کی توقع؛ آئی ایم ایف نے اہم اجلاس طلب کرلیا
  • ایمیزون کے قبائلیوں کا اقوام متحدہ کے ماحولیاتی اجلاس میں داخل ہونے کی کوشش، مطالبات کیا تھے؟