پی سی بی نے پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے اور اس مقصد کے لئے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقاوی نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان سپر لیگ کی ساتویں اور آٹھویں ٹیم کے مالکانہ حقوق کے لئے باضابطہ ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل انتظامیہ نے نئی ٹیموں کی نیلامی کی تصدیق کر دی

دلچسپی رکھنے والے ادارے اور گروپس اپنی بولیاں 15 دسمبر کو صبح 11 بجے تک جمع کرا سکیں گے، جبکہ بڈز اسی روز کھولی جائیں گی۔ پی سی بی کے مطابق تکنیکی طور پر اہل قرار دیے گئے بڈرز ہی اگلے مرحلے میں شامل ہوں گے، جس کے بعد دونوں نئی ٹیموں کے مالکان کا انتخاب کیا جائے گا۔

The Pakistan Super League is about to get Bigger and Better! Process for the sale of Two New Teams has been launched.

Time for two new dreams @thePSLt20 to come true.#NewEra pic.twitter.com/kbJceplMAn

— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) November 15, 2025

پی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ 2 نئی ٹیمیں 6 شہروں کی فہرست میں سے منتخب ہوں گی، جن میں حیدرآباد، راولپنڈی، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد اور سیالکوٹ شامل ہیں۔ یہ فہرست نئی ٹیموں کی ویلیوایشن رپورٹس کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل فرنچائزز کے نئے 10 سالہ معاہدے: 2 نئی ٹیموں کا اضافہ، لیگ 8 ٹیمیں کھیلیں گی

مزید یہ کہ موجودہ پی ایس ایل فرنچائزز اور دیگر تجارتی اثاثوں کی آزادانہ ویلیوایشن بھی مکمل کرلی گئی ہے۔ آئندہ 10 سال کے لئے نئی شرائط کے تحت معاہدوں کی تجدید کی پیشکشیں موجودہ فرنچائزز کو بھیج دی گئی ہیں اور انہیں مقررہ مدت میں اپنا جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پی ایس ایل پی سی بی محسن نقوی نئی ٹیمیں

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی ایس ایل پی سی بی محسن نقوی نئی ٹیمیں پی ایس ایل نئی ٹیموں ٹیموں کی پی سی بی

پڑھیں:

سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سعودی عرب کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام، تعاون اور امن کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب ابراہم معاہدوں میں شامل ہو جاتا ہے تو یہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے ایک "تاریخی جست" ثابت ہوگی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام، تعاون اور امن کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سعودی عرب کے مجوزہ سول جوہری معاہدے کو اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے سے مشروط کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا تھا کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ سول جوہری معاہدے کی حتمی منظوری اس وقت تک نہیں دی جائے گی جب تک سعودی عرب ابراہم معاہدوں میں شامل نہیں ہو جاتا۔

ٹرمپ نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ مجوزہ معاہدہ صرف پُرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا اور اس کے تحت سعودی عرب کو یورینیئم افزودگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ ایک روز قبل جب اس مجوزہ جوہری معاہدے کی ابتدائی منظوری کا اعلان کیا گیا تھا تو صدر ٹرمپ نے اسے سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کی شرط سے منسلک نہیں کیا تھا، تاہم بعد ازاں انہوں نے واضح کیا کہ دونوں معاملات ایک دوسرے سے وابستہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل