پی ایس ایل فرنچائزز کی ویلیوایشن مکمل، نئی فرنچائزز کے نام تجویز
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ٹیموں اور دیگر اثاثوں کی ویلیوایشن کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اگلے دس برس کے لیے نئی فیس کے ساتھ فرنچائز معاہدوں کی تجدید کی پیشکش تمام اہل پی ایس ایل فرنچائزز کو بھیج دی گئی ہے، ٹیموں سے کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر پی ایس ایل مینجمنٹ کو اپنے اپنے فیصلے سے آگاہ کریں۔
فرنچائز کے دس سالہ معاہدوں کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے، پی سی بی نے فرنچائز کے نمائندوں اور چارٹرڈ فرم ای وائے مینا کے مابین مشترکہ اور انفرادی طور پر ملاقاتوں کا انتظام بھی کیا ہے۔
Pakistan Super League Franchise Teams Valuation Reports Submitted
Details here ➡️ https://t.
ان ملاقاتوں میں فرنچائزز مالکان کو موقع دیا جائے گا کہ وہ ویلیو ایشن کے طریقہ کار کا جائزہ لیں اور اس حوالے سے جو بھی سوالات ہیں وہ کریں۔
اس کے علاوہ پی سی بی کو چارٹرڈ فرم ای وائی مینا کی جانب سے دو نئی پی ایس ایل فرنچائز ٹیموں کی ممکنہ پرائس کے بارے میں رپورٹس بھی موصول ہو گئی ہیں۔
دونوں ٹیموں کی فروخت کے لیے ٹینڈر کا عمل جلد شروع کر دیا جائے گا۔
نئی فرنچائز خریدنے میں دلچسپی رکھنے والوں کو اپنی ٹیموں کے لیے جن شہروں کے ناموں کی چوائس دی جائے گی ان میں حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی شامل ہیں۔
Valuation Completed ✔️ #HBLPSL is set to get bigger!
Two new franchises will be included.
Cities in contention: Hyderabad • Sialkot • Muzaffarabad • Faisalabad • Gilgit • Rawalpindi
More details ➡️ https://t.co/cAtnc9Z2PB pic.twitter.com/rHWfYCHe21
پی سی بی کی انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پی ایس ایل کے تمام شراکت داروں کے ساتھ منصفانہ، شفاف اور باہمی مفاد پر مبنی تعلقات برقرار رکھے جائیں گے، کیونکہ یہ لیگ پاکستان کرکٹ کی ترقی اور عالمی سطح پر پہچان میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل پی سی بی کے لیے
پڑھیں:
چیئرمین پی سی بی نے سری لنکن ٹیم کو مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کرادی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں دورہ جاری رکھنے کے دوران مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پی سی بی چیئرمین پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے پاکستان میں کھیلنے کے فیصلے پر وہ شکر گزار ہیں اور یہ کھیل کے اصل جذبے اور بین الاقوامی یکجہتی کی روشن مثال ہے۔
پی سی بی کے مطابق پاک سری لنکا ون ڈے میچز 14 اور 16 نومبر کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن انتظامات کیے گئے ہیں، جن میں سیکیورٹی فورسز کی خصوصی تعیناتی، اسٹیڈیم کے گرد حفاظتی اقدامات، اور ٹیم بس اور ہوٹل سیکورٹی شامل ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ سری لنکا کا یہ دورہ پاکستان کرکٹ کے لیے اہم ہے کیونکہ اس سے نہ صرف دونوں ٹیموں کے درمیان کھیل کا معیار بلند ہوگا بلکہ عالمی کرکٹ میں پاکستان کی سیکیورٹی اور کھیل کے ماحول کے حوالے سے اعتماد بھی بڑھے گا، پی سی بی اور پاکستانی حکام مل کر تمام انتظامات کر رہے ہیں تاکہ کھلاڑی اور آفیشلز بلاخوف اپنے میچز کھیل سکیں۔
ذرائع کے مطابق، راولپنڈی اسٹیڈیم میں انتظامات کے دوران ہنگامی صورتحال کے لیے ایمبولینسز، میڈیکل ٹیمیں اور ایمرجنسی پروٹوکولز بھی تیار رکھے گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل کے دوران کوئی بھی غیر متوقع صورتحال پیش آنے کی صورت میں فوری طور پر اقدامات کیے جائیں گے۔
یہ دورہ پاکستان کرکٹ کے لیے ایک مثبت قدم سمجھا جا رہا ہے کیونکہ گزشتہ برسوں میں سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بین الاقوامی ٹیمیں پاکستان میں کھیلنے سے گریز کرتی رہی ہیں۔ اس دورے سے امید ہے کہ دیگر عالمی کرکٹ ٹیمیں بھی پاکستان کے دوروں پر غور کریں گی اور ملکی کرکٹ کو عالمی سطح پر فروغ حاصل ہوگا۔