پاکستان کسی دہشت گرد گروہ ٹی ٹی پی یا بی ایل اے سے مذاکرات نہیں کرے گا: ترجمان دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
اسکرین گریب
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان کسی دہشت گرد گروہ ٹی ٹی پی یا بی ایل اے سے مذاکرات نہیں کرے گا۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے، افواج پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغان رجیم کے دوران دہشت گردی واقعات میں اضافہ ہوا، افغان رجیم اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے، امید ہے افغان طالبان کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کریں گے۔
اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کا دورہ پاکستان، ترجمان دفتر خارجہترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم 2 روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے، وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم یہ دورہ کر رہے ہیں، اعلیٰ سطح کا یہ دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے، شاہ اردن کے دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آذربائیجان کی دعوت پر باکو کا دورہ کیا، آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب میں شرکت کی، آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب کے موقع پر ترکیے کے صدر سے ملاقات کی، کانفرنس کے موقع پر نائب وزیر اعظم نے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کیں، نائب وزیر اعظم نے مارگلہ ڈائیلاگ 2025 سے خطاب کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ترجمان دفتر خارجہ اردن کے
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔