پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کی ویلیو ایشن مکمل ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ٹیموں اور دیگر اثاثوں کی ویلیوایشن کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔
اس کے بعد اگلے دس برس کے لیے نئی فیس کے ساتھ فرنچائز معاہدوں کی تجدید کی پیشکش تمام اہل پی ایس ایل فرنچائزز کو بھجوا دی گئی ہے، اور ٹیموں سے کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اپنے فیصلے سے پی ایس ایل مینجمنٹ کو آگاہ کریں۔
معاہدوں کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے پی سی بی نے فرنچائز نمائندوں اور چارٹرڈ فرم ای وائی مینا (EY MENA) کے ساتھ مشترکہ اور انفرادی ملاقاتوں کا اہتمام کیا ہے، تاکہ فرنچائز مالکان ویلیوایشن کے طریقہ کار کا جائزہ لے سکیں اور اپنے سوالات بھی اٹھا سکیں۔
ادھر پی سی بی کو ای وائی مینا کی جانب سے دو نئی پی ایس ایل فرنچائز ٹیموں کی ممکنہ قیمت سے متعلق رپورٹس بھی مل گئی ہیں، جن کی بنیاد پر دونوں ٹیموں کی فروخت کے لیے ٹینڈر کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔
نئی فرنچائز خریدنے میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے جن شہروں کے نام تجویز کیے گئے ہیں، ان میں حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی شامل ہوں گے۔
پی سی بی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ پی ایس ایل کے تمام شراکت داروں کے ساتھ منصفانہ، شفاف اور باہمی مفاد پر مبنی تعلقات جاری رکھے گی، کیونکہ یہی لیگ پاکستان کرکٹ کی ترقی اور عالمی سطح پر شناخت کا بنیادی ذریعہ ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل کے لیے
پڑھیں:
کینیڈا کیساتھ تعلقات مزید مضبوط بناناچاہتے ہیں،وزیراعظم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251113-01-3
اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، پاکستان میں کان کنی اور معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، بیرک گولڈ پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں ترقی کی راہ ہموار کرنے کے ساتھ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان اقتصادی تعاون کی کامیابی کی سند ثابت ہوگا۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینیڈا کے پاکستان میں تعینات ہونے والے ہائی کمشنر طارق علی خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے وزیراعظم سے یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کینیڈین ہائی کمشنر کو تقرر پر مبارکباد دی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی تعیناتی کے دوران پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے کینیڈین قیادت کے لیے خیر سگالی کا پیغام بھی دیا۔