اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل کی دو نئی فرنچائز ٹیموں کے نام حیدرآباد، راولپنڈی، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد اور سیالکوٹ میں سے منتخب کیے جائیں گے۔ یہ فہرست اس وقت حتمی کی گئی جب نئے ٹیموں کی ویلیوایشن رپورٹس موصول ہوئیں۔

پی سی بی کے مطابق نئی فرنچائزز کے ملکیتی حقوق کی فروخت کے لیے ٹینڈر کا عمل بھی جلد شروع کیا جائے گا۔ اسی کے ساتھ موجودہ پی ایس ایل فرنچائزز اور دیگر کمرشل اثاثوں کی آزادانہ ویلیوایشن مکمل کرلی گئی ہے۔

بورڈ نے بتایا کہ آئندہ دس برس کے لیے نئی فیسوں کے تحت فرنچائز ری نیوئل کی پیشکش تمام مطابقت رکھنے والی ٹیموں کو بھیج دی گئی ہے، جنہیں مقررہ مدت میں جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی سی بی نے مزید کہا کہ مکمل شفافیت یقینی بنانے کے لیے فرنچائز مالکان اور آزاد ویلیوایٹر EY MENA کے درمیان اجتماعی اور انفرادی اجلاس بھی ترتیب دیے گئے ہیں، تاکہ ٹیمیں ویلیوایشن کے طریقہ کار کو سمجھ سکیں اور اپنے سوالات اٹھا سکیں۔

یہ پیشرفت آئندہ ایڈیشن کے لیے پی ایس ایل میں توسیع کے اہم مرحلے کی نشاندہی کرتی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

آئی ایس او ضلع لیہ کا شہید مقاومت کنونشن، عامر عمران نئے ضلعی آرگنائزر منتخب 

 کنونشن سے علامہ ساجد رضا اسدی، علی مصدق سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا، عامر عمران نئے ضلعی آرگنائزر آئی ایس او لیہ برائے سال 2025-26 منتخب ہوئے، ریجنل صدر علی مصدق نے نومنتخب ضلعی آرگنائزر عامر عمران سے عہدے کا حلف لیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع لیہ کا سالانہ شہید مقاومت کنونشن ریجنل صدر جنوبی پنجاب علی مصدق کی زیرصدارت منعقد ہوا، کنونشن سے علامہ ساجد رضا اسدی، علی مصدق سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ آخر میں ضلعی آرگنائزر آئی ایس او لیہ کا اعلان کیا گیا، عامر عمران نئے ضلعی آرگنائزر آئی ایس او لیہ برائے سال 2025-26 منتخب ہوئے، ریجنل صدر علی مصدق نے نومنتخب ضلعی آرگنائزر عامر عمران سے عہدے کا حلف لیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • پی سی بی کی 2 نئی فرنچائز ٹیموں کے لیے تخمینہ کاری مکمل، سرمایہ کاروں کے لیے مواقع فراہم
  • پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کی ویلیو ایشن مکمل ہوگئی
  • پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کی ویلیو ایشن مکمل
  • آئی ایس او ضلع لیہ کا شہید مقاومت کنونشن
  • سعودی عرب میں ’درعیہ ناول میلہ‘ 16 نومبر سے شروع ہوگا، تیاریاں جاری
  • آئی ایس او ضلع لیہ کا شہید مقاومت کنونشن، عامر عمران نئے ضلعی آرگنائزر منتخب 
  • ’آرمی چیف کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نیا نوٹیفکیشن ہوگا، مدت اسی روز سے شروع ہوگی‘
  • عالمی تبلیغی اجتماع کادوسرے مرحلہ ، کل عصر کے بعد شروع ہوگا
  • جومانجی فرنچائز کی آخری فلم کی شوٹنگ کا آغاز