data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

فیصل آباد(آ ئی این پی)شیر پر مہر لگاؤ رانا احمد شہریار کو کامیاب بناؤ کا نعرہ عوامی پذیرائی حاصل کر چکا ہے 23 نومبر کو پی پی 116 میں آزاد امیدوار ذلت امیز ناکامی سے دوچار ہوں گے پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار پی پی 116 رانا احمد شہریار خاں کی ان شاء اللہ شاندار فتح سے مخالفین بوکلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں 23 نومبر کی صبح کا سورج رانا احمد شہریار خان کی شاندار کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا آزاد امیدوار ضمنی انتخاب میں رانا احمد شہریار کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے چاہے پی ٹی آئی کا سہارا لیں یا پیپلز پارٹی کا دامن تھامے ان شاء اللہ فتح رانا ثنا اللہ ہی کی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ نون کے تاجر رہنماؤں حاجی اصغر علی باجوہ صدر میاں اصف اسلم نے پی پی 116 کی یونین کونسل 120 محلہ ہرچن پورہ نمبر 2 قاسم اباد کوٹھیاں والی گلی پرتاب نگر اور باغ کالونی بٹھا نمبر دو اسلام پورہ کچی ابادی کے ووٹروں سپورٹروں سے انتخابی کمپین کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا تاجر لیڈروں حاجی اصغر علی باجوہ میاں اصف اسلم نے کہا کہ نواز شریف کے نامزد امیدواروں کی کامیابی واضح ہے آزاد امیدوار اپنی شکست تسلیم کر لیں پنجاب حکومت نے پونے دو سالوں میں 90 فیصد سے زائد عوامی منصوبے مکمل کیے اور ائندہ بھی عوامی تعمیر و ترقی اور قومی خوشحالی کے لیے مسلم لیگ نون میدان عمل میں اپنے مخالفین کو عبرت ناک شکست سے دوچار کرے گی امیدوار پی پی 116 رانا احمد شہریار خان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور عوامی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوامی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں گے ان شاء اللہ کامیابی کے بعد فخر پنجاب رانا ثنا اللہ خان کی قیادت میں اپنے حلقہ انتخاب کی ہر یونین کونسل کی عوام کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنائیں گے ضمنی الیکشن میں آزاد امیدوار مسلم لیگ نون کا نہ تو کچھ بگاڑ سکتے ہیں اور نہ ہی عوام کو ورغلا سکتے ہیں 23 نومبر کو میاں نواز شریف کے نامزد امیدواروں کی کامیابی واضح ہے آزاد امیدوار اپنی شکست کو تسلیم کر لیں۔ رانا احمد شہریار خان نے کہا کہ عوامی مسائل کا فوری و شفاف حل اولین ترجیح ہے اور ہم اپنی عوام کو ہرگز مایوس نہیں کریں گے تاجر لیڈر غلہ منڈی حاجی اصغر علی باجوہ صدر میاں اصف اسلم نے کہا کہ حلقے کی عوام کی جانب سے رانا ثنا اللہ خان پر اعتماد اور رانا احمد شہریار خان کی مقبولیت میں روز بروز ہونے والے اضافے نے مخالفین کی نیند حرام کر دی ہیں۔

خبر ایجنسی گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: رانا احمد شہریار خان حاجی اصغر علی باجوہ کے نامزد امیدوار ا زاد امیدوار نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ پی پی 116

پڑھیں:

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف لندن چلے گئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور:27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد ن لیگ کے سربراہ نواز شریف لندن یاترا کرگئے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن روانہ ہوگئے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف قطر ایئر ویز کی پرواز سے برطانیہ روانہ ہوئے، وہ لندن میں اپنے قیام کے دوران معمول کا میڈیکل چیک اپ کروائیں گے، اس مقصد کے لیے سابق وزیراعظم لندن میں ممکنہ طور پر 15 روز تک قیام کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں مسلم لیگ ن کے قائد نے لاہور کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کا دورہ کیا تھا جہاں گردن اور پٹھوں کے درد کی شکایت پر ان کا ایم آر آئی ٹیسٹ کیا گیا، جس کی روشنی میں ڈاکٹرز نے انہیں مزید تفصیلی معائنے کیلیے لندن جانے کا مشورہ دیا تھا۔

قبل ازیں 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے موقع پر نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔

ویب ڈیسک Faiz alam babar

متعلقہ مضامین

  • مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف لندن چلے گئے
  • کیا نواز شریف کو حکومت سے نکالنے کا فیصلہ آزادانہ تھا؟، ملک احمد خان
  • مکی شاہ ٹا ئون یونین کمیٹی 7 شمس آباد میں ترقیاتی جام جاری ہیں ،چیئرمین حاجی وزیرعلی مہر
  • کون اللہ میاں
  • ججوں کے استعفےکے متن سے ان کا سیاسی اور ذاتی ایجنڈا واضح ہوگیا، رانا ثنااللہ
  • حاجی نبن شاہ لکھاری نہیں بلکہ ایک ادارہ تھا، علی حیدرچانڈیو
  • شاہ چارلس سوم عوامی خدمت و عالمی شعور کی علامت ہیں: شہباز شریف
  • طب کی دنیا میں انقلاب، اسلام آباد میں پہلی روبوٹک سرجری کامیابی سے مکمل
  • سینئر رہنما پیپلز پارٹی بشریٰ منظور مانیکا کے والد میاں منظور احمد انتقال کر گئے