نواز شریف کے سامنے عمران خان زندہ باد کے نعرے
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: اسلام آباد میں بچوں نے نواز شریف کے سامنے عمران خان زندہ باد کے نعرے لگا دیے۔
قائد مسلم لیگ ن کے مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کے گھر سے روانہ ہوتے وقت گلی میں موجود بچے عمران خان کے نعرے لگاتے رہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کے گھر پہنچ کر اہل خانہ سے ملاقات کی، فاتحہ خوانی کی اور اپنے گہرے دکھ و ہمدردی کا اظہار کیا۔
نوازشریف نے کہا کہ عرفان صدیقی کی وفات ان کے لیے بہت گہرا اور بڑا صدمہ ہے۔ انہوں نے مرحوم سینیٹر کو قابل، باصلاحیت اور عالم انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ وفا اور خلوص کا پیکر تھے اور صحافت کے بعد سیاست میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
نوازشریف نے مزید کہا کہ ان کا عرفان صدیقی سے قلبی تعلق تھا اور ایک قریبی بھائی کی وفات پر اپنا دکھ بیان کرنا مشکل ہے۔
انہوں نے مرحوم کی دانشمندانہ نصائح اور مشوروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مشکلات کے دوران ان کے مشورے کا بڑا ہاتھ رہا۔اس موقع پر مرحوم کے صاحبزادے عمران صدیقی نے نوازشریف کا شکریہ ادا کیا جبکہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، اور سینیٹر پرویز رشید بھی موجود تھے۔
ویب ڈیسک
Faiz alam babar
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عرفان صدیقی کہا کہ
پڑھیں:
توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد(رضوان عباسی ): توشہ خانہ ریکارڈ میں وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو اپریل سے جون 2026 کے دوران مختلف غیر ملکی شخصیات اور وفود کی جانب سے ملنے والے سرکاری تحائف کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
کابینہ ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق اس عرصے میں موصول ہونے والے تمام سرکاری تحائف توشہ خانہ قواعد کے تحت کابینہ ڈویژن میں جمع کرا دیے گئے ہیں، جبکہ ان کی مالیت کے تعین (ویلیوایشن) کا عمل تاحال جاری ہے۔
دستاویزات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو مختلف ممالک کے سربراہان، اعلیٰ حکام اور سرکاری وفود کی جانب سے متعدد یادگاری تحائف پیش کیے گئے۔ ان میں شوگر باؤل، گاڑی کا فریم شدہ ماڈل، شیلڈز، قیمتی قلم، کف لنکس، ٹائی، کافی کپ اور واٹر گلاس سیٹ، چائے کے کپ اور ساسرز، آرائشی واز، ایرانی فیروزہ اِنلے دستکاری پر مشتمل پانچ پیس سیٹ، روایتی چینی اسکرول پینٹنگ، چائنا اسپیس اسٹیشن کا ماڈل اور دیگر سووینئرز شامل ہیں۔
اسی طرح نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو بھی مختلف ممالک کی جانب سے متعدد سرکاری تحائف دیے گئے، جن میں مصری طرز کا مجسمہ، مسجد نبوی ﷺ کا ماڈل، کف لنکس اور دیگر یادگاری اشیا شامل ہیں۔
دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی چیف آف پروٹوکول محمد ارسلان میر کو ایک قیمتی ڈائمنڈ کلیکشن رسٹ واچ بطور سرکاری تحفہ موصول ہوئی، جس کی مالیت کا تعین بھی جاری ہے۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق توشہ خانہ ریکارڈ میں شامل تمام تحائف متعلقہ قوانین اور قواعد کے مطابق وصول کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ویلیوایشن مکمل ہونے کے بعد توشہ خانہ رولز کے مطابق آئندہ کارروائی کی جائے گی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق تحائف کی مالیت کا تعین مکمل ہونے کے بعد قواعد کے مطابق یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ متعلقہ حکام ان تحائف کو اپنے پاس رکھ سکتے ہیں یا انہیں سرکاری تحویل میں برقرار رکھا جائے گا۔