اسلام آباد (وقائع نگار + نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کیخلاف سازش کو عملی جامہ پہنانے کیلئے عدلیہ کا کردار سب کے سامنے ہے۔ بنچ نے ناصرف نواز شریف کو نااہل قرار دیا بلکہ تاحیات نااہل قرار دیا۔ آج ایک ترمیم پر دو ججز کی غیرت جاگ گئی۔ کینگرو کورٹس بنا کر ہمارے خلاف جو سیاسی انتقام لیا جا رہا تھا تب کسی کی غیرت نہیں جاگی۔ اجلاس میں ایک بار پھر شدید ہنگامہ آرائی، اپوزیشن ارکان سپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے اور ڈرون حملوں کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ایوان میں "ڈرون حملے نامنظور" اور "27ویں ترمیم آئے ہائے" کے نعرے بھی لگائے گئے۔ اپوزیشن کے احتجاج میں محمود خان اچکزئی سمیت متعدد رہنما شریک تھے، جبکہ سابق سپیکر اسد قیصر بھی فرنٹ لائن پر نعرے لگاتے رہے۔ وقفہ سوالات کے دوران رکن قومی اسمبلی شہلا رضا نے سوال اٹھایا کہ سرمایہ کار پاکستان چھوڑ کر کیوں جا رہے ہیں؟۔ اس پر وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی نے جواب دیتے ہوئے کہا وزیراعظم کا تاجروں سے مشاورتی عمل جاری ہے۔ بجٹ سے پہلے سرمایہ کاروں سے قائمہ کمیٹیوں میں مشاورت کی گئی تھی۔ حکومت برآمدات میں اضافے کی کوششیں کر رہی ہے۔ مستقبل میں ٹیکس اور انرجی سیکٹر میں ممکنہ ریلیف بھی زیر غور ہے۔ اگر کچھ سرمایہ کار جا رہے ہیں تو کچھ واپس بھی آ رہے ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملک کے سرکاری قرض سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ جون 2025 تک پاکستان کا سرکاری قرضہ 80.

5 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا۔ مالی سال 2025 میں قرضے میں 9.3 ٹریلین روپے اضافہ ہوا۔ یومیہ 25.4 ارب روپے کے برابر ہے۔ مجموعی سرکاری قرض جی ڈی پی کا 70.8 فیصد ہوگیا، جو گزشتہ سال 67.8 فیصد تھا۔ وزیر خزانہ نے اعتراف کیا کہ موجودہ قرض ایف آر ڈی ایل اے کی مقررہ حدود سے تجاوز کر چکا ہے۔ ایوان میں بلوچستان کی جامعات اور طلبہ کے بیرون ملک جانے کے حوالے سے بھی اہم سوالات اٹھائے گئے۔ عالیہ کامران نے پوچھا کہ بلوچستان کی یونیورسٹیوں میں کتنے طلبہ کو ٹیکنیکل کورسز کرائے گئے؟۔ وزیر مملکت فرح ناز اکبر نے یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان میں تعلیمی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ اس دوران بیرون ملک سکالرشپ پر جانے والے طلبہ کے حوالے سے انجم عقیل خان، سحر کامران اور شازیہ مری نے سوالات اٹھائے۔ کتنے طلبہ سکالرشپ پر بیرون ملک بھیجے گئے؟۔ کیا وہ پاکستان واپس آتے ہیں؟۔ اگر نہیں تو وجوہات کیا ہیں؟۔ واپسی پر ڈیڑھ لاکھ روپے کیا ان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہیں؟۔ پی ایس ڈی پی فنڈز کے استعمال پر کون جوابدہ ہے؟۔ شازیہ مری نے کہا کہ اصل تشویش یہ ہے کہ زیادہ تر طلبہ واپس نہیں آتے، جس پر حکومت کو جواب دینا ہوگا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا نائب افغان وزیرِ اعظم کے بیان پر ردِ عمل

وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے افغانستان کے نائب وزیرِ اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ افغانستان کا اپنا اندرونی معاملہ ہے، انہیں جہاں سے سستی راہداری ملے گی وہ وہاں چلے جائیں گے، ہمارے لیے یہ ریلیف ہونا چاہیے۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جتنا مال کراچی پورٹ سے افغانستان کے لیے بک ہوتا ہے وہ سارا پاکستان آ جاتا ہے، اگر افغانستان والے ایران، ترکی، ترکمانستان یا بھارت سے مال منگوانا چاہتے ہیں تو ضرور منگوائیں۔

حالیہ دہشت گردی واقعات پر افغانستان میں کارروائی کرسکتے ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد افغانستان پر کارروائی کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کے کرم سے اس میں ہمیں کوئی معاشی نقصان نہیں ہے، پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے، افغانستان ایسا فیصلہ کرتا ہے تو ان کی پاکستان میں آنے جانے کی ٹریفک کم ہو جائے گی۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آمد و رفت کم ہو گی تو تجارت کے روپ میں یا کسی بھی طرح جو دہشت گردی پاکستان میں پھیلتی ہے وہ کم ہو جائے گی، پاکستان کے لیے بارڈر مینجمنٹ بھی بہتر ہو جائے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ تو بلیسنگ اِن ڈسگائز ہے کہ وہ کوئی اور راستے ڈھونڈ رہے ہیں، افغانستان ایسا فیصلہ کرتا ہے تو اس سے پاکستان کا فائدہ ہی ہو گا کوئی نقصان نہیں ہو گا۔

خیال رہے کہ افغانستان کے نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر نے پریس کانفرنس کے دوران افغان صنعتکاروں اور تاجروں کو پاکستان پر تجارت کے لیے انحصار کم کرنے کا کہا تھا۔ 

متعلقہ مضامین

  • عدلیہ کا کردار بڑا تاریک رہا، ججز کا ضمیر سویا ہوا تھا، وزیر دفاع
  • ماضی میں نواز شریف کو سازش کے ذریعے عہدے سے ہٹایا گیا تھا: خواجہ آصف
  • عدلیہ کا کردار بڑا تاریک رہا، ان ججز کا ضمیر دہائیوں سے سویا ہوا تھا، وزیر دفاع
  • عدلیہ کا کردار تاریخ میں ہمیشہ بھیانک رہا، وزیرِ دفاع کا قومی اسمبلی میں خطاب
  • بالی وڈ کے بڑے بڑے نام دبئی میں شاندار گھروں کے مالک، فہرست سامنے آگئی
  • 27 ویں ترمیم بادشاہت کی بنیاد ،عدلیہ ختم کرنے کی سازش ہے،کاشف سعید شیخ
  • خواجہ آصف کا مدارس کے حوالے سے بیان دینی طبقات کی توہین ہے
  •  نواز شریف کے سامنے عمران خان زندہ باد کے نعرے
  • وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا نائب افغان وزیرِ اعظم کے بیان پر ردِ عمل