data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251115-08-27

 

 

پشاور (نمائندہ جسارت) وزیر اعلی کے پی سہیل آفریدی نے9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس بات کا اعلان انہوں نے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کمیشن تمام شواہد، بشمول سی سی ٹی وی فوٹیج، جمع کر کے اپنی رپورٹ کابینہ کو پیش کرے۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے اپنی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز وضع کیں، انہوں نے امن جرگے میں شریک تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن امن ہم سب کا مشترکہ ہدف ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کی تمام قرارداد پر مکمل عمل کیا جائے گا، سب سے اہم قراردادایکشن اِن ایڈ آف سول پاورز کے خاتمے سے متعلق ہے جو بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے، سود سے پاک خیبر پختونخوا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ہم خیبر پختونخوا کو سود کے ناسور سے پاک کریں گے اور اسلامی سرمایہ کاری متعارف کرائیں گے۔سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کی متفقہ قرارداد ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ جیل میں ناروا سلوک ہو رہا ہے، 4.

5 کروڑ عوام کے منتخب وزیر اعلیٰ کو اپنے بانی چیئرمین سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، میں عمران خان سے ملاقات کر کے پالیسی گائیڈ لائنز لینا چاہتا ہوں، بانی چیئرمین اور ان کی اہلیہ کو اپنے ذاتی معالج سے ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے تمام تر اقدامات اور اصلاحات منتخب نمائندوں کی مشاورت سے کی جائیں گی، بانی چیئرمین عمران خان کے ویژن کے مطابق کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کرے گی، حکومتی فنڈز پر کسی کو بھی ذاتی تشہیر کی اجازت نہیں ہوگی، کابینہ اراکین تمام فیصلے  میرٹ اور مکمل شفافیت کو مدنظر رکھ کر کریں، تمام قوانین عوامی مفاد میں ہونے چاہئیں، کوئی بھی قانون عوامی مفاد کے منافی ہو تو اسے ختم کیا جائے، تمام قوانین کا ازسرِ نو جائزہ لیا جائے، خامیوں کی نشاندہی کر کے ضروری ترامیم تجویز کی جائیں۔

 

پشاور، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کابینہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں

نمائندہ جسارت

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بانی چیئرمین وزیر اعلی نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

پاک فوج دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر مبارکباد کی مستحق ہے، 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات ہیں، ڈاکٹر روبینہ اختر

پی ٹی آئی ویمن ونگ کی رہنما نے کہا کہ اسلام آباد کچہری حملہ کیس میں بے گناہ جانوں کا ضیاع قابلِ افسوس ہے، دہشتگردی کا یہ سلسلہ خطے میں پھیلتی ہوئی بھارتی پراکسی وار کا تسلسل ہے، افغانستان بھارت کے مفادات کے لیے کام کر رہا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ وانا میں کیڈٹ کالج پر دہشتگردوں کا حملہ انتہائی قابلِ مذمت ہے، تاہم پاک فوج نے بروقت اور بہادری سے کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑے سانحے کو ٹال کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ فوج کی یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے جوان ملک و قوم کے تحفظ کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں اور پوری قوم ان کے ساتھ ہے، ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا کہ اسلام آباد کچہری حملہ کیس میں بے گناہ جانوں کا ضیاع قابلِ افسوس ہے، دہشتگردی کا یہ سلسلہ خطے میں پھیلتی ہوئی بھارتی پراکسی وار کا تسلسل ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان بھارت کے مفادات کے لیے کام کر رہا ہے، حالانکہ پاکستان نے اس ملک کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور آج بھی لاکھوں افغان مہاجرین پاکستان کی سرزمین پر مقیم ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ ایسے عناصر کو منہ توڑ جواب دیا جائے، انہوں نے کہا کہ پشاور امن جرگہ سے امید ہے کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت اور مثبت تجاویز کی روشنی میں ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا تاکہ اس ناسور کا جڑ سے خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

ڈاکٹر روبینہ اختر نے 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ترمیم پر عوامی سطح پر شدید تحفظات پائے جاتے ہیں، سیاسی جماعتیں اس ترمیم کی آڑ میں اپنے اپنے مفادات کا تحفظ کر رہی ہیں، جبکہ عوام کے لیے اس میں کچھ بھی نہیں رکھا گیا، انہوں نے کہا کہ جو ایک دوسرے کو سڑکوں پر گھسیٹنے کی باتیں کرتے تھے، آج ایک دوسرے کو استثنی دلانے کے لیے حمایت کر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں عوام کے حصے میں صرف مہنگائی، بے روزگاری اور دہشتگردی آئی ہے، جبکہ حکمران طبقہ اقتدار کی بندر بانٹ میں مصروف ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی نے ریڈیو پاکستان پر حملے کا مقدمہ چلانے کی بجائے کمیشن بنانےکاحکم دےدیا
  • وزیر اعلی کے پی کا 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا اعلان
  • ریڈیو پاکستان حملہ: وزیراعلیٰ کے پی کے کا انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان
  • وزیراعلی خیبرپختونخوا کا ریڈیو پاکستان پر 9مئی حملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ریڈیو پاکستان پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ریڈیو پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن قائم کرنیکا اعلان
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ریڈیو پاکستان پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان
  • سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف الیکشن کمیشن اثاثہ جات کیس کی سماعت
  • پاک فوج دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر مبارکباد کی مستحق ہے، 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات ہیں، ڈاکٹر روبینہ اختر