حج آپریشنز کیلئے تمام نامزد برانچوں کی ہفتے کی چھٹی بند
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حج آپریشنز کیلئے تمام نامزد برانچوں کی ہفتے کی چھٹی بند کردی، کہنا ہے کہ حج آپریشنز کیلئے تمام نامزد برانچیں بروز ہفتہ صبح 9 بجے تا دوپہر 2:30 بجے تک کھلی رہیں گی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق حج 2026ء کے واجبات کی دوسری قسط کی وصولی کیلئے نامزد برانچیں ہفتے کو کھلی رہیں گی۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ حج آپریشنز کے لیے تمام نامزد برانچیں بروز ہفتہ صبح 9 بجے تا دوپہر 2:30 بجے تک کھلی رہیں گی۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہےکہ وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی درخواست پر فیصلہ کیا گیا ہے۔
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعہ 14نومبر ، 2025
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، صدر، وزیراعظم کا اتفاق
فوٹو: پی آئی ڈیصدر مملکت اور وزیراعظم نے غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے وانا کیڈٹ کالج، فورسز کا فیصلہ کُن کلیئرنس آپریشن جاری، تمام طلبہ اور اساتذہ کو باحفاظت ریسکیو کر لیا گیا اسلام آباد: جی الیون کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، متعدد زخمیصدرِ مملکت اور وزیراعظم نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی۔
صدر اور وزیراعظم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔
دونوں رہنماؤں میں مزید اتفاق کیا گیا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔