data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
موضوع: پاکستان میں معیاری تعلیم
میں پاکستان میں تعلیم کے معیار میں بہتری کی ضرورت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔ آج ہمارا تعلیمی نظام زیادہ تر رٹہ لگانے پر مبنی ہے، جس میں طلبہ کتابیں زبانی یاد کرتے ہیں مگر ان کے تصورات کو حقیقی طور پر سمجھ نہیں پاتے۔ اگر ہم ایک مضبوط اور تخلیقی قوم بنانا چاہتے ہیں تو یہ طریقہ بدلنا ضروری ہے۔تعلیمی اداروں کو چاہیے کہ وہ پروجیکٹرز اور بصری تدریسی طریقے اپنائیں، کیونکہ تصاویر، وڈیوز اور مختصر کلپس طلبہ کے لیے اسباق سیکھنے کو آسان بناتے ہیں۔ عملی طریقہ تدریس اور تجربات کو بھی کلاسوں میں فروغ دینا چاہیے۔ جب طلبہ خود کچھ کرتے ہیں یا اسے ہوتا دیکھتے ہیں، تو وہ اسے زندگی بھر یاد رکھتے ہیں۔ اساتذہ کو چاہیے کہ وہ نظریاتی تعلیم کے بجائے عملی تدریس پر زیادہ توجہ دیں۔ ذہنی نقشے (Mind Maps) اور مختصر، منسلک مواد بھی تعلیم کو آسان اور دلچسپ بنا سکتے ہیں۔ یہ اوزار طلبہ کو تصورات کو آپس میں جوڑنے اور علم کو تیزی سے سمجھنے میں مدد دیتے ہیں۔ ایسے اقدامات کے نتیجے میں زیادہ روشن خیال، پراعتماد اور باصلاحیت طلبہ سامنے آئیں گے جو صرف امتحان پاس کرنے کے بجائے حقیقی مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم روایتی تدریس سے ہٹ کر جدید تعلیم کی طرف قدم بڑھائیں، جو پاکستان کے بہتر مستقبل کی بنیاد بنے گی۔
محمد علی خان
mohammadalikps@gmail.
یو آئی ٹی یونیورسٹی کراچی، پاکستان
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
’چاہیں تو گھر سے کھانا بھجوا دوں‘، سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے طلبہ احتجاج کے تناظر میں ایک اہم پیغام جاری کرتے ہوئے طلبہ اور سونم وانگچک سے اپیل کی ہے۔
سلمان خان نے نیٹ امتحان میں مبینہ پرچہ لیک ہونے کے معاملے پر جاری طلبہ احتجاج کے تناظر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’طلبہ کی تعلیم اور سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، اس لیے انہیں خود بھی فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی اپنے والدین کو مزید پریشان کرنا چاہیے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ’’معزز وزیرِ اعظم اس معاملے پر ٹوئٹ کر چکے ہیں، اور مجھے یقین ہے کہ وہ پرچہ لیک کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ لہٰذا تمام طلبہ سے گزارش ہے کہ وہ اپنے والدین اور گھروں کو واپس چلے جائیں۔‘‘
View this post on Instagramاداکار نے اپنے پیغام میں گزشتہ 25 روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے تعلیمی کارکن سونم وانگچک کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’’سونم، اب بہت ہو گیا، بھائی۔ براہِ کرم اپنی بھوک ہڑتال مزید طویل نہ کریں۔ اگر مستقبل میں ضرورت پڑی تو احتجاج کا جذبہ برقرار رکھیے، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ اب اس کی ضرورت ہے۔ کچھ کھا لیجیے، اگر چاہیں تو میں اپنے گھر سے آپ کے لیے کھانا بھی بھجوا دوں گا۔‘‘
یہ بیان سلمان خان کی جانب سے 24 گھنٹوں کے دوران اس معاملے پر دوسری عوامی اپیل ہے۔ اس سے قبل بھی انہوں نے نیٹ امتحان کے تنازع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کے مفادات کے تحفظ پر زور دیا تھا۔
View this post on Instagramواضح رہے کہ نیٹ امتحان میں مبینہ پرچہ لیک کے بعد ملک بھر میں طلبہ کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین امتحانی نظام میں شفافیت، ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی اور احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں۔