بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین کی لیکڈ ای میلز: 2018 میں عمران خان ’امن کے لیے بڑا خطرہ‘ قرار
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
بدنامِ زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین نے 2018 میں پاکستان کے عام انتخابات میں تحریکِ انصاف کی کامیابی کے چند روز بعد سابق وزیرِاعظم عمران خان کو ’امن کے لیے بڑا خطرہ‘ قرار دیا تھا۔
بدھ کو امریکی ایوانِ نمائندگان کی اوور سائٹ کمیٹی پر ڈیموکریٹس کی جانب سے جاری کیے گئے ای میلز کے تازہ ترین بیچ کے مطابق، ایپسٹین نے 31 جولائی 2018 کو نامعلوم فرد کے ساتھ اپنی ای میل گفتگو میں اس وقت قیدِ با مشقت کی سزا کاٹنے والے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ذکر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ
2019 میں امریکی محکمۂ انصاف نے مین ہٹن میں ایپسٹین پر کم عمر لڑکیوں کی خرید و فروخت یعنی سیکس ٹریفکنگ کا الزام عائد کیا تھا۔
"Imran Khan in Pakistan is a much greater threat to the peace than Erdogan, Khomeini, Xi or Putin.
Jeffrey Epstein wrote about Khan in his now leaked emails from 2018. pic.twitter.com/FyzLIB5Q2c
— Faizan (@faizannriaz) November 15, 2025
جیفری ایپسٹین نے الزامات تسلیم نہ کیے، مگر اسی سال 66 برس کی عمر میں مقدمے سے پہلے خودکشی کر لی۔
متعدد موضوعات پر مشتمل اس ای میل تبادلے میں ایپسٹین نے صبح 4:04 پر لکھا کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن ’اب تک مہربان رہے ہیں‘ اور طنزیہ انداز میں کہا کہ ’امریکا دوسروں کے انتخابات میں کیسے مداخلت کرتا ہے۔‘
چند منٹ بعد اسی پیغام میں ایپسٹین نے عمران خان اور پیوٹن دونوں کا ذکر کیا۔
مزید پڑھیں: عمران خان کے دور میں اقتدار ’جعلی پیرنی‘ کے ہاتھ میں تھا، حنیف عباسی کی بشریٰ بی بی پر تنقید
’۔۔۔[پیوٹن] نے حکومتیں گرانے کے لیے قاتلوں کی نشاندہی نہیں کی… بغاوت کی فنڈنگ… پاکستان میں عمران [خان]، جو [ترک صدر طیب] اردوان، خمینی، [چین کے صدر] شی جن پنگ یا پیوٹن سے بھی زیادہ امن کے لیے خطرہ ہے۔‘
جواب میں دوسرے شخص نے پوچھا کہ ’پاکستان والا پاپولسٹ؟؟؟‘ جس پر ایپسٹین نے غالباً عمران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صرف ’بہت بری خبر‘ لکھا۔
دوسرے فرد نے حیرت ظاہر کی: ’وہ کرکٹر؟ — وہ کیسے اسلامسٹ سے بھی بدتر ہو سکتا ہے؟‘
???? Jeffrey Epstein email show him talking about Imran Khan and calling him a "really bad news" and "wacko".
— In these emails from 2018, Epstein calls Imran Khan a "devout Islamist" & "incapable of truth". pic.twitter.com/xWW3oovHOQ
— South Asia Index (@SouthAsiaIndex) November 15, 2025
ایپسٹین نے جواب دیا: ڈونلڈ (ٹرمپ) کو آئن اسٹائن بنا کر دکھاتا ہے، سچ بولنے کے قابل نہیں، پکا اسلامسٹ۔‘
ایپسٹین نے عمران کے حوالے سے مزید لکھا کہ اردوان اور خمینی کے برخلاف اس کے پاس بے شمار جوہری ہتھیار ہیں۔
’وہ میری 2 فرینڈز سے شادی کر چکا ہے، جن میں سے ایک جمی گولڈ اسمتھ کی بیٹی ہے، دولت پر قبضہ کرنے والا آدمی! اسے مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کیا، پاگل آدمی!۔ـ‘
مزید پڑھیں: لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں
ایپسٹین نے اپنی ای میلز میں عمران خان کو شخصی پوجا کا نمونہ قرار دیا۔ ’وہ کرکٹ کپتان تھا، شطرنج کا کھلاڑی نہیں، مگر ہجوم کو جوش دلانے میں ماہر ہے۔‘
ای میلز کے مطابق اس گفتگو کے بعد تقریباً 40 منٹ تک خاموشی رہی اور پھر موضوع بدل گیا۔
آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ عمران خان کو سیاست میں آنے سے پہلے دنیا کے بہترین کرکٹ آل راؤنڈرز میں شمار کیا جاتا تھا۔
مزید پڑھیں: جیفری ایپسٹین اسکینڈل سے شاہ چارلس کی سابق بھابی، بھتیجیوں کا کیا تعلق تھا؟
ان کی متعدد معروف سماجی شخصیات سے دوستی رہی، وہ لندن کے مخصوص نائٹ کلبوں میں آتے جاتے اور پلے بوائے کے طور پر شہرت رکھتے تھے، جسے انہوں نے 1992 کے بعد بتدریج کم کیا۔
ایپسٹین کی ای میلز میں عمران کے ذکر کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آئیں تو صارفین نے 1990 کی ایک پارٹی کی تصویر بھی دوبارہ شیئر کی جس میں عمران اور برطانوی سوشلائٹ گِسلین میکسویل موجود ہیں۔ یہ تصویر اسٹاک فوٹو ویب سائٹ ’شٹر اسٹاک‘ پر شائع ہوئی تھی۔
میکسویل اس وقت 20 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔ انہیں 2021 میں امریکی جیوری نے جیفری ایپسٹین کی مدد سے کم عمر لڑکیوں کے استحصال میں سہولت کاری کا مجرم قرار دیا تھا۔
ایپسٹین کے بااثر رابطوں کا نیٹ ورکجیفری ایپسٹین کے جاری کیے گئے ای میلز اس کے طاقتور افراد سے وسیع روابط کی جھلک دکھاتے ہیں، جن میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک اعلیٰ مشیر سے لے کر برطانیہ کے سابق شہزادے اینڈریو تک شامل ہیں۔
ای میلز کے مطابق صدر ٹرمپ جیفری ایپسٹین کے جنسی جرائم سے باخبر تھے اور لڑکیوں کے بارے میں یقیناً جانتے تھے۔‘
دوسری جانب صدر ٹرمپ اس سے کسی تعلق یا آگاہی سے انکار کرتے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ’چھپانے کو کچھ نہیں‘ ٹرمپ کا ریپبلکنز کو ایپسٹین فائلز جاری کرنے کے لیے ووٹ دینے کا مطالبہ
امریکی ایوانِ نمائندگان آئندہ ہفتے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس موجود وہ شواہد عوام کے سامنے لانے پر رائے شماری کرے گا جو برسوں میں ایپسٹین کے خلاف جمع کیے گئے، جن میں ان افراد کی شناخت بھی شامل ہو سکتی ہے جن پر اس کی مبینہ سیکس ٹریفکنگ میں شریک ہونے کا شبہ ہے۔
صدر ٹرمپ نے اس شفافیت کی کوشش کو ’فریب‘ قرار دیتے ہوئے رد کیا، مگر ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ ایپسٹین کے تعلقات سابق امریکی صدر بل کلنٹن سمیت دوسروں کے ساتھ بھی تفتیش کیے جائیں۔
کانگریس میں پہلے ہی جاری کی گئی دستاویزات میں 2009 سے 2019 تک کے ای میلز شامل ہیں، یعنی وہ عرصہ جب ایپسٹین سیکس اسمگلنگ کے مقدمے کا سامنا کرتے ہوئے حراست میں موت کے گھاٹ اترا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئن اسٹائن اسلامسٹ امن پاپولسٹ پاکستان پلے بوائے تحریک انصاف جنسی جرائم جیفری ایپسٹین خطرہ سابق وزیراعظم سیکس ٹریفکنگ شطرنج عمران خان کرکٹ کپتانذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آئن اسٹائن اسلامسٹ پاپولسٹ پاکستان پلے بوائے تحریک انصاف جیفری ایپسٹین سیکس ٹریفکنگ کرکٹ کپتان جیفری ایپسٹین میں ایپسٹین ایپسٹین نے مزید پڑھیں ایپسٹین کی ایپسٹین کے کے لیے
پڑھیں:
مودی طالبان گٹھ جوڑ، پاکستان کو دو اطراف سے حملوں کا خطرہ
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھارت پاکستان حملوں کا خطرہ مودی طالبان گٹھ جوڑ وی نیوز