شاہ محمود قریشی کی 3 مقدمات میں ضمانت کی درخوارست، پراسیکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
—فائل فوٹو
انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کی 3 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔ پراسیکیوشن نے آج بھی مقدمات کا ریکارڈ پیش نہیں کیا۔
دوران سماعت شاہ محمود قریشی کے وکیل نے کہا کہ پراسیکیوشن ضمانت پر فیصلے کو لٹکانے کی کوشش کر رہی ہے، ان سے پوچھیں ہر بار وعدہ کرتے ہیں ریکارڈ پیش کیوں نہیں کرتے؟
جس کے بعد عدالت نے شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شاہ محمود قریشی ریکارڈ پیش
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت کی پہلی کاز لسٹ جاری کردی گئی
امانت گشکوری :وفاقی آئینی عدالت نے پہلی کاز لسٹ جاری کردی۔
آئندہ ہفتے وفاقی آئینی عدالت میں 3بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔
چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین کورٹ روم نمبر ایک میں مقدمات سنیں گے،جسٹس حسن اظہر رضوی کورٹ روم نمبر دو میں مقدمات سنیں گے۔
جسٹس عامر فاروق اور جسٹس کے کے آغا پر مشتمل 2رکنی بنچ کورٹ تین میں مقدمات سنے گا۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے رد و بدل ہو گیا