سابق وفاقی وزیر محمود علی مرحوم کی 19ویں برسی کے موقع پر ان کی یاد میں ریفرنس (کل)ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک تکمیل پاکستان کے قائم مقام صدر خواجہ سلمان اور محب قومی سماجی کونسل کے چیئرمین اسلم خان فاروقی کی جانب سے تحریک پاکستان کے سرگرم رہنما و سابق وفاقی وزیر محمود علی مرحوم کی 19ویں برسی کے موقع پر ان کی یاد میں (کل)پیر شام ٹھیک 4بجے بندو خان ریسٹورنٹ مصطفی بینکوئٹ نزد نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ میں ایک ریفرنس منعقد ہو گا اعلامئے کے مطابق ریفرنس کی صدارت معروف سیاسی و سماجی شخصیت محفوظ النبی خان کریں گے اور نظامت کے فرائض سید عبد الباسط انجام دیں گے جبکہ کراچی گرینڈ الائنس کے سربراہ محمد اسلم خان خصوصی شرکت کریں گے مقررین میں ماہر تعلیم محمد راشد سینئر صحافی محمد انور عباس سوشل ایکٹوسٹ سید نسیم شاہ ایڈوکیٹ سیاسی رہنما ارشد علی جان و دیگر شامل ہیں اسی طرح رانا طارق اور رانا اشفاق رسول خان ٹیلی فونک اظہار خیال کریں گے آخر میں علامہ مرتضی خان رحمانی دعا فرمائیں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستانیوں کے پاس 10 ہزار روپے کیش حاصل کرنے کا سنہری موقع ، کیا کرنا ہوگا؟
ویب ڈیسک: شہریوں کے لیے انعامی اسکیم کا اعلان کردیا گیا ، جس کے تحت شہریوں کو فی کیس 10 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے۔کارروائی ان افغان باشندوں کے خلاف کی جا رہی ہے جو بغیر قانونی دستاویزات کے رہائش پذیر یا کاروبار کر رہے ہیں اور جعلی شناختی کارڈ استعمال کر رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پنجاب پولیس نے شہریوں کے لیے انعامی اسکیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی شخص کسی غیر قانونی افغان شہری کی اطلاع دے گا، اسے 10 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔
افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں
پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع دینے والوں کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔اس حوالے سے آئی جی پنجاب نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ اطلاع دینے والے شہری کو فوری طور پر انعام کی رقم فراہم کی جائے۔
حکام نے کہا کہ یہ مہم ان مکان مالکان اور دکانداروں کے خلاف بھی ہے جو غیر قانونی افغان باشندوں کو کرایہ پر جگہ دے رہے ہیں۔ کارروائی صرف غیر قانونی مقیم افراد تک محدود نہیں بلکہ سیاحتی یا طبی ویزے پر پاکستان میں کاروبار کرنے والے افغان شہریوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی، ایسے افراد کی اطلاع دینے والے شہریوں کو بھی فی کیس 10 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔
کراچی :ٹریفک نظام میں روبوٹک گاڑیاں سڑکوں پر لانے کا فیصلہ
پنجاب پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم میں فعال کردار ادا کریں، پولیس کی جانب سے فوری کارروائی اور اطلاع دہندگان کے لیے مکمل رازداری کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق نومبر کے آغاز میں پاکستان میں افغان شہریوں کی گرفتاریوں میں 150 فیصد اضافہ ہوا، حالیہ دنوں میں 7 ہزار 764 افغان باشندے گرفتار کیے گئے، جن میں زیادہ تر کا تعلق چاغی، اٹک اور کوئٹہ سے ہے۔
وفاقی عدالتوں کے ملازمین کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان
اسی دوران افغانستان واپس جانے والے اور ملک بدر کیے گئے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھی، جو 37 ہزار 448 تک پہنچ گئی، ان میں سے 47 فیصد پاس آف رجسٹریشن (PoR) کارڈ ہولڈر، 44 فیصد بغیر دستاویزات اور 93 فیصد ڈی پورٹی افراد غیر قانونی تھے۔