محسن نقوی کا شاہین چوک انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ، تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج الصبح مارگلہ روڈ پر زیر تعمیر شاہین چوک انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے جاری تعمیراتی کاموں کی رفتار اور معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔
محسن نقوی نے تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پراجیکٹ کو بروقت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے، انہوں نے پراجیکٹ کی جلد تکمیل کے لیے ورک فورس میں اضافہ کرنے کا حکم بھی دیا۔
نشانہ بازی میں مہارت، عسکری تربیت کا بنیادی مقصد رہنا چاہیے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ انڈر پاس کی تکمیل سے مارگلہ روڈ پر روزانہ سفر کرنے والے ہزاروں شہریوں کو ٹریفک جام سے نجات ملے گی جبکہ علاقے میں موجود تعلیمی اداروں کے طلبہ کو بھی آمد و رفت میں سہولت ملے گی۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پراجیکٹ کے 85 گارڈر نصب کیے جا چکے ہیں، پری کاسٹ پلینگ کا کام مکمل ہو چکا ہے، ریٹیننگ وال اور ریمپ کی تعمیر پر کام جاری ہے، منصوبہ ٹائم لائن کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے اور مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔
بلوچستان میں 3 روز کیلئے مسافربس سروس معطل ، نوٹیفکیشن جاری
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :