وزیراعظم کے مشیر اور لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ بنیادی طور پر کسی بھی اصول کے اوپر اتفاق رائے ہوتا ہے، این ایف سی پروموٹ کرتا ہے کہ آپ آبادی بڑھائیں، ایجوکیشن سسٹم کی تباہی سے متعلق کوئی ہے جسے انکار ہے، ایجوکیشن کا کوئی نصاب ہے کہیں کچھ اور کہیں کچھ پڑھایا جا رہا ہے، مدرسے کوئی اور طرح کی قوم تیار کر رہے ہیں، اردو اور انگلش مکس ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر وزیراعظم سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ہمیشہ کیلئے ایسا سسٹم ہو کہ عسکری و سیاسی قیادت ملکر ملک کی خدمت کریں۔ مشیر وزیراعظم سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جاتی امرا میٹنگ میں پنجاب کے ایشوز سے متعلق بات ہوئی۔ میٹنگ میں آئینی ترمیم سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، پیپلز پارٹی ہماری اتحادی پارٹی ہے، ایوانوں میں آئینی ترمیم پر تمام ممبرز کو اظہار خیال کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا بنیادی طور پر کسی بھی اصول کے اوپر اتفاق رائے ہوتا ہے، این ایف سی پروموٹ کرتا ہے کہ آپ آبادی بڑھائیں، ایجوکیشن سسٹم کی تباہی سے متعلق کوئی ہے جسے انکار ہے، ایجوکیشن کا کوئی نصاب ہے کہیں کچھ اور کہیں کچھ پڑھایا جا رہا ہے، مدرسے کوئی اور طرح کی قوم تیار کر رہے ہیں، اردو اور انگلش مکس ہے۔
 
مشیر وزیراعظم نے بتایا کہ آرٹیکل243 خصوصی طور پر آرمڈ فورسز سے متعلق ہے، ہمارے دشمن چاروں اطراف ان چیزوں کو تباہ کرنے کیلئے بیٹھے ہیں، سب نے مل کر کام کرنا ہے، سارے صوبے پاکستان ہیں، سب نے مل کر پاکستان کو چلانا ہے، کشمیر کے اوپر کوئی ڈیڈ لاک نہیں، 78 سال بعد آپ کو پوری دنیا میں عزت ملی، آپ سرفراز ہوئے ہیں، پاکستان کو پوری دنیا نے ایٹمی وقت مانا ہے۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ہمیشہ کیلئے ایسا سسٹم ہو کہ عسکری، سیاسی قیادت ملکر ملک کی خدمت کرے، چیف الیکشن کمشنرکی تعیناتی بالکل یک طرفہ نہیں ہونی چاہئے، الیکشن بالکل فری اینڈ فیئر ہونے چاہیں، جب میں جیت جاؤں تو فری اینڈ فیئر، آپ جیت جائیں تو دھاندلی ہے،اس نظریے کو اب دفن کرنا ہوگا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہیں کچھ

پڑھیں:

وفاق صوبوں کا بجٹ کم کرنے جارہا ہے، مزمل اسلم

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وفاق کا زیادہ تر بجٹ سود کی ادائیگی میں جا رہا ہے، فیڈرل حکومت صوبوں کا بجٹ کم کرنے جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مزمل اسلم نے کہا کہ پارٹی کی طرف سے یہ ہدایت ہے کہ معیشت پر بات کی جائے، پاکستان کا قرضہ بہت زیادہ ہے جو چھپایا جا رہا ہے۔

خیبر پختونخوا نے رواں سال صحت کارڈ کیلئے 41 ارب مختص کیے، مزمل اسلم

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر مزمل اسلم نے کہا ہے کہ رواں سال صوبائی خزانے سے صحت کارڈ کےلیے 41 ارب روپے مختص کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ملک کی معیشت کو تباہ اور صوبوں کی خود مختاری ختم کی جائے گی۔

مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ 11ویں این ایف سی کا اجلاس اگست میں ہونا تھا جو نہیں ہوا، حکومت این ایف سی ایوارڈ کے بجائے 27ویں آئینی ترمیم لا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا نے اپنے ترقیاتی بجٹ سے 300 ارب کی بچت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاق صوبوں کا بجٹ کم کرنے جارہا ہے، مزمل اسلم
  • آئین مقدس ضرور حرف آخر نہیں، بہتری کیلئے ترامیم ناگزیر ہیں: رانا ثناء اللہ
  • ہمارے ایٹمی ہتھیار پوری دنیا کو 150 مرتبہ تباہ کر سکتے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
  • آئین مقدس ضرور حرف آخر نہیں، بہتری کیلئے ترامیم ناگزیر ہیں: رانا ثناء اللہ
  • امریکا کے پاس اتنے ایٹمی ہتھیار ہیں کہ پوری دنیا کو 150 مرتبہ تباہ کر سکتا ہے: امریکی صدر
  • 27 ویں ترمیم کو ایسی خوفناک چیز بنا کر پیش کیا جا رہا ہے جیسے طوفان ہو، اتفاق رائےکے بغیر کوئی آئینی ترمیم نہیں ہوگی، رانا ثنا اللہ
  •  فیلڈ مارشل کو ملنے والا اعزاز پوری پاکستانی قوم کے لیے باعث فخر ہے، جاوید اقبال انصاری 
  • ہمارے ٹاؤن چیئرمینوں کی کارکردگی قابض میئر سے کہیں زیادہ بہترہے ، حافظ نعیم الرحمن
  • لشکری رئیسانی کا مائنز اینڈ منرلز بل سے متعلق سیاسی رہنماؤں کو خط