راشد علوی نے کہا کہ جسطرح کانگریس نے کرناٹک اور ہماچل پردیش میں انتخابات سے قبل عوام سے کئے گئے وعدوں کو حکومت بننے کے بعد پورا کیا، اسی طرز پر بہار میں بھی وعدے پورے کئے جائینگے۔ اسلام ٹائمز۔ بہار اسمبلی انتخابات کے دوران کانگریس کے سینیئر لیڈر راشد علوی نے اس خیال کی حمایت کی ہے کہ جب ریاست کے مسلمان مہاگٹھ بندھن (انڈیا بلاک) کو ووٹ دیتے ہیں تو اُن کا حق بنتا ہے کہ بہار میں ایک نائب وزیراعلیٰ مسلم طبقے سے ہو۔ میڈیا سے گفتگو میں کانگریس لیڈر نے کہا کہ مہاگٹھ بندھن کی طرف سے بہار میں وزیراعلیٰ کے امیدوار یادو برادری سے اور ایک نائب وزیراعلیٰ نشاد برادری سے طے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں تقریباً 18-19 فیصد مسلمان ہیں اور ان میں سے 98 فیصد ووٹ انڈیا بلاک اتحاد کو جائیں گے، تو پھر ایک مسلم نائب وزیراعلیٰ کیوں نہیں ہونا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ بہار کا نائب وزیراعلٰی ایک مسلمان کو ضرور بنایا جانا چاہیئے کیونکہ حکومت بنانے میں وہ سب سے بڑے حمایتی ہیں اور سب سے زیادہ تعداد میں ووٹ دے رہے ہیں۔ کانگریس کے سینیئر لیڈر راشد علوی نے دعویٰ کیا کہ مہاگٹھ بندھن کی طرف سے بہار کی عوام سے جو وعدے کئے گئے ہیں، حکومت بننے کے بعد وہ سب پورے کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہاگٹھ بندھن کی طرف سے تیجسوی یادو وزیراعلیٰ کے امیدوار ہیں، حکومت بنے گی تو آر جے ڈی سے وزیراعلیٰ ہوگا، لیکن کانگریس کے بغیر حکومت نہیں بن سکتی۔ ہماری حکومت میں اہم کردار ہوگا اور کانگریس یہ یقینی بنائے گی کہ تمام وعدے پورے ہوں۔ راشد علوی نے کہا کہ جس طرح کانگریس نے کرناٹک اور ہماچل پردیش میں انتخابات سے قبل عوام سے کئے گئے وعدوں کو حکومت بننے کے بعد پورا کیا، اسی طرز پر بہار میں بھی وعدے پورے کئے جائیں گے۔

شہاب الدین کے بیٹے اسامہ کو ٹکٹ دیے جانے پر بی جے پی کے طنز کا جواب دیتے ہوئے راشد علوی نے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص مجرم ہے تو کیا اُس کے بیٹے کو اس کی سزا ملنی چاہیئے۔ کیا شہاب الدین کا بیٹا مجرم ہے، بھارتیہ جنتا پارٹی کو اس کا جواب دینا چاہیئے کہ اُن کے نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری پر کتنے فوجداری مقدمات ہیں۔ بی جے پی کو یہ بھی جواب دینا چاہیئے کہ ان کے 26 اراکینِ پارلیمنٹ پر مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔ کانگریس لیڈر نے شہاب الدین کے بیٹے اسامہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ الیکشن جیتتے ہیں تو وہ ایم ایل اے بنیں گے۔ بی جے پی نے اُن لوگوں کو وزیراعلیٰ بنا دیا جن پر مجرمانہ مقدمات تھے۔ راشد علوی نے کہا کہ جن کے گھر شیشے کے ہوں، وہ دوسروں کے گھروں پر پتھر نہیں مارتے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نائب وزیراعلی راشد علوی نے نے کہا کہ بہار میں

پڑھیں:

سندھ حکومت کا زرعی شعبے کی ترقی کیلئے جامع اصلاحات کا اعلان

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آبادگار معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، انہیں ہر ممکن سہولت دیں گے، جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق پر مبنی زراعت کو فروغ دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت زرعی شعبے سے متعلق کراچی میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیرِ زراعت محمد بخش مہر، چیف سیکریٹری و دیگر شریک ہوئے۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں زرعی ترقی، کریڈٹ اسکیمز اور ہاریوں کی معاونت پر غور کیا گیا، سندھ حکومت نے زرعی شعبے کی ترقی کیلئے جامع اصلاحات کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ آبادگار معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، انہیں ہر ممکن سہولت دیں گے، جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق پر مبنی زراعت کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاشت کاروں کیلئے قرضوں کی فراہمی میں آسانیاں پیدا کی جائیں۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ہاریوں کیلئے بر وقت اور شفاف مالی معاونت یقینی بنائی جائے۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے نئی اور اسمارٹ کراپنگ پیٹرن اختیار کرنے کی تاکید کی۔ اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق فصلوں کے پیٹرن بدلنے پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ غیر شفافیت یا ہاریوں کے فنڈز میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • نریندر مودی اور امت شاہ پر لوگوں کا بھروسہ نہیں رہا، پرینکا گاندھی
  • دہلی کے رام لیلا میدان میں کانگریس کی "ووٹ چور گدی چھوڑ" ریلی
  • KP پولیس کا صوبائی حکومت سے خصوصی الاؤنس فراہمی کا مطالبہ
  • "پیکس سیلیکا" میں بھارت کی غیر شمولیت مودی حکومت کی سفارتی ناکامی ہے، کانگریس
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ٹرانسپورٹ کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ
  • سرکاری ملازمین کے لیے بُری خبر، حکومت نے آئی ایم ایف کا اہم مطالبہ مان لیا
  • اسرائیل اور اسکے سہولتکاروں کو غزہ کی تعمیر نو کا خرچہ اٹھانا چاہیئے، اقوام متحدہ
  • سندھ حکومت کا زرعی شعبے کی ترقی کیلئے جامع اصلاحات کا اعلان
  • عمران خان کی قید تنہائی اور غیر انسانی سلوک ختم ہونا چاہیے، اقوام متحدہ کا مطالبہ
  • ڈیلر مارجن میں اضافے کا مطالبہ مسترد: پیٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکی