پشاور؛ اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کا مشن، بائیک رائیڈرز کی رجسٹریشن کیلیے خصوصی ایپ متعارف
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
پشاور میں اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے پولیس نے بائیک رائیڈرز کی رجسٹریشن کا فیصلہ کر لیا۔
سی سی پی او میاں سعید کے مطابق رجسٹریشن کے لیے محفوظ سفر (SafeRide) کے نام سے خصوصی ایپ متعارف کر دی گئی، سواریوں کو لے جانے والے تمام بائیک رائیڈرز کی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔
ڈاکٹر میاں سعید نے بتایا کہ بائیک رائیڈرز تھانے میں اپنی رجسٹریشن کروا سکیں گے، رجسٹرڈ بائیک رائیڈر کو کیو آر کوڈ کا اسٹیکر دیا جائے گا۔
سی سی پی او کے مطابق یہ عمل شہریوں کے اعتماد اور سیکیورٹی کو یقینی بنائے گا، متعدد واقعات میں بائیک رائیڈر شہریوں کو لوٹنے میں ملوث رہے جبکہ رہزنوں نے کئی بار بائیک رائیڈرز کو بھی گن پوائنٹ پر لوٹا۔
https://dailymumtaz.com/wp-content/uploads/2025/12/peshawar.mp4
سی سی پی اور نے بتایا کہ پولیس اب تک ایسے 20 ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے، اسٹریٹ کرائم روکنے کے لیے یہ پہلا بڑا اقدام ہے، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے گا اور بائیک رائیڈرز کا ڈیٹا مرتب کیا جائے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بائیک رائیڈرز
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں نیا نظام متعارف، گاڑی کا نمبر اب شہری کی ملکیت ہوگا
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے باضابطہ طور پر ’’پرسںلائزڈ رجسٹریشن مارک سسٹم‘‘ کا اجراء کر دیا۔ نئے نظام کے تحت گاڑی فروخت ہونے کے بعد بھی نمبر پرانا مالک اپنے پاس رکھ سکے گا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں نیا نظام متعارف کروا دیا گیا جس کے تحت اب گاڑی کا نمبر گاڑی کے بجائے شہری کی ملکیت ہوگا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے باضابطہ طور پر ’’پرسںلائزڈ رجسٹریشن مارک سسٹم‘‘ کا اجراء کر دیا۔ نئے نظام کے تحت گاڑی فروخت ہونے کے بعد بھی نمبر پرانا مالک اپنے پاس رکھ سکے گا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ نیا ڈیجیٹل رجسٹریشن سسٹم جعلی نمبر پلیٹس اور کلوننگ کے خاتمے میں مدد دے گا، پرسنلائزڈ رجسٹریشن سسٹم سے گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل تیز، شفاف اور کرپشن فری ہو جائے گا۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے، محکمہ ایکسائز گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے بھی آن لائن سسٹم بنائے۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ’’پی آر ایم‘‘ سسٹم سے گاڑیوں کی غیر قانونی استعمال میں کمی آئے گی، وہیکلز کے نئے رجسٹریشن نظام کے تحت نمبر پلیٹ گاڑی کے بجائے شہری کی ملکیت ہوگی، شناختی کارڈ یا موبائل نمبر کی طرح شہری گاڑی کے نمبر کا مالک ہوگا۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ جب گاڑی فروخت ہوگی تو نمبر بغیر کسی فیس کے فروخت کنندہ کے پاس ہی رہے گا، خریدار نئے نمبر کے لیے خود اپلائی کرے گا۔ شہری اپنا نمبر تین سال تک بغیر کسی گاڑی پر لگائے اپنے پاس محفوظ رکھ سکتا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے محکمہ ایکسائز کے لیے منشیات کے خلاف کارروائیوں میں پولیس کے طرز پر شہید پیکج کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف کارروائیوں پر محکمہ ایکسائز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جلد منشیات سے پاک خیبرپختونخوا دیکھیں گے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا جائے۔ منشیات کے کاروبار میں ملوث ہر شخص کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے، اس ناسور کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔