آئی بی سی سی کا بڑا فیصلہ، میٹرک آرٹس کے طلبہ کو اب انٹر پری میڈیکل و انجینئرنگ میں داخلے کی اجازت
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
— فائل فوٹو
انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (آئی بی سی سی) نے ملک بھر میں میٹرک آرٹس گروپ کے طلبہ کے لیے اعلیٰ ثانوی سطح پر نئی راہیں کھولتے ہوئے انہیں پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ گروپس میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔
آئی بی سی سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد علی گِل نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پالیسی 2026 کے پہلے سالانہ ایس ایس سی امتحانات سے نافذ العمل ہوگی۔
آئی بی سی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر غلام علی ملاح کے مطابق 4 اور 5 دسمبر 2025 کو کراچی میں منعقدہ 183ویں اجلاس میں یہ فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی سفارشات اور مشاورت کے بعد متفقہ طور پر کیا گیا۔
اس سلسلے میں پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی)، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی)، ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)، نیشنل کریکولم کونسل (این سی سی) اور صوبائی کریکولم اتھارٹیز کی آرا شامل تھیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ داخلہ دینے والے ادارے میرٹ کے تقاضے پورے کرنے کے لیے کم از کم نمبروں کی حد، میرٹ تھریش ہولڈ یا اہلیت/پلیسمنٹ ٹیسٹ لینے جیسے انتظام کا اہتمام کریں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سرسید یونیورسٹی میں خانہ کعبہ کے چیف انجینئر کا دورہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) خانہ کعبہ کے چیف انجینئر ریاض احمدنے حجاز کے آفیشل فوٹوگرافر، مجیب الحسن اور مشہور نعت خوان اسد ایوب کے ہمراہ سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا اور چانسلر محمد اکبر علی خان سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے خانہ کعبہ کی توسیع و آرائش کے حوالے سے انجینئرنگ کے کام کی افادیت و اہمیت کو اجاگر کیا۔انہوں نے کام کے دوران پیش آنے والے چیلنجز اور اپنے تجربات شیئر کئے۔ اس موقع پر انہوں نے خانہ کعبہ کی نایاب تصاویر بھی دکھائیں۔