واٹس ایپ میں وائس میل جیسے مسڈ کالز میسجز سمیت متعدد نئے فیچرز متعارف
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
میٹا کی زیرملکیت میسجنگ پلیٹ فارم کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں ان فیچرز کا اعلان کیا گیا۔
ان میں سے ایک نیا مسڈ کال میسجز فیچر ہے جو کہ روایتی وائس میل کا متبادل ثابت ہوگا۔
اس فیچر کا مقصد دوستوں اور پیاروں سے رابطوں کو آسان بنانا ہے۔
اس فیچر کے تحت صارفین اس وقت ایک نوٹ ریکارڈ کرسکیں گے جب ان کا دوست یا کانٹیکٹ کالز کو موصول کرنے کے لیے دستیاب نہیں ہوگا۔
کال کی نوعیت کے مطابق آپ وائس یا ویڈیو نوٹ ریکارڈ کرکے سینڈ کرسکیں گے۔
کمپنی کے مطابق یہ فیچر وائس میلز کو ماضی کا قصہ بنا دے گا۔
صارفین اب کسی وائس چیٹ کے دوران نئے ری ایکشنز کے ذریعے ری ایکٹ بھی کرسکیں گے اور اس سے چیٹ متاثر نہیں ہوگی۔
واٹس ایپ کی جانب سے وائس کال میں اسپیکر کے حوالے سے بھی اپ ڈیٹ کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ کمپنی کی جانب سے میٹا اے آئی سے تصاویر تیار کرانے کے عمل کو بھی بہتر بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اب میٹا اے آئی نئے امیج جنریشن ماڈل کی خصوصیات سے لیس ہوگا۔
کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تصاویر کی تیاری کا عمل بہت زیادہ بہتر محسوس ہوگا۔
میٹا اے آئی میں تصاویر کو انیمیٹ یا متحرک کرنے کی صلاحیت کا اضافہ بھی کیا جا رہا ہے۔
صارفین کسی بھی تصویر کو ایک مختصر ویڈیو میں تبدیل کرسکیں گے جس کا انحصار ان کی تحریری ہدایات اور میسجز پر ہوگا۔
واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ایپ میں ایک نئی میڈیا ٹیب کا اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ ڈاکومنٹس، لنکس اور چیٹس میں موجود میڈیا فائلز کو آسانی سے ڈھونڈنا جاسکے۔
واٹس ایپ میں لنک پریویو کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔
آخری اپ ڈیٹ اسٹیٹس میں نئے اسٹیکرز کا اضافہ ہے۔
صارفین اب میوزک لیرکس، انٹرا ایکٹیو اسٹیکرز اور سوالات اسٹیٹس میں ایڈ کرسکیں گے جن پر ان کے کانٹیکٹس ردعمل ظاہر کرسکیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کی جانب سے کرسکیں گے واٹس ایپ
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔