جتھے لانا یا لشکر کشی کرانا، یہ سینیٹ میں نہیں ہوسکتا: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
فائل فوٹو
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے کہا ہے کہ میں نے سینیٹ اجلاس میں بطور قائم مقام چیئرمین رولنگ دی، میری رولنگ کسی سیاسی جماعت یا فرد کے خلاف نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ جمہوری انداز سے پارلیمنٹ کے اندر بات کی جائے، ہم نے سینیٹ کو آئین اور قانون رولز کی روح کے مطابق چلانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے سینیٹ میں تمام پارلیمانی لیڈرز کو خطوط ارسال کیے ہیں، اس حوالے سے کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔
اسلام آباد سینٹ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے.
سیدال خان ناصر نے کہا کہ سینیٹ میں تصویر اور بینرز نہ لائے جائیں، سینیٹ کے ڈیکورم کو خراب نہ کیا جائے، سینیٹ میں جمہوریت، آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے بات کی جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جتھے لانا یا لشکر کشی کرانا، یہ سینیٹ میں نہیں ہو سکتا، آج ہم حکومتی بینچز پر بیٹھے ہیں تو کل کوئی اور جماعت بیٹھے گی۔ ہمیں پارلیمنٹ کے اندر بھی جمہوری انداز سے بات کرنی چاہیے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
عرفان صدیقی کے بیٹے عمران خاور صدیقی ایڈوائزر وزیراعلیٰ پنجاب مقرر
اسلام آباد:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے عرفان صدیقی مرحوم کے بڑے صاحبزادے عمران خاور صدیقی کوایڈوائزر مقرر کر دیا، ایس اینڈ جی اے ڈی پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف عرفان صدیقی کی خالی سینیٹ کی نشست ان کے بیٹے کو دینا چاہتے تھے.
تاہم عمران صدیقی پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سربراہ ہیں اور اس حیثیت سے سرکاری خزانے سے تنخواہ لے رہے تھے جس کے باعث وہ سینیٹ کا الیکشن لڑنے کے اہل نہیں۔