حقوق کو تعلیم، صحت، روزگار و انصاف تک حقیقی رسائی میں تبدیل کیا جائے، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آئیے ہم قانون کی حکمرانی کو مضبوط کریں، آزادی کا تحفظ کریں اور یہ یقینی بنائیں کہ کوئی پیچھے نہ رہ جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انسانی حقوق کو جمہوریت کی روح قرار دیتے ہوئے ہر پاکستانی کے وقار، آزادی اور مساوی حقوق کیلئے اپنی جماعت کے غیر متزلزل عزم کی تجدید کی ہے۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انسانی حقوق کا دن مطالبہ کرتا ہے کہ حقوق کو تعلیم، صحت، روزگار اور انصاف تک حقیقی رسائی میں تبدیل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق ہر فرد کو کسی مراعات یا طاقت کی بنیاد پر نہیں بلکہ صرف انسان ہونے کے ناطے ملتے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کی زیرِ قیادت پارٹی کی جدوجہد کی تاریخی لیگیسی کو اجاگر کرتے ہوئے تمام اداروں اور شہریوں پر زور دیا کہ وہ شہری آزادیوں کے محافظ بنیں، امتیاز کا خاتمہ کریں اور جامع معاشرتی و معاشی ماحول تشکیل دیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئیے ہم قانون کی حکمرانی کو مضبوط کریں، آزادی کا تحفظ کریں اور یہ یقینی بنائیں کہ کوئی پیچھے نہ رہ جائے۔ انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے کارکنان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ان کے حوصلے کو قوم کا ضمیر قرار دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پیپلز پارٹی ایک ایسے حقوق پر مبنی اور انسان دوست پاکستان کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی، جہاں خواتین، بچے، اقلیتیں، خصوصی افراد، مزدور اور کمزور طبقات وقار، تحفظ اور مواقع کے ساتھ زندگی گزاریں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری نے نے کہا کہ
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ