گھر بیٹھے موبائل پر ہی ڈیتھ اور برتھ رجسٹریشن کروائیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
قیصرکھوکھر:محکمہ بلدیات نے ڈیتھ اور برتھ رجسٹریشن کیلئے موبائل ایپ متعارف کرادی۔
محکمہ بلدیات کی جانب سے متعارف کرائی گئی ایپ کا نام سی آر ایم ایس ہو گا، گھر بیٹھے موبائل پر ہی ڈیتھ اور برتھ رجسٹریشن کرائی جاسکے گی، ڈیٹا پورا ہونے پر آن لائن سرٹیفکیٹ بھی حاصل کیا جاسکے گا
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیر بلدیات سندھ کی ورلڈ بینک مشن کے وفد سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
ملاقات کے دوران ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی بڑا شہر ہے جس کی وجہ سے مسال بھی زیادہ ہیں، ورلڈ بینک کے تعاون سے جن منصوبوں کو شروع کیا ہے ان پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، چیئرمین بلاول بھٹو چاہتے ہیں کہ عوام کو گھر کی دہلیز پر سہولتوں کی فراہمی کے لیے یوسیز اور ٹاؤن کو مستحکم کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی ورلڈ بینک مشن کے وفد سے ملاقات ہوئی جس میں ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں کا جازہ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں، رکن سندھ اسمبلی قاسم سومرو، ڈپٹی میر کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، ڈپٹی پروجیکٹ ڈاریکٹر کلک نے شرکت کی۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی بڑا شہر ہے جس کی وجہ سے مسال بھی زیادہ ہیں، ورلڈ بینک کے تعاون سے جن منصوبوں کو شروع کیا ہے ان پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے تمام ٹاؤنز کا اجلاس بلایا ہے، ورلڈ بینک کے نمائندے بھی شریک ہوں گے، سندھ کی تمام مقامی حکومتوں کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو چاہتے ہیں کہ عوام کو گھر کی دہلیز پر سہولتوں کی فراہمی کے لیے یوسیز اور ٹاؤن کو مستحکم کیا جائے، ورلڈ بنک کے تعاون کو سراہتے ہیں۔