وفاق کی مشکلات دور کرنے کے لیے ٹیکس جمع کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو کا 18ویں ترمیم سے دستبردار ہونے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ وفاق کی مشکلات سمجھتا ہے، کچھ وزرا صوبے کے وسائل لینا چاہتے ہیں تاہم سندھ ٹیکس کلیکشن کرکے وفاق کی مشکلات دور کرسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنانے کی کوشش کی جائے گی، فیصل کریم کنڈی
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے منشور پر عملدرآمد کرتے ہوئے مفت اور معیاری علاج صوبے کے عوام تک پہنچایا۔ جب سے صوبے کو یہ ذمہ داری ملی کہ اپنی صحت کا نظام خود سنبھالے، ہم نے کوشش کی ہے کہ عوام کو بہتر سے بہتر علاج کی سہولت دیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 18ویں ترمیم کو غلط سمجھنے والے آج سندھ میں صحت کی سہولیات دیکھ لیں۔ سندھ میں صحت کے شعبے پر بہت کام ہوا، صوبائی حکومت صحت کی سہولیات پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کے تمام تحفظات جلد دور کیے جائیں گے، وزیراعظم کی بلاول بھٹو زرداری کو یقین دہانی
انہوں نے کہا کہ مالی وسائل صوبوں کو دینا غلط نہیں ہے، اس کی مثال نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیوویسکولر ڈیزیز (این آئی سی وی ڈی) ہے۔ ہم نے ثابت کیا کہ ہم وفاق سے بہتر یہ ادارہ چلا سکتے ہیں۔ کچھ وزرا صوبوں سے وسائل لینا چاہتے ہیں، ہم وفاق کی مشکلات بھی سمجھتے ہیں۔ این آئی سی وی ڈی دل کے امراض کا سب سے بڑا اسپتال بن چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سیلز ٹیکس کلیکشن کے لیے تیار ہے۔ وفاق کو کہتے ہیں کہ ہمیں مزید ذمہ داریاں دی جائیں، ہم ٹیکس کلیکشن کرکے ان کی مشکلات دور کرسکتے ہیں۔ سندھ اور بلوچستان نے ایف بی آر کا ٹیکس جمع کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلاول بھٹو زرداری.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی
پڑھیں:
بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کے بحران سے نجات دلانے کے لیے فوری، سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ گیس، بجلی اور پانی کی مسلسل قلت، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی معاشی پالیسیاں عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن چکی ہیں، حکمران طبقہ تاجروں، کسانوں، مزدوروں اور عام شہریوں کو معاشی ریلیف اور سہولیات فرام کرنے میں بے بس ہے۔ ان کیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ہونے والے اضافے نے نہ صرف شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے بلکہ معیشت کو بھی عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے، بازاروں میں سناٹے تاجر بھی پریشان حال ہیں، حکمرانوں کے پاس تاحال ایسی عوام دوست معاشی پالیسی دکھائی نہیں دے رہی جو مہنگائی پر قابو پا سکے اور عام آدمی کو حقیقی سہولت فراہم کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ دعووں اور اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کرے، عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور معاشی استحکام کے لیے بڑے، مؤثر اور دیرپا فیصلے کرے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کا بنیادی مقصد عوام کو باعزت، محفوظ اور خوشحال زندگی فراہم کرنا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو معیاری تعلیم، بہترین طبی سہولیات، روزگار کے مواقع، معاشی استحکام اور بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائے، عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے نجات دلانے کے لیے مؤثر اور عوام دوست پالیسیاں اختیار کی جائیں، حقیقی جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوتی ہے جب آئین کی بالادستی، قانون کی مساوی حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے۔