قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251129-03-1
جو جہالت میں غرق اور غفلت میں مدہوش ہیں۔ پوچھتے ہیں آخر وہ روز جزاء کب آئے گا؟۔ وہ اْس روز آئے گا جب یہ لوگ آگ پر تپائے جائیں گے۔ (اِن سے کہا جائے گا) اب چکھو مزا اپنے فتنے کا یہ وہی چیز ہے جس کے لیے تم جلدی مچا رہے تھے۔ البتہ متقی لوگ اْس روز باغوں اور چشموں میں ہوں گے۔ جو کچھ اْن کا رب انہیں دے گا اسے خوشی خوشی لے رہے ہوں گے وہ اْس دن کے آنے سے پہلے نیکو کار تھے۔ راتوں کو کم ہی سوتے تھے۔ پھر وہی رات کے پچھلے پہروں میں معافی مانگتے تھے۔ اور اْن کے مالوں میں حق تھا سائل اور محروم کے لیے۔ (سورۃ الذاریات:11تا19)
سیدنا زید بن ارقمؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہؐ یہ دعا کیا کرتے تھے: اَللّٰھْمَّ اِنِّی اَعْوذْبِکَ …… وَعِلمٍ لَا یَنفَعْ، وَدَعوَۃٍ لَا یْستَجَابْ لَہَا ’’اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں کوتاہی سے، سستی سے، بڑھاپے سے، بزدلی سے، بخل سے اور عذابِ قبر سے، اے اللہ! تو میرے نفس کو تقویٰ عطا فرما اور اس کو پاک کر دے، تو اس کو سب سے بہترین پاک کرنے والا ہے، تو اس کا دوست بھی ہے اور مالک بھی، اے اللہ! میں تجھ سے پناہ طلب کرتا ہوں نہ ڈرنے والے دل سے، سیر نہ ہونے نفس سے، نفع نہ دینے والے علم سے اور قبول نہ ہونے والی دعا سے‘‘۔ سیدنا زید بن ارقمؓ نے کہا: یہ کلمات رسول اللہؐ ہم کو سکھاتے تھے۔ (مسند احمد)
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایران نے اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے جنوبی افریقی جہاز قبضے میں لے لیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تہران: ایران نے اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے غیر ملکی جہازکو قبضے میں لے لیاہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے کارروائی کرتے ہوئے اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے غیر ملکی جہاز کو قبضے میں لے لیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقی ملک اسواتینی (سوازی لینڈ) کے جھنڈے والا جہاز ساڑھے تین لاکھ لیٹر اسمگل شدہ ایندھن لے جارہا تھا۔ جہاز میں عملے کے 13 ارکان سوار ہیں، جن کا تعلق پڑوسی ملک اور بھارت سے ہے۔
اس سے قبل رواں ماہ پاسداران انقلاب نے خلیج میں مارشل آئی لینڈز کے پرچم بردار ایک آئل ٹینکر کو بھی ضبط کیا تھا۔بعد میں جہاز کو چلانے والی کمپنی نے بتایا تھا کہ ایران نے ٹینکر کو رہا کر دیا ہے اور اس کے 21 عملے کے ارکان محفوظ ہیں۔