City 42:
2025-12-01@10:10:51 GMT

کراچی : مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد مل گئی

اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT

  ( ویب ڈیسک )کراچی: نیپا چورنگی پر مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش تلاش کرلی گئی ہے۔

 ریسکیو حکام کے مطابق بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد نالے سے ملی ہے جسے جائے وقوعہ سے تقریباً ڈیڑھ کلو میٹر دور نالے سے تلاش کیا گیا ہے۔

 ریسکیو حکام نے بچے کی لاش کو نکال کر فوری طور پر سرد خانے منتقل کردیا ہے۔

  گزشتہ روز گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب کمسن بچہ کھلے مین ہول میں گرگیا تھا۔

ادھار پیسے لے کر بیرون ملک جانیوالے پاکستانی ویٹ لفٹر نے گولڈ میڈل جیت لیا

 واقعہ اتوار کی رات 11 بجے کے قریب پیش آیا تھا جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے بچے کی تلاش شروع کی تاہم وہ ناکام رہے ۔

 بعد ازاں ریسکیو آپریشن کو عارضی طور پر روک دیاگیا، ریسکیو آپریشن رکنے کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کےتحت ہیوی مشینری منگوائی اور جائے وقوعہ پر کھدائی کی گئی۔

 کھلے مین ہول میں گرنے والے بچےکی شناخت 3 سال کے ابراہیم ولد نبیل کےنام سے ہوئی، ابراہیم فیملی کے ہمراہ ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں شاپنگ کرنے آیا تھا۔ 

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں بلاسود قرضوں کے اجرا کی رفتار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ 

 اس سے قبل گزشتہ رات پیش آنے والے واقعے کے بعد مشتعل افراد نے احتجاج کیا اور سڑکوں پر ٹائر جلا کر ٹریفک معطل کردی ۔

 علاقہ مکینوں کے احتجاج کے باعث اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جب کہ یونیورسٹی روڈ نیپا سے حسن اسکوائر آنے اور جانے والا ٹریک ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا تھا جسے اب کھول دیا گیا ہے۔

  دوسر ی جانب مشتعل افراد نے  میڈیا پر بھی حملہ کیا اور  گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے جب کہ دفاتر جانے والے شہریوں کو زبردستی روکنے کی کوششیں کی، مشتعل ہجوم کے احتجاج کے باعث ریسکیو ٹیموں نے امدادی کام روک دیا گیا تھا۔

بھارتی پاور لفٹنگ کھلاڑی روہت دھانکر کو ہجوم نے ہلاک کر دیا

 بچے کے دادا کی گفتگو

 بچے کے دادا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرا بیٹا اور بہو رات ساڑھے 10 بجے کے قریب شاپنگ کیلئے آئے تھے، بیٹا پارکنگ ایریا میں بائیک کھڑی کرنے گیا تھا، بچہ والدہ کے ساتھ تھا والد کے پیچھے بھاگا،  اسی دوران گٹر کا ڈھکن کھلاتھا بچہ اس گٹر میں گرگیا۔

 انہوں نے کہا کہ بچہ میرے بیٹے کی اکلوتی اولاد ہے، بیٹا  پرائیوٹ ملازم ہے، اتنی تکلیف میں ہوں کہ منہ سے الفاظ ادا نہیں ہورہے، متعلقہ اداروں کی جانب سے 3 ساڑھے 3 گھنٹے گزرجانے کے باوجود کسی کو مدد کیلئے نہیں بھیجا گیا لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مدد کی، ریسکیو کے کاموں سے مطمئن نہیں ہے،، گورنر سندھ، وزیراعلیٰ اور میئر کراچی سے درخواست ہے، اپنا بچہ سمجھتے ہوئے ہمارے بچے کی برآمدگی میں ہماری مدد کریں۔

لاہور چڑیا گھر کی ری ویمپنگ کیلئے 10 کروڑ روپے جاری

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

کراچی :ناظم آباد بلاک تھری میں سرکاری اسکول کی دیوار گر گئی

کراچی:

ناظم آباد بلاک تھری میں سرکاری اسکول کی دیوار اچانک گر گئی۔ واقعے میں تین گاڑیاں اور متعدد موٹرسائیکلیں تباہ ہو گئیں، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

عینی شاہدین کے مطابق گاڑیاں اسکول کی دیوار کے ساتھ ہی کھڑی تھیں جو گرنے کے باعث ملبے تلے دب گئیں۔ واقعے کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں تباہ حال گاڑیاں اور ملبے کے ڈھیر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا جبکہ ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملبہ ہٹائے جانے کے بعد تباہ شدہ گاڑیوں کو دوسرے مقام پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔

مقامی افراد کے مطابق اسکول میں تعمیراتی کام بھی جاری تھا، تاہم دیوار گرنے کی اصل وجہ کا تعین ابھی نہیں ہوسکا۔ ریسکیو حکام نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش 15 گھنٹے بعد نصف کلومیٹر فاصلے سے مل گئی
  • کراچی میں گٹر میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد مل گئی
  • کراچی: گٹر میں گرا 3 سالہ بچہ 10 گھنٹے گزرنے کے باوجود نہ مل سکا، شہری مشتعل، سڑک بند
  • کراچی: گٹر میں گرا 3 سالہ بچہ 12 گھنٹے بعد بھی نہ مل سکا، شہری مشتعل، سڑک بلاک
  • کراچی: مین ہول میں گرنے والا بچہ تاحال لاپتہ، عوام مشتعل، ریسکیو کام رک گیا
  • کراچی : رات گئے کھلے مین ہول میں گرنے والا بچہ صبح تک نہ مل سکا، تلاش جاری، شہریوں کا احتجاج
  • کراچی: نیپا چورنگی کے قریب مین ہول میں بچہ گرنے کی اطلاع
  • کراچی :ناظم آباد بلاک تھری میں سرکاری اسکول کی دیوار گر گئی