اسلام آباد:

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہر عورت کو خوف و تشدد سے پاک زندگی ملنی چاہیے۔

خواتین پر تشدد کے خاتمے کے بین الاقوامی دن کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین پر تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور عالمی برادری کی طرح پاکستان بھی دنیا بھر کی خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتا ہے۔

صدر نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کو تعلیم، ہنرمندی اور معاشی خود مختاری کے ذریعے بااختیار بنانا نہایت ضروری ہے، جبکہ مضبوط قانونی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ معاشرتی اور ثقافتی رویوں میں تبدیلی بھی وقت کا اہم تقاضا ہے۔

صدر زرداری نے کہا کہ اس برس کا موضوع ’’تمام خواتین و لڑکیوں کے خلاف ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے کے لیے متحد ہوں‘‘ انتہائی اہم ہے، کیونکہ ڈیجیٹل دنیا میں تشدد کے بڑھتے واقعات فوری توجہ کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حکومتِ پاکستان نے خواتین کے تحفظ کے لیے اہم قوانین نافذ کیے ہیں، جبکہ کم عمری کی شادی کے خاتمے کے حوالے سے سندھ، اسلام آباد اور پنجاب نمایاں پیش رفت کرچکے ہیں۔

انہوں نے صوبوں پر زور دیا کہ وہ بھی اسی حوالے سے موثر قانون سازی کریں اور موجود قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ صدر کے مطابق ہر عورت اور لڑکی کو خوف اور تشدد سے پاک زندگی ملنا چاہیے ۔ اس سلسلے میں متاثرہ خواتین، سماجی کارکنوں اور اداروں کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔

صدر آصف علی زرداری نے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور صنفی تشدد کے خلاف قومی یکجہتی کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تشدد کے

پڑھیں:

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں

گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور خطے کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری نقل و حمل متاثر ہونے اور دوبارہ بندش کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار