ہر عورت کو خوف و تشدد سے آزاد زندگی ملنی چاہیے، صدر مملکت کا پیغام
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے بین الاقوامی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہر عورت کو خوف و تشدد سے پاک زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خواتین پر تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور پاکستان عالمی برادری کی طرح دنیا بھر کی خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
صدر زرداری نے زور دیا کہ خواتین کو تعلیم، ہنرمندی اور معاشی خودمختاری کے ذریعے بااختیار بنانا نہایت ضروری ہے۔ ساتھ ہی مضبوط قانونی فریم ورک کے ساتھ معاشرتی اور ثقافتی رویوں میں تبدیلی بھی وقت کا اہم تقاضا ہے۔
اس برس کے موضوع، ’’تمام خواتین و لڑکیوں کے خلاف ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے کے لیے متحد ہوں‘‘، پر بات کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ ڈیجیٹل دنیا میں بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات فوری توجہ کے متقاضی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حکومتِ پاکستان نے خواتین کے تحفظ کے لیے اہم قوانین نافذ کیے ہیں، اور کم عمری کی شادی کے خاتمے کے حوالے سے سندھ، اسلام آباد اور پنجاب میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ صدر نے صوبوں پر زور دیا کہ وہ بھی موثر قانون سازی کریں اور موجودہ قوانین پر سختی سے عمل کو یقینی بنائیں۔
صدر آصف علی زرداری نے متاثرہ خواتین، سماجی کارکنوں اور اداروں کی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیا اور خواتین کے حقوق کے تحفظ اور صنفی تشدد کے خلاف قومی یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: تشدد کے
پڑھیں:
میرا بھائی بھی کرپشن میں ملوث ہو تو اُسے سزا ملنی چاہیے، سہیل آفریدی
فائل فوٹووزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرا بھائی بھی کرپشن میں ملوث ہو تو اُسے سزا ملنی چاہیے۔
صحافیوں سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس مکمل طور پر اہل ہے اور دہشت گردوں سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع سے بھرتی کے لیے معیار نرم کر دیا گیا ہے، ضم شدہ اضلاع سے پولیس کی بھرتی کی جائے گی۔ خیبر پختونخوا پولیس اور اسپیشل برانچ کے لیے جدید آلات کی خریداری کی منظوری دے چکا ہوں۔
اُن کا کہنا تھا کہ اللّٰہ نہ کرے پنجاب کبھی دہشت گردی کا سامنا کرے، ضم شدہ اضلاع مالی طور پر صوبے سے ضم نہیں ہوئے۔ وفاق واجبات دے تو پولیس اور صحت سمیت تمام شعبوں میں مزید بہتری لا سکتے ہیں، خیبر پختونخوا میں فارنزک لیب قائم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وانا حملے اور اسلام آباد حملے کی مذمت کی، دہشت گردی نے خیبر پختونخوا کے ہر شعبے کو متاثر کیا، جو بھی ہمارے جوانوں کو شہید کرتا ہے وہ دہشت گرد ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ پی ٹی آئی کچھ کر رہی ہے تو ہی خیبر پختونخوا کے عوام نے تیسری بار موقع دیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ موجودہ چیف سیکریٹری اور آئی جی بہترین کام کر رہے ہیں، چاہتا ہوں کہ موجودہ آئی جی کام جاری رکھیں۔
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ وفاق کو دعوت دیتا ہوں خیبر پختونخوا میں آڈٹ کرے لیکن ہمارے واجبات بھی دے۔