مستونگ میں کسٹمز کا چھاپہ، 8 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ گاڑیاں ضبط
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
کوئٹہ کی کسٹمز انفورسمنٹ نے مستونگ میں ایک گودام پر چھاپہ مار کر 8 کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کی غیر کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط کر لی ہیں۔ یہ کارروائی چیف کلکٹر (انفورسمنٹ) اسلام آباد کی اطلاع پر مین آر سی ڈی ہائی وے، مستونگ میں کی گئی۔
چھاپے میں ضبط کی گئی گاڑیوں میں چار پرائس کاریں، دو ایکوا، ایک سی-اچ آر، ایک ہونڈا ویزل، ایک نسان، ایک کرولا فیلڈر اور ایک پراڈو جیپ شامل ہیں۔ کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت تمام گاڑیوں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ وہ اسمگلنگ کے خاتمے اور ملک بھر میں قانونی تجارت کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
صوبے میں سموگ کے تدارک کے لیے کارروائیاں جاری
علی ساہی : پنجاب بھر میں سموگ سے نمٹنے کے لیے ٹریفک پولیس کی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی خصوصی ہدایات پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر 17 کروڑ 49 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں، جبکہ کارروائیوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 116 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
رواں ماہ کے دوران 87 ہزار سے زائد گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے، جبکہ 41 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس اور 35 سے زائد ماحول دشمن گاڑیوں کے روٹ پرمٹ بھی معطل کر دیے گئے۔
مزید برآں، دھواں چھوڑنے والی 24 گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا ہے جبکہ 13 ہزار سے زائد گاڑیوں کو موقع پر بند کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ 5 ہزار سے زائد ریت اور مٹی سے لوڈڈ نان کورڈ گاڑیوں کو بھی بھاری جرمانے کیے گئے ہیں۔
پرو ہاکی لیگ کی تیاری، قومی ہاکی ٹیم کا کیمپ کل سے شروع
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کی باقاعدہ مینٹیننس کو یقینی بنائیں اور پنجاب کو سموگ فری بنانے کے لیے ٹریفک پولیس کے اقدامات میں تعاون کریں۔