2025-11-03@10:51:13 GMT
تلاش کی گنتی: 2117
«فیصلہ نہیں»:
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے ڈاکٹر کے رضاکارانہ استعفے پر پنشن کیس کا24سال بعد فیصلہ سنا دیا،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں لارجر بنچ نے فیصلہ سنایا،عدالت نے ہائیکورٹ کا حکم برقرار رکھتے ہوئے پنشن کے خلاف اپیل مسترد کردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق دوران سماعت وکیل نے کہاکہ ڈاکٹر نے میڈیکل مسائل کی بنیاد پر استعفیٰ دیاتھا، عدالت نے کہاکہ ایک شخص نے 18سال سروس دی ،بیمار ہوگیا تو آپ چاہتےہیں بھوکا مر جائے؟جسٹس حسن اظہر نے کہاکہ ڈاکٹر کی عمر 73برس ہو گئی، 18برس کام کیا، پنشن بھی نہیں دے رہے،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ اب اس عمر میں زبردستی نوکری کروائیں گےَ؟ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے لیگی...
اسلام آباد+ ہنگو+ پشاور (این این آئی+ نامہ نگار+ بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان سرحد پار دہشتگردی کیخلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رکھے گا۔ پاکستان کی افغان پالیسی قومی مفاد اور علاقائی امن کے لیے ہے۔ جھوٹے بیانات سے حقائق نہیں بدلیں گے۔ اعتماد عملی اقدامات سے بحال ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اظہار رائے، تعلیم اور نمائندگی کے حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔ اندرونی تقسیم، بدامنی اور گورننس کی ناکامی چھپانے کیلئے وہ محض جوش خطابت، بیانیہ سازی اور بیرونی عناصر کے ایجنڈے پر عمل کر رہے ہیں۔ پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ اور سرحد پار دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فیصلہ کن اقدامات جاری رکھے گا۔ اعتماد...
افغان ترجمان کی جانب سے بدنیتی پر مبنی اور گمراہ کن تبصروں سے حقائق نہیں بدلیں گے، پاکستانی قوم، سیاسی اور عسکری قیادت مکمل ہم آہنگی کے ساتھ قومی سلامتی کے امور پر متحد ہیں،خواجہ آصف عوام افغان طالبان کی سرپرستی میں جاری بھارتی پراکسیوں کی دہشت گردی سے بخوبی واقف ہیں،طالبان کی غیر نمائندہ حکومت شدید اندرونی دھڑے بندی کا شکار ہے، ایکس پر جاری بیان وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان کے ترجمان کے گمراہ کن اور بدنیتی پر مبنی بیانات پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم، سیاسی اور عسکری قیادت مکمل ہم آہنگی کے ساتھ قومی سلامتی کے امور پر متحد ہیں۔وزیرِ دفاع نے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ...
ویب ڈیسک : فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ گورنر کے امیدوار کےلیے 8،10 نام سامنے آرہے ہیں، گورنر کا عہدہ میری جائیداد نہیں، یہ پارٹی نے فیصلہ کرنا ہے۔ نجی چینل پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے کسی کو گورنر لگایا جائےگا تو پتا چل جائےگا، خیبر پختونخوا میں اس وقت ایسی صورتحال نہیں کہ گورنر راج لگانا پڑے۔موجودہ گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ آئین میں ہے کہ کس صورتحال میں گورنر راج لگایا جاسکتا ہے، چاہتے ہیں صوبے اور وفاق کے درمیان تناؤ نہ ہو، مسائل حل ہوجائیں۔انھوں نے کہا کہ اے پی سی میں مجھے، سابق گورنرز اور سابق وزرائے اعلیٰ کو دعوت دی گئی ہے، سابق...
پی ٹی آئی کا پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایکٹ کی متعدد شقیں آئین کے آرٹیکلز 17، 32 اور 140اے سے متصادم ،غیر جماعتی ماڈل سیاسی جماعتوں کا کردار کمزور کرتا ہے، انتظامی افسران کا کنٹرول، اختیارات کو متاثر کریگا، غیر معینہ مدت تک ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا اختیار غیر آئینی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم پی اے اعجازشفیع کا کہنا ہے کہ کل ہائیکورٹ میں پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025چیلنج کررہے ہیں، درخواست کے متن میں موقف اختیار کیا...
ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب لوکل گورنمنٹ بل ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ ایم پی اے اعجازشفیع کا کہنا ہے کہ کل ہائیکورٹ میں پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 چیلنج کررہےہیں، درخواست کے متن میں موقف اختیار کیا گیا کہ غیرجماعتی، ایک ووٹ ملٹی ممبر یونین کونسل ماڈل پر شدید تحفظات ہیں،غیر جماعتی ماڈل سیاسی جماعتوں کا کردار کمزور کرتا ہے۔ مقامی نمائندوں کی جگہ انتظامی افسران کا کنٹرول، اختیارات کو متاثر کرے گا،مالیاتی اختیارات مرکزیت کی طرف منتقل کرنا، بلدیاتی خود مختاری کو متاثر کرے گا۔ متن کےمطابق غیر معینہ مدت تک ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا اختیار غیر آئینی ہے،یونین کونسل چیئرمین کے براہ راست انتخاب کی شق بحال ہونی چاہیے۔ لاہور :ڈمپر نے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان سرحد پار دہشتگردی کیخلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رکھے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سکیورٹی پالیسیوں اور افغانستان سے متعلق جامع حکمتِ عملی پر قومی اتفاقِ رائے موجود ہے، پاکستان اور خصوصاً خیبرپختونخوا کے عوام افغان طالبان کی سرپرستی میں جاری بھارتی پراکسیز کی دہشت گردی سے بخوبی واقف ہیں اور اس بارے میں کوئی ابہام نہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کی غیر نمائندہ حکومت شدید اندرونی دھڑے بندی کا شکار ہے، جہاں خواتین، بچوں اور اقلیتوں پر مسلسل جبر جاری ہے جبکہ اظہارِ رائے، تعلیم اور نمائندگی...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت مکمل ہم آہنگ ہے، افغانستان سے متعلق قومی پالیسی پر مکمل اتفاق رائے ہے۔ افغان طالبان کے گمراہ کن بیان پر خواجہ آصف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان بھارتی پراکسیوں کے ذریعے دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت اندرونی دھڑے بندی اور عدم استحکام کا شکار ہے، خواتین، بچوں اور اقلیتوں پر جبر افغان طالبان کا اصل چہرہ ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ طالبان چار برس بعد بھی عالمی وعدے پورے نہیں کرسکے، افغان طالبان بیرونی عناصر کے ایجنڈے پر عمل کر رہے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کی افغان پالیسی قومی مفاد...
کراچی، مظفر آباد (نیوز ڈیسک) آزاد کشمیر میں سیاسی عدم استحکام جاری ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار ہے اور تحریک عدم اعتماد آج بھی پیش نہ ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کر سکی ہے، فارورڈ بلاک سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے اراکین اسمبلی بھی پریشان ہیں۔ ذرائع کے مطابق فارورڈ بلاک کے چند اراکین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کو جلد بازی کا فیصلہ قرار دیا، پیپلز پارٹی کے اراکین قیادت سے پوچھ رہے ہیں کہ حلقے میں کیسے جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی اراکین اسمبلی...
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئے پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری دے کر قبضہ مافیا کا مستقل خاتمہ کردیا ہے۔ پنجاب میں اب کسی غریب یا کمزور شہری کی زمین پر قبضہ ممکن نہیں ہوگا۔ ماضی میں 40، 40 سال سے زمینوں پر قبضے کے کیسز عدالتوں میں زیر سماعت رہتے تھے لیکن فیصلے نہیں آتے تھے، تاہم نئے قانون کے تحت اب ہر قبضہ کیس کا فیصلہ 90 روز میں ہوگا۔ مریم نواز پنجاب کے سسٹم کو عملی طور پر ’’ریاست ہوگی ماں‘‘ کے ماڈل میں تبدیل کر رہی ہیں، جہاں شہریوں کے حقوق کا تحفظ، میرٹ اور انصاف بنیادی ترجیحات ہیں۔ وزیر اطلاعات نے...
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اندر حتمی فیصلہ ہمیشہ عمران خان ہی کرتے ہیں اور جو لوگ پی ٹی آئی چھوڑ چکے ہیں، ان کا اب جماعت سے کوئی تعلق نہیں رہا۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں کیا ہدایات دیں؟ شیخ وقاص اکرم نے تفصیلات بتادیں نجی ٹی وی سے گفتگو میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پارٹی چھوڑنے والوں نے گزشتہ ڈیڑھ سال میں کئی بار خود کو اہم ثابت کرنے کی کوشش کی، یہاں تک کہ اڈیالہ جیل کے باہر بھی سیاسی بیانیہ بیچنے کی کوشش کی گئی، مگر انہیں کوئی پذیرائی نہیں ملی۔ شاہ محمود قریشی سے پی ٹی آئی چھوڑنے...
لاہور(نامہ نگار)پاکستان نے ٹی 20 سیریز کے فائنل مقابلے میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں ٹیمیں ایک، ایک میچ جیت کر سیریز میں برابر ہیں۔ٹاس کے موقع پر کپتان سلمان علی آغا نے بتایا کہ پاکستانی اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، اسپنر ابرار احمد اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو آرام دیا گیا جبکہ اسپنر عثمان طارق پاکستان کے لیے آج اپنا ٹی 20 ڈیبیو کریں گے۔ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی بھی پاکستان کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی ہے۔سلمان علی آغا کی قیادت میں صائم ایوب، صاحب زادہ فرحان، بابراعظم اور عثمان خان ٹیم میں شامل ہیں، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ...
تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کرلیا۔لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان کی پلیئنگ الیون میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، نسیم شاہ اور ابرار احمد کو باہر کیا گیا جبکہ ان کی جگہ شاہین آفریدی اور عثمان طارق شامل ہیں۔عثمان طارق ڈیبیو کررہے ہیں، شاہین شاہ آفریدی نے عثمان طارق کو ڈیبیو کیپ دی جبکہ ساتھی کھلاڑیوں نے عثمان طارق کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔...
اسلام ٹائمز: ایسے تجربات مصنوعی زلزلوں کا باعث بھی بن سکتے ہیں، جیسا کہ 1973 میں سوویت یونین کے ایک جوہری تجربے سے 6.97 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ ایسے زلزلے حیاتیاتی تنوع (biodiversity) کو نقصان پہنچاتے ہیں، مچھلیوں کی اجتماعی ہلاکت اور دریاؤں کی آلودگی جیسے نتائج پیدا کرتے ہیں۔ آرمز کنٹرول ایسوسی ایشن کے ماہرین اور تجزیہ کاروں نے حالیہ دنوں میں اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکہ کے پاس ایسے جوہری تجربات کے لیے ’’کوئی تکنیکی، عسکری، اور نہ ہی سیاسی جواز موجود ہے، لیکن اس کے باوجود امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایٹمی تجربات کے احکامات صادر کرنے کے اس فیصلے کے خطرات اس کے ممکنہ فوائد سے کہیں زیادہ ہیں۔ خصوصی رپورٹ: ڈونلڈ ٹرمپ کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)کچرا اٹھانے والے ٹرک کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت کا کیس،عدالت نے 8سال بعد درخواست کا فیصلہ سنادیا۔سینئر سول جج جنوبی عباس مہدی نے فیصلہ سناتے ہوئے ٹرک مالکان اور ڈرائیور کو چار کروڑ 27 لاکھ سے زائد ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ،ہرجانہ مقتولین کے لواحقین کو ادا کیا جائے گا عدالت کاکہنا تھا کہ ہرجانے کی رقم 1 ماہ کے اندر ادا کی جائے، حادثہ نارتھ کراچی میں نومبر 2017 کو پیش آیا تھا درخواست گزار کا موقف تھا کہ مقتول عمر اور اْسکا دوست غیاث موٹر سائیکل پر جا رہے تھے، ٹرک نے پیچھے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں عمر جاں بحق جبکہ غیاث زخمی ہوا، لواحقین کی جانب سے...
امریکی حکومت نے 5 لاکھ الو (بارڈ آولز) کو مارنے کا منصوبہ تیار کر لیا جس پر ماحولیاتی ماہرین اور جنگلی حیات کے تحفظ کے حامی سخت تنقید کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پیٹو بھالو باز نہ آیا، بے تحاشہ پھل کھانے پر پھر اسپتال میں داخل یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ بارڈ الو شکار میں زیادہ ماہر اور جارح ہیں جس کے باعث وہ مقامی نسل کے اسپاٹڈ الو کو پیچھے چھوڑ رہے ہیں۔ اسپاٹڈ الو کو سنہ 1990 میں خطرے سے دوچار قرار دیا گیا تھا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ قدم قدرتی توازن بحال کرنے کے لیے ضروری ہے تاہم ناقدین کے مطابق یہ منصوبہ غیر ضروری اور ناکامی کا شکار ہونے والا...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں اب زمین پر قبضے کا مقدمہ برسوں نہیں چلے گا، ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی 90 دن میں کیس کا فیصلہ کرے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ ام موو ایبل پراپرٹی آرڈیننس 2025 کی منظوری دی گئی۔ آرڈیننس کے مطابق 30 دن کے اندر ہر ضلع میں ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹیاں فنکشنل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔مریم نواز نے کہا پنجاب میں اب کوئی کسی کی زمین نہیں چھینے گا، ریاست ہر کمزور کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ان کا مشن ہے ہر شہری کو انصاف، سہولت اور روزگار اس کے دروازے پر ملے۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکانِ...
پنجاب میں اب زمین پر قبضے کے مقدمات برسوں تک التوا کا شکار نہیں ہوں گے۔ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی 90 دن کے اندر کیس کا فیصلہ کرے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ اینڈ موو ایبل پراپرٹی آرڈیننس 2025 کی منظوری دی گئی۔ اس آرڈیننس کے تحت ہر ضلع میں 30 دن کے اندر ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹیاں فعال کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا، “پنجاب میں اب کوئی کسی کی زمین نہیں چھین سکے گا، ریاست ہر کمزور شہری کے ساتھ ہے۔ میرا مشن ہے کہ ہر شہری کو انصاف، سہولت اور روزگار اس کے دروازے پر ملے۔” اسی دوران وزیراعلیٰ نے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان اسمبلی...
پاکستانی خواتین سے شادی کرنے والے افغان مردوں کو پاکستانی شہریت دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے پاکستانی خواتین سے شادی کرنے والے افغان مردوں کو پاکستانی شہریت دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔ سپریم کورٹ میں افغان شہری کو پاکستانی اوریجن کارڈ کے اجراء کے معاملے کی سماعت جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی جس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسد اللہ عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ یکم دسمبر2023 کے پشاور ہائیکورٹ کےفیصلے کیخلاف ہم نےاپیل دائر کررکھی ہے، ہائیکورٹ نے کہا افغان شہری پاکستانی خاتون سےشادی کرے تو اسے پی اوسی کارڈ اور پاکستانی شہریت دی جائے۔ اس موقع پر جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ شہریت کس...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے مرد افغان شہری کو پاکستانی خاتون سے شادی کی بنیاد پر پاکستانی شہریت دینے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کر دیا۔ مرد افغان شہری کو پاکستان اوریجن کارڈ کے اجراء کے معاملے کی سماعت جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسد اللہ عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ یکم دسمبر 2023 کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاق نے اپیل دائر کر رکھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہائی کورٹ نے قرار دیا تھا کہ اگر کوئی مرد افغان شہری پاکستانی خاتون سے شادی کرے تو اسے پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی)...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے افغان شہری کو پاکستانی خاتون سے شادی کی بنیاد پر پاکستانی شہریت دینے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق افغان شہری کو پاکستان اوریجن کارڈ کے اجراء کے معاملے کی سماعت جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسد اللہ عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ یکم دسمبر 2023 کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاق نے اپیل دائر کر رکھی ہے، ہائی کورٹ نے قرار دیا تھا کہ اگر کوئی مرد افغان شہری پاکستانی خاتون سے شادی کرے تو اسے پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی) اور...
سپریم کورٹ نے پاکستانی خواتین سے شادی کرنے والے افغان شہریوں کو پاکستان اوریجن کارڈ (POC) اور شہریت دینے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ یہ معاملہ جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے جمعرات کو سنا۔ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل زیرِ سماعت سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسداللہ عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ’ہم نے پشاور ہائیکورٹ کے یکم دسمبر 2023 کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔‘ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ نے قرار دیا تھا کہ اگر کوئی افغان شہری کسی پاکستانی خاتون سے شادی کرے تو اسے پاکستان اوریجن کارڈ جاری کیا جائے۔...
لاہور:پنجاب حکومت نے سائبر کرائمز سے نمٹنے کےلیے این سی سی آئی اے جیسی اپنی ایجنسی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی کارکردگی سے ناخوش اور سائبر جرائم کے بڑھتے واقعات کی وجہ سے پنجاب حکومت نے صوبے میں اپنی علیحدہ ایجنسی قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ وزیرِاعلیٰ مریم نواز کی زیرِ صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا اور کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے پنجاب میں سائبر کرائم وِنگ قائم کیا جائے گا۔ اس حوالے سے ایک سینئر عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ این سی سی آئی اے...
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے آزاد کشمیر میں نئی حکومت قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، تاہم تاحال نئے وزیراعظم کا حتمی نام سامنے نہیں آیا۔ اس کا باضابطہ اعلان پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔ نجی نیوزچینل کو پارٹی ذرائع نے بتایا کہ وزارت عظمیٰ کے لیے کوئی نام ابھی فائنل نہیں کیا گیا اور پارٹی کی مرکزی قیادت مشاورت کے بعد باضابطہ فیصلہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق وزارت عظمیٰ کے لیے زیر غور ناموں میں چوہدری یاسین، لطیف اکبر اور سردار یعقوب شامل ہیں۔ پارٹی کی قیادت جلد ہی نئے وزیراعظم کے لیے نام کا اعلان کرے گی۔
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے کل کے سینیٹ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔اے این پی کے ترجمان انجینئر احسان اللّٰہ کا پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں کہنا ہے کہ کل اے این پی کے ایم پی ایز اسمبلی نہیں جائیں گے۔ مجھے افسوس ہے کل سینیٹ کا الیکشن ہو رہا ہے، بیرسٹر گوہربیرسٹر گوہر نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ملتوی ہوئی تھی آج سپریم کورٹ نےکالعدم قرار دے دیا، ہائیکورٹ کو ڈائریکشن جاری کی گئی کہ دونوں فریقین کو سن کر فیصلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی کسی جماعت کو ووٹ کاسٹ نہیں کرے گی، نہ کسی ہارس ٹریڈنگ کا حصہ بنے گی۔انجینئر احسان اللّٰہ نے کہا...
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے غزہ میں قیامِ امن فورس بھیجنے کے حوالے سے ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ فلسطین کا مسئلہ 1967 سے میرے دل کے قریب ہے۔ میرے پاس ایسا کوئی ذریعہ نہیں کہ میں عملی طور پر ان کی مدد کر سکوں لیکن ان سے محبت ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان اس مسئلے میں شرکت کرنا چاہتا ہے یا شرکت کرنا پڑے تو میں سمجھتا ہوں یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔ ہم طالبان کو دوبارہ غاروں میں دھکیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں: وزیر دفاع خواجہ آصفخواجہ آصف کا کہنا ہے...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کی سندھ بار کونسل کے انتخابات میں شرکت کیخلاف درخواست پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ہائیکورٹ میں صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کی سندھ بار کونسل کے انتخابات میں شرکت کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ضیا الحسن لنجار وزیر کی حیثیت سے تنخواہ کے حقدار ہیں۔ سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ وزیر کی حیثیت سے وہ حکومت پاکستان کے ملازم نہیں۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ایڈووکیٹ جنرل صوبائی وزیر قانون کے ماتحت ہیں، یہ کیسے عدالت کی معاونت کرسکتے ہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ جواد ڈیرو نے موقف دیا کہ ایڈووکیٹ جنرل کی تقرری گورنر کرتا ہے،...
علی ساہی :محکمہ ایکسائز نے بینکس اور لیزنگ کمپنیز کے نام پر رجسٹرڈ ہزاروں نادہندہ گاڑیوں کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا۔ ڈائریکٹر ریجن سی شاہد گیلانی کے مطابق پنجاب بھر میں بڑی تعداد میں ایسی گاڑیاں موجود ہیں جن کے گزشتہ کئی سالوں کے ٹوکن ٹیکس واجب الادا ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ بینکس اور لیزنگ کمپنیز اپنے زیرِ ملکیت گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکس وصولی میں محکمہ ایکسائز کی مدد کریں۔ لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر شاہد گیلانی کے مطابق سرکاری محکموں کے زیرِ استعمال گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی وصولی کے لیے بھی متعلقہ اداروں کو مراسلے بھجوا دیے گئے ہیں۔یکم نومبر سے شہر کے داخلی و خارجی...
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایوانِ صدر کا استعمال سیاسی غیر جانبداری کے اصولوں کے منافی ہے، فیصلہ پیپلز پارٹی ضرور کرے لیکن ریاستی علامتوں کا سیاسی استعمال درست نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی لیڈر مسلم لیگ نواز آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کے لیے ایوانِ صدر کا استعمال درست نہیں تھا، ایوان صدر میں آزاد کشمیر کے سیاسی بحران پر 3 اجلاس ہونا درست عمل نہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو اس معاملے میں خصوصی احتیاط کرنا چاہیے تھی۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں وزیراعطم کی تبدیلی پر نواز شریف نے ہی...
فائل فوٹو پارلیمانی لیڈر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کے لیے ایوانِ صدر کا استعمال درست نہیں تھا، ایوان صدر میں آزاد کشمیر کے سیاسی بحران پر 3 اجلاس ہونا درست عمل نہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو اس معاملے میں خصوصی احتیاط کرنا چاہیے تھی۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں وزیراعظم کی تبدیلی پر نواز شریف نے ہی فیصلہ کرنا ہے، پیپلز پارٹی بھی اپنی قیادت، آصف زرداری یا بلاول بھٹو سے مشاورت کے بعد فیصلے کرتی۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی زیر صدارت زرداری ہاؤس میں اجلاس...
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے این سی سی آئی اے افسران کےجسمانی ریمانڈ کا تحریری فیصلہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس) لاہورکی مقامی عدالت نے یوٹیوبرڈکی بھائی کی اہلیہ سےرشوت لینے والے این سی سی آئی اے کے چھ افسران کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نےتین صفحات پرمشتمل تحریری حکم جاری کیا،فیصلےمیں کہاگیا ہےکہ درخواستگزار نے ایف آئی اے کودرخواست کی کہ تفتیشی شعیب ریاض اورسرفراز چوہدری نےریلیف کےنام پر رشوت مانگی۔ درخواست گزار نےافسران کودی گئی تمام رقم سےمتعلق تفصیلات بتائیں،اس میں کوئی شک نہیں کہ درخواست میں کرنسی نوٹ کی نوعیت،وقت اور تاریخ درج نہیں،اروب جتوئی نے یوٹیوبر کے...
سولرنیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی کی کم قیمت میں خریداری سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ذرائع پاورڈویژن کے مطابق نیٹ میٹرنگ سولر صارفین کے بجلی کے نرخوں پر اجلاس ہوا تھاتاہم اس اجلاس میں ان صارفین سے بجلی کم نرخوں میں خریدنے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ پاورڈویژن کے ذرائع کا بتانا ہے کہ اس وقت سولرنیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی22 روپے فی یونٹ کے حساب سے لی جاتی ہے۔ذرائع کے مطابق جون2025 میں ای سی سی نے سولرنیٹ میٹرنگ صارفین کے بجلی کے نرخ 10 روپے فی یونٹ مقررکیے تھے تاہم اسٹیک ہولڈرزکے تحفظات کے بعد وزیراعظم نے یہ فیصلہ روک دیا تھا۔
(ویب ڈیسک)سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی 22 روپے فی یونٹ سےحساب سے خریدی جارہی ہے۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی خریداری کی قیمت میں کمی سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت سولرنیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی22 روپے فی یونٹ کے حساب سے لی جاتی ہے۔ پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق نیٹ میٹرنگ سولرصارفین کے بجلی نرخوں پر اجلاس ہوا تھا، کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ جون2025 ءمیں ای سی سی نے سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کے بجلی نرخ 10 روپے فی یونٹ مقررکیے تھے۔ لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت (فوسپا ) نے فیڈرل اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے بیانات کو صنفی امتیاز قرار دے دیا۔ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے وائس چانسلر کو تنبیہ کرتے ہوئے یونیورسٹی سنڈیکیٹ کو ان کے طرزِ عمل پر نظر رکھنے، یونیورسٹی انتظامیہ کو قانون کے مطابق انکوائری کمیٹی تشکیل دینے اور تمام کیمپسز میں ضابطہ اخلاق نمایاں طور پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔ فوسپا نے عملے اور طلبہ کے لیے آگاہی اور صنفی حساسیت کی تربیت کا باقاعدہ انتظام کرنے کی ہدایت کی اور خاتون لیکچرار کی وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان کے خلاف ہراسمنٹ کی شکایت پر وارننگ دی گئی۔ فوسپاہ کے فیصلے میں کہا گیا کہ ڈاکٹر...
جامعہ کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے حال ہی میں لیے گئے داخلہ ٹیسٹ کے منفرد اور دلچسپ نتائج سامنے آئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جامعہ کراچی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے داخلہ ٹیسٹ کے نتائج کے تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ پاس ہونے والے طلبہ میں سے سب سے بڑی تعداد ان کی ہے جنھوں نے 50 اور 60 مارکس کے درمیان اسکور کرکے یہ ٹیسٹ پاس کیا ہے جبکہ ٹیسٹ 100 مارکس کا تھا جس میں پاسنگ مارکس 50 مقرر تھے۔ اس کے علاوہ 50 اور 60 مارکس لے کر پاس ہونے والے طلبہ کی تعداد کامیاب طلبہ کی کل تعداد کا 61.3 فیصد ہے یہ تعداد 1735 ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ جامعہ...
راولپنڈی میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ “پنڈی میں یہ پیش گوئی کرنا مشکل ہے کہ مخالف ٹیم کو کس اسکور پر روکا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں شامل اسٹار کھلاڑی بابر اعظم اور نسیم شاہ ماضی میں میچ جیتنے والے کھلاڑی ثابت ہو چکے ہیں اور آئندہ بھی میچ ونر ثابت ہوں گے۔ کپتان نے ٹیم کے توازن کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دو آل راؤنڈر، ابرار احمد اور دو فاسٹ بولرز ٹیم کا حصہ ہیں، جبکہ صائم ایوب اور وہ خود بھی بولنگ کر سکتے ہیں، جس...
ٹی ٹوئٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ راولپنڈی میں شیڈول میچ میں ٹاس جیتنے والے قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا کا کہنا تھا کہ پنڈی میں نہیں معلوم مخالف ٹیم کتنے اسکور پر روکا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور نسیم شاہ ماضی میں میچ ونر رہے ہیں اور مستقبل میں بھی ہوں گے۔ ٹیم میں دو آل راؤنڈر شامل ہیں۔ ابرار احمد اور دو فاسٹ بولر بھی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ صائم ایوب اور وہ خود بھی بولنگ کرا سکتے ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں عطائی ڈاکٹروں، جعلی کلینکس اور غیر رجسٹرڈ بلڈ بینکوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا، جس میں ایچ آئی وی کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں صوبے میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن، پولیس اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی گئی کہ وہ فوری طور پر عطائی ڈاکٹروں اور غیر قانونی طور پر قائم میڈیکل سینٹرز کے خلاف کارروائی کریں۔ وزیرِ صحت نے حکم دیا کہ صوبے بھر میں غیر رجسٹرڈ بلڈ بینکوں کو فوری طور پر بند کیا جائے...
آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کے لیے جوڑ توڑ کا عمل جاری ہے۔ مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا جائے، تاہم پارٹی نئے قائد ایوان کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ نہیں دے گی۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: پی ٹی آئی کا منحرف ارکان اسمبلی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ، کیا تحریک عدم اعتماد رک جائےگی؟ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مرکزی رہنما احسن اقبال، رانا ثنااللہ اور امورِ کشمیر کے وزیر انجینیئر امیر مقام بھی شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اعلیٰ...
آزاد کشمیر: پی ٹی آئی کا منحرف ارکان اسمبلی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ، کیا تحریک عدم اعتماد رک جائےگی؟
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آزاد کشمیر نے اپنے منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے والے اراکین کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، جبکہ صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے اپنی لیگل ٹیم کو ریفرنس کی تیاری کی باضابطہ ہدایت جاری کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں حکومت سازی فیصلہ کن مرحلے میں داخل، نئے وزیرِاعظم کا اعلان آج متوقع ذرائع نے مزید بتایا کہ سردار عبد القیوم نیازی نے قائدِ حزبِ اختلاف خواجہ فاروق احمد اور دیگر سینیئر رہنماؤں سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ قانونی ماہرین کے مطابق الیکشن ایکٹ 2020 کے تحت کوئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ بھر میں ایچ آئی وی (ایڈز) کے کیسز تیزی سے بڑھنے لگے ہیں جس پر صوبائی حکومت نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے۔وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کی بنیادی وجوہات میں ہم جنس پرستی کا رجحان، اتائی ڈاکٹرز کی بھرمار، غیر قانونی طبی مراکز اور غیر رجسٹرڈ بلڈ بینکس شامل ہیں۔ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی اور کسی سیاسی یا بااثر شخصیت کی سفارش قبول نہیں کی جائے گی۔کراچی میں منعقدہ اجلاس میں صوبے بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز نے آن لائن شرکت کی۔ اجلاس میں سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن،...
وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت (فوسپا ) نے فیڈرل اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے بیانات کو صنفی امتیاز قرار دے دیا۔ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے وائس چانسلر کو تنبیہ کرتے ہوئے یونیورسٹی سنڈیکیٹ کو انکے طرزِ عمل پر نظر رکھنے، یونیورسٹی انتظامیہ کو قانون کے مطابق انکوائری کمیٹی تشکیل دینے اور تمام کیمپسز میں ضابطہ اخلاق نمایاں طور پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔ فوسپا نے عملے اور طلبہ کے لیے آگاہی اور صنفی حساسیت کی تربیت کا باقاعدہ انتظام کرنے کی ہدایت کی اور خاتون لیکچرار کی وائس چانسلر ڈاکڑ ضابطہ خان کیخلاف ہراسمنٹ کی شکایت پر وارننگ دی گئی۔ فوسپاہ کے فیصلے میں کہا گیا کہ ڈاکڑ ضابطہ خان کے خلاف شکایت میں دو الزامات عدم شواہد پر مسترد، ڈاکڑ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آزاد کشمیر کی سیاست آج حساس اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جہاں حکومت سازی کی تمام کوششیں اپنے آخری موڑ پر پہنچ گئی ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آج بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کے امیدوار کا حتمی اعلان متوقع ہے، جس کے بعد سیاسی منظرنامہ ایک نئی کروٹ لے سکتا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے دو نمایاں رہنما، چوہدری لطیف اکبر اور چوہدری یاسین، وزارتِ عظمیٰ کے لیے مضبوط ترین امیدوار قرار دیے جا رہے ہیں اور دونوں کی حمایت میں جماعت کے اندر سرگرم لابنگ جاری ہے۔سیاسی ذرائع کے مطابق موجودہ وزیر اعظم انوار الحق کے مستعفی...
عامر بھٹی :بہاولنگر کے شہریوں سے بھی صفائی ٹیکس لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پہلے مرحلہ میں کمرشل بنیادوں پر صفائی ٹیکس نافذ کیا جارہا ہے،بہاولنگر کے دکانداروں کو صفائی ٹیکس کے چالان بھیج دئیے گئے، چھوٹے تاجروں پر پانچ سو روپیہ ماہانہ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔بہاولنگر کے تاجروں نے حکومت سے صفائی ٹیکس نہ لگانے کی اپیل کی ہے۔ تاجروں نے کہا کہ پہلے ہی کاروبار کے حالات ٹھیک نہیں ہیں تاجر پریشان ہیں،ہم تو اپنی دکانوں کی خود صفائی کرتے ہیں کوڑا بھی خود کنٹینر میں پھینکتے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں سونےکی کان کنی پر عائد پابندی میں 30 دن کی توسیع انہوں نے کہا کہ صفائی ٹیکس کسی صورت تاجر دوست اقدام نہیں ہے۔
آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا معاملہ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا جب کہ نئے وزیر اعظم کے انتخاب کا حتمی اعلان آج متوقع ہے۔ ذرائع نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری آج آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کے امیدوار کا اعلان کریں گے، چوہدری لطیف اکبر اور چوہدری یاسین مضبوط امیدوار ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم انوار الحق کے مستعفی نہ ہونے پر تحریکِ عدم اعتماد پیش کی جائے گی، مسلم لیگ ن نے تحریکِ عدم اعتماد کے لیے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ مسلم لیگ (ن) نے حکومت کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا، آزاد کشمیر اسمبلی کے ارکان کی کل تعداد 53، ایک رکن کے استعفے کے بعد 52 رہ گئی۔ حکومت سازی کے لیے 27...
آزاد جموں و کشمیر میں حکومت سازی کا معاملہ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور نئے وزیرِاعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ آج متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج آزاد کشمیر کے نئے وزیرِاعظم کے امیدوار کا حتمی اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری لطیف اکبر اور چوہدری یاسین میں سے ایک نام وزارتِ عظمیٰ کے لیے فائنل کیا جائے گا۔ پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق، اسپیکر اسمبلی لطیف اکبر اس دوڑ میں سب سے مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ وزیرِاعظم انوارالحق کے مستعفی نہ ہونے کی صورت میں ان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد (صباح نیوز) نیپرا نے کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف کے حالیہ ریویو میں وہ حقائق سامنے لائے ہیں جن سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ ادارہ اپنی کارکردگی بہتر بنانے میں مسلسل ناکام رہا ہے۔ پاور ڈویڑن کے ترجمان کے مطابق کچھ حلقے اس فیصلے کو غلط رنگ دے کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، حالانکہ نیپرا کا یہ اقدام کراچی کے صارفین کے مفاد میں ہے۔ترجمان نے کہا کہ کے الیکٹرک ایک نجی ادارہ ہے جس کی کارکردگی کا تقابل سرکاری کمپنیوں سے کیا جائے تو یہ واضح ہوتا ہے کہ فیسکو، آئیسکو اور گیپکو جیسے ادارے ریکوری، لائن لاسز میں کمی اور صارفین کی خدمت کے لحاظ سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-08-6 کراچی ( اسٹاف ر پورٹر)صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ اور سیکرٹری تعلیم زاہد علی عباسی نے یہ واضح احکامات جاری کیے ہیں کہ سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے آئی درخواست 2025 /1592 میں مورخہ 9 اکتوبر کے جاری کیے گئے فیصلے کی روشنی میں تمام نجی تعلیمی ادارں کی دس فیصد فری شپ کی فراہمی کے ریکارڈ کا مکمل آڈٹ کیا جائے۔ پہلے مرحلہ میں سندھ بھر کے چھ ریجنز کے وہ تمام اسکولز جن کی ایک سے زائد شاخیں ہیں انہیں ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں خطوط جاری کر دیے گئے ہیں جن میں انہیں آگاہ کیا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ کمیٹیز ان اسکولوں کا پندرہ یوم کے اندر اندر دورہ کریں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد / مظفرآباد (نمائندہ جسارت/ مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف مشترکہ تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا۔ (ن) لیگ نے واضح کیا ہے کہ وہ آزاد کشمیر میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی بلکہ اپوزیشن میں بیٹھ کر اصلاحاتی کردار ادا کرے گی۔ایوان صدر اسلام آباد میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں رہا۔ موجودہ حکومت عوامی امنگوں پر پورا نہیں اتری، اس لیے نئی...
کراچی: محکمہ تعلیم سندھ حکومت نے صوبے کے تمام نجی اسکولوں میں 10 فیصد فری شپ کے اجراء سے متعلق ریکارڈ کے مکمل آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کی جانب سے آئینی درخواست 1592/2025 کے 9 اکتوبر کے جاری کردہ فیصلے کے ضمن میں کیا گیا۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ کی ایڈیشنل ڈائریکٹر رفعیہ جاوید کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ اور سیکرٹری تعلیم زاہد عباسی نے احکامات جاری کیے ہیں کہ پہلے مرحلے میں سندھ کے 6 ریجنز کے وہ تمام اسکولز جن کی ایک سے زائد شاخیں ہیں انھیں ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی...
لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے کی تاریخ میں ایک منفرد اور قابلِ تحسین قدم اٹھاتے ہوئے 65 ہزار مساجد کے اماموں کے لیے باقاعدہ وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کیا گیاہے، جس کا مقصد دینی خدمت انجام دینے والے آئمہ کرام کی معاشی مشکلات کو کم کرنا اور ان کے وقار کو عملی طور پر تسلیم کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور میں امن و امان سے متعلق اپنے مسلسل پانچویں اجلاس میں کہا کہ امام مسجد نہ صرف دینی رہنمائی فراہم کرتے ہیں بلکہ معاشرتی ہم آہنگی، اصلاحِ اخلاق اور نوجوان نسل کی تربیت میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محلے یا...
—فائل فوٹو نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف پر ریویو فیصلے کے معاملے پر ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ نیپرا نے کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف کا ریویو فیصلہ کیا، بعض حلقے نیپرا فیصلے پر گمراہ کن تاثر پھیلا رہے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ نیپرا کا فیصلہ کراچی صارفین کے خلاف نہیں حق میں ہے، کے الیکٹرک کو کارکردگی سرکاری اداروں سے بہتر بنانی چاہیے۔ آئیسکو، فیسکو، گیپکو جیسے ادارے ریکوری اور سروس میں آگے ہیں۔پاور ڈویژن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیپرا ریویو کا فیصلہ انتظامی اصلاحات سے متعلق ہے، کے الیکٹرک نیشنل گرڈ سے 2000 میگاواٹ بجلی لے رہی ہے، نیشنل گرڈ سے بجلی کے الیکٹرک کے اپنے...
ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ نیپرا نے اپنے حالیہ ریویو میں کے الیکٹرک کے ملٹی ایر ٹیرف کا فیصلہ جاری کیا ہے جس پر کچھ حلقے ایک مذموم اور عام عوام کو گمراہ کرنے کیلئے حقائق کو میرٹ کے بر عکس پیش کر رہے ہیں اور جس سے یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ فیصلہ کراچی کے بجلی صارفین کے خلاف ہے، حقیقت اس کے بالکل بر عکس ہے۔ ترجمان پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کچھ حقائق کو عام فہم الفاظ میں کراچی اور پورے ملک کے عوام کے سامنے رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ اس مذموم مہم کا تدارک ہو سکے۔ ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک جو کہ ایک پرائیویٹ...
اپنے ایک انٹرویو میں شیخ نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جیلوں سے لبنانی قیدیوں کی رہائی، حکومت کی ذمہ داری ہے۔ حکومت کو اس معاملے کو آگے بڑھانا چاہئے، زیادہ فیصلہ کن انداز اختیار کرنا چاہئے اور زیادہ گرمجوشی سے سرگرم ہونا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان كی مقاومتی تحریک "حزب الله" كے سیكرٹری جنرل "شیخ نعیم قاسم" نے كہا كہ یہ حکومت کا فیصلہ ہے کہ وہ ملک کے اندر مسلح و غیر مسلح مسئلے کے ساتھ کیسے نمٹتی ہے، اسرائیل کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار المنار ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ رابطے میں ہیں۔...
تل ابیب میں اسرائیلی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم اپنی سکیورٹی خود کنٹرول کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اسرائیل اس بات کا تعین کرے گا کہ غزہ میں کون سی قوتیں ہمارے لیے ناقابلِ قبول ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل فیصلہ کرے گا کہ غزہ میں کونسی بین الاقوامی فوج تعینات کی جائے۔ یہ بات انہوں نے تل ابیب میں اسرائیلی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہی ہے۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ہم اپنی سکیورٹی خود کنٹرول کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اسرائیل اس بات کا تعین کرے گا...
کوالالمپور: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازعات کے حل میں ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں اور اس مسئلے کو جلد اور مؤثر انداز میں حل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری آسیان سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کے دورِ صدارت میں متعدد علاقائی تنازعات ختم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ “تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان ہونے والی لڑائی ان آٹھ جنگوں میں سے ایک تھی جنہیں میں نے صرف آٹھ ماہ میں رکوا دیا، اب ایک اور تنازع باقی ہے جسے ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔” ٹرمپ نے کہا کہ انہیں حال ہی میں اطلاع...
آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم چوہدری انوار الحق استعفیٰ دیں گے یا تحریکِ عدم اعتماد کا مقابلہ کریں گے؟ آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی وزیرِ اعظم کے استعفیٰ یا تحریکِ عدم اعتماد کے ذریعے متوقع ہے، اس معاملے پر انوارالحق نے مشاورت شروع کر دی ہے۔ وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے مستقبل کے حوالے سے حتمی فیصلہ 48 گھنٹوں میں متوقع ہے۔ آزاد کشمیر اسمبلی میں ممبران اسمبلی کی مجموعی تعداد 52 ہے، پیپلز پارٹی کو حکومت سازی کے لیے 27 اراکین کی حمایت درکار ہو گی۔ پیپلز پارٹی 17، مسلم لیگ ن 9، تحریکِ انصاف 4، مسلم کانفرنس اور جموں و کشمیر پیپلز پارٹی ایک ایک رکن کے ساتھ ایوان میں موجود ہیں جبکہ فارورڈ بلاک میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہیڈ کوچ محمد وسیم کو نیا کنٹریکٹ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد وسیم کی جگہ نیا ہیڈ کوچ آئندہ ہفتے تعینات کیے جانے کا امکان ہے، محمد وسیم کو 2024 میں ویمن ٹیم کی کوچنگ سونپی گئی تھی، ان کے دور میں ٹیم کی کارکردگی میں کوئی نمایاں بہتری نہیں آ سکی۔بورڈ کی مکمل سپورٹ کے باوجود ویمن ٹیم اہم بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں خاطر خواہ نتائج دینے میں ناکام رہی، ویمن ورلڈ کپ میں ٹیم ایک بھی میچ نہ جیت سکی، جب کہ متعدد کھلاڑیوں نے شکایت کی کہ کوچ کھلاڑیوں کی تربیت...
پاک افغان مسئلہ حل کرنا مشکل نہیں ہے، فی الحال کچھ نہیں کررہا، ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز کوالالمپور: (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری تنازعات کو بخوبی حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، تاہم فی الحال انہیں اس میں مداخلت کی ضرورت محسوس نہیں ہو رہی۔ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری آسیان سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ “میں نے سنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوبارہ مسائل پیدا ہو رہے ہیں، اور مجھے لگتا ہے کہ میں اس مسئلے کے حل کے لیے کچھ کر سکتا ہوں۔” امریکی صدر نے مزید کہا کہ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک افغان تعلقات میں درپیش مسائل کے حل میں دلچسپی ظاہر کی اور کہا کہ وہ اس معاملے کو جلد اور مؤثر طریقے سے سلجھا سکتے ہیں۔ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری آسیان سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ 8 ماہ میں کئی تنازعات کو روکا ہے اور اب ایک اور مسئلہ حل کرنے کا وقت باقی ہے۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے سنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوبارہ مسائل جنم لے رہے ہیں، اور انہیں یقین ہے کہ وہ اس معاملے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا، “میں دونوں ممالک کو جانتا ہوں اور یہ مسئلہ میں...
اسلام ٹائمز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ لگتا ایسا ہے کہ پاکستان میں ایک بار پھر دہشتگردی کے باپ کو کھولا جا رہا ہے اور دہشتگردی کو فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد میں کھڑے ہو کر ایک کتا میرے مکتب کی، میرے مسلک کی توہین کرتا ہے، زبان درازی کرتا ہے اور میرے مسلک کو گالیاں بکتا ہے، لیکن پاکستان میں نہ حکومت ہے اور نہ پاکستان میں کوئی ایک ادارہ کہ جو اس کتے کی زبان کو روکے۔ رپورٹ: سید عدیل عباس گذشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ہاکی گراونڈ میں کالعدم فرقہ پرست اور دہشتگرد جماعت سپاہ صحابہ...
سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ اور فیملی کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دیتے ہوئے فیصلے میں کہا ہے کہ عورت کی مرضی کے بغیر عدالت نکاح ختم نہیں کر سکتی۔ جسٹس عائشہ ملک نے 17 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ تحریر کیا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے عورت کا نکاح ختم کرنے کے حق سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا، 17 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں ظلم، خلع اور عورت کے حقوق سے متعلق اہم نکات بیان کیے گئے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ نفسیاتی اذیت بھی جسمانی تشدد جتنی سنگین ہے، اور عدالتوں کو خواتین سے متعلق فیصلوں میں محتاط زبان استعمال کرنی چاہیے۔ عدالت نے قرار دیا کہ ظلم صرف جسمانی تشدد تک محدود نہیں...
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر سیاستدان چوہدری نثار علاج کروانے کیلئے بیرون ملک جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی 92 نیوز نے خاندانی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کافی عرصے سے بیمار ہیں۔ پاکستان میں ان کا علاج ہو رہا ہے لیکن یہاں ان کی مکمل تشخیص نہیں ہو سکی۔ اسی لیے وہ مزید علاج کے لیے وہ جلد بیرونِ ملک روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چند روز قبل چوہدری نثار کی عیادت کی تھی۔ وزیراعظم نے انہیں اپنے ہاں مدعو بھی کیا، تاہم خرابیِ صحت کے باعث وہ نہیں جا سکے۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار علاج مکمل ہونے کے بعد...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بیوی پر کسی بھی قسم کے گھریلو تشدد اور خلع سے متعلق درخواست پر اہم فیصلہ سنادیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک نے سترہ صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا جس میں پشاور ہائی کورٹ اور فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔سپریم کورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں لکھا کہ عورت کی مرضی کے بغیر عدالت خلع نہیں دے سکتی، ازدواجی زندگی میں نفسیاتی اذیت جسمانی تشدد جتنی سنگین ہے، شوہر کی اجازت کے بغیر دوسری شادی تنسیخِ نکاح کے لیے جائز بنیاد ہے۔ آزاد کشمیر میں جو صورتحال بنی وہ پریشان کن ہے، ہر جماعت اس سے پریشان ہے،قمر زمان کائرہ فیصلے...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے بیوی پر کسی بھی قسم کے گھریلو تشدد اور خلع سے متعلق درخواست پر اہم فیصلہ سنادیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک نے سترہ صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا جس میں پشاور ہائی کورٹ اور فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں لکھا کہ عورت کی مرضی کے بغیر عدالت خلع نہیں دے سکتی، ازدواجی زندگی میں نفسیاتی اذیت جسمانی تشدد جتنی سنگین ہے، شوہر کی اجازت کے بغیر دوسری شادی تنسیخِ نکاح کے لیے جائز بنیاد ہے۔ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ عدالتوں کو خواتین سے متعلق محتاط الفاظ استعمال کرنے چاہئیں جبکہ پارلیمنٹ نے ظلم کی تعریف قانون میں بیان کرنے کی کوشش نہیں بلکہ مختلف...
پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں اپنی حکومت بنانے کا فیصلہ، نیا وزیراعظم کون ہوگا؟ فیصلہ آصف زرداری پر چھوڑ دیا گیا
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے آزاد کشمیر میں اپنی حکومت بنانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے، اور نئے قائد ایوان کے نام کا فیصلہ آصف زرداری پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ زرداری ہاؤس اسلام آباد میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں آزاد کشمیر کی حالیہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سابق وزیراعظم سردار یعقوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ موجودہ وزیراعظم کو گھر بھیجنے کے لیے ان کے پاس نمبر پورے ہیں۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیئر...
منی لانڈرنگ کے مقدمے میں پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ مؤخر کردیا گیا۔ لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے پرویز الٰہی اور ان کے خاندان کے ارکان سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت کی تھی جس کا فیصلہ آج سنائے جانا تھا۔ عدالت نےپرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ مؤخر کر دیا تاہم ان کی ایک پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ پرویز الٰہی کی استثنیٰ کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ قریبی رشتے دار کے انتقال کی وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔
راؤ دلشاد: محکمہ تعمیرات و مواصلات (سی اینڈ ڈبلیو) نے صوبے کے 24 اضلاع میں 38 ٹول پلازوں کو ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمے کے افسران نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ الیکٹرانک ٹول کلیکشن سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے، جس سے گاڑیوں کی خودکار ویریفکیشن اور شفاف ریونیو کلیکشن ممکن ہو گی۔ اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ اٹک، بہاولپور، خوشاب، گجرات، چکوال، سرگودھا، مری، اوکاڑہ، لیہ، لودھراں، ملتان، مظفرگڑھ، میانوالی،...
لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں پرویز الٰہی اور ان کے خاندان کے دیگر ارکان کے خلاف بریت کی درخواست پر فیصلہ مؤخر کر دیا۔ عدالت میں سماعت کے دوران پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ آج سنایا جانا تھا، تاہم عدالت نے انہیں ایک پیشی سے استثنیٰ دے دیا۔ پرویز الٰہی کی استثنیٰ کی درخواست میں بتایا گیا کہ وہ قریبی رشتہ دار کے انتقال کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے تھے۔
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی نے چار سدہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس دن وزیراعلیٰ کیلئے میرا نام آیا تو کہا گیا کہ ہمیں قبول نہیں۔ مجھے ان قبول نہ کرنے والوں کی فکر نہیں۔ ثابت ہوا کہ میں قبول ہوں۔ میرے خلاف پاکستان بھر میں پراپیگنڈا کیا گیا۔ مجھے دہشتگرد بنانے کی ناکام کوشش کی گئی۔ مجھے اپنے لیڈر سے عدالتی احکامات کے باوجود ملنے نہیں دیا گیا۔ میں نے عوام کی عدالت میں جانے اور اپنا مقدمہ ان کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا۔ مجھے کہا گیا چار سدہ، خیبر، کرک نہ جاؤ، جان کو خطرہ ہے، مارے جاؤ گے۔ ہمیں اعتماد میں لئے بغیر بند کمروں کے...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی جماعت نہیں ایک انتہا پسند گروپ ہے، ہمارا مذہب یہ اجازت نہیں دیتا کسی کو بھی قتل کر دیں، تحریک انصاف نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کیا، کسی اور جماعت پر پابندی لگانے کی بات کہیں ڈسکس نہیں ہورہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی پر پابندی کا فیصلہ واپس نہیں ہوگا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی سیاسی جماعت نہیں تھی، ہمیں اس مائنڈ سیٹ کے خلاف لڑنا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ریاست نے...
رانا ثنااللہ: تحریک لبیک نے وعدے پورے نہیں کیے، املاک کو نقصان پہنچایا ، پابندی کا فیصلہ شواہد کی بنیاد پر کیا گیا
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے ماضی میں بھی حکومت کو یقین دہانیاں کرائی تھیں مگر ان پر عمل نہیں کیا۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ مذہبی جماعت نے حالیہ مظاہروں کے دوران جگہ جگہ سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا، اور ان کے خلاف ایسے شواہد موجود تھے جن کی بنیاد پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔ ان کے مطابق، اگر کوئی تنظیم ایسی سرگرمیوں میں ملوث پائی جائے جو قانون اور امن عامہ کے لیے خطرہ ہوں تو اسے کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت...
امریکی حکومت نے شٹ ڈاؤن کے باعث فوجی اہلکاروں کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے امدادی رقم استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ ان کے ایک قریبی دوست نے130 ملین ڈالر کی خطیر رقم فوجی اہلکاروں کی تنخواہوں کے لیے فراہم کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ری پبلکن اورڈیموکریٹ ارکان کے درمیان نئے مالیاتی بجٹ پر اختلافات برقرار ہیں، جس کے باعث امریکی حکومت یکم اکتوبر سے شٹ ڈاؤن کا شکار ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے نتیجے میں ہزاروں وفاقی ملازمین اور فوجی اہلکاروں کی تنخواہوں میں تاخیر ہو رہی ہے، جبکہ کئی سرکاری ادارے جزوی طور...
واشنگٹن (ویب ڈیسک )اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا اہم بیان سامنے آ گیا۔اسرائیلی دورہ مکمل کرکے واپس جاتے ہوئے تل ابیب ائیرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے اسے سیاسی حربہ قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بے معنی علامتی ووٹ تھا، جس کا کوئی عملی اثر نہیں، اگر یہ سیاسی حربہ تھا تو یہ بہت ہی بیوقوفانہ تھا ، میں ذاتی طور پر اسے غزہ امن معاہدے کی توہین سمجھتا ہوں۔ امریکی نائب صدر نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی یہ ہے کہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم نہیں کیا جائے گا اور یہ مؤقف برقرار...
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا یہ بات درست ہے کہ ماضی میں کچھ جماعتوں پر پابندیاں لگائی گئیں تو انہوں نے نام تبدیل کر لیا لیکن ہم نے ایک اسپیشل پراسیکوٹر سیل بنایا ہے، ایسے معاملات میں ملوث افراد کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کو ایک پروجیکٹ کے طور پر لانچ کیا گیا تھا، ٹی ایل پی جو کر رہی تھی وہ سیاست نہیں انتشار تھا حکومت مذہبی جماعتوں کے خلاف نہیں لیکن ٹی ایل پر پابندی ایک مائنڈ سیٹ کیخلاف ریاست کا فیصلہ ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ...
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں مریم نواز پیشی کے موقع پر نیب آفس پر حملے کے کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ سمیت دیگر کے خلاف اخراج رپورٹ منظور کرلی گئی۔ عدالت نے پولیس کی اخراج رپورٹ پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے رپورٹ منظور کر لی۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مریم نواز سمیت دیگر کیخلاف نیب آفس پر پتھراؤ کے الزامات ثابت نہیں ہوئے۔ مقدمہ کا مدعی ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب چوہدری اصغر عدالت میں پی ہوا۔ عدالت نے مدعی سے استفسار کیا کہ آپکو کوئی اعتراض ہے اخراج رپورٹ سے۔ مدعی مقدمہ نے عدالت نے روبرو بیان دیا کہ مجھے کوئی اعتراض نہیں...
بھارت کی بڑی آئل ریفائنریز نے روسی خام تیل کی خریداری میں نمایاں کمی کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ یہ اقدام امریکا کی جانب سے ماسکو کی نمایاں توانائی کمپنیوں پر عائد نئی پابندیوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صنعتی ذرائع کے حوالے سے اطلاع ہے کہ بھارت کی جانب سے روسی خام تیل کی خریداری میں بڑی کٹوتی کی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: India is expected to massively cut Russian oil imports after the US sanctioned Russian oil giants Rosneft and Lukoil.India purchased €2.5 billion in Russian crude oil last month. pic.twitter.com/GuqSDcu7hn — Igor Sushko (@igorsushko) October 23, 2025 بھارت اُس وقت سے روس کا سب سے بڑا خریدار ہے...
اسرائیلی پارلیمنٹ نیسٹ نے ووٹوں کی اکثریت سے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا جس پر عالمی سطح پر شدید تنقیدیں اُٹھ رہی ہیں اور فیصلے کو مسترد کیا جارہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس کے ساتھ ایک اور بل بھی منظور ہوا ہے جو کہ مقبوضۃ مشرقی یروشلم کے قریب واقع بستی مالے ادومیم کو بھی اسرائیلی خودمختاری کے تحت لانے کا ہے۔ اہم واضح رہے کہ قانون سازی ابھی حتمی نہیں ہوئی ہے، یہ بل ابھی خارجہ امور دفاعی کمیٹی سے بھی منظور ہونا ہے۔ اس فیصلے پر کئی عرب ملکوں، ترکی اور دیگر بین الاقوامی اداروں نے اس اقدام کی سخت مذمت کی ہے۔ اُردن نے کہا ہے کہ یہ عالمی قوانین کی کھلم کھلا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کے پی کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ ابھی تک کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل نہیں دی اور کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا۔ بیرسٹرسیف اور مزمل اسلم کی کابینہ میں شمولیت سے متعلق سوال پر سہیل آفریدی نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کی کابینہ میں شمولیت سے متعلق بانی نے ہدایات نہیں دیں۔ کوشش کی جا رہی ہے کہ مجھے گرفتار کر کے قید میں رکھا جائے: علیمہ خان نومبر میں...
اسلام آباد:(ویب ڈیسک)پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کے متنازع فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستان مقبوضہ مغربی کنارے کے انضمام کی اسرائیلی کوششوں اور وہاں صہیونی ریاست کی خودمختاری کے نفاذ کے اقدامات کی سخت مذمت کرتا ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اسرائیلی قانون ساز ادارے میں پیش کیا گیا مجوزہ متنازع قانون اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں، بین الاقوامی قوانین اور فلسطینی عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اشتعال انگیز اور غیر قانونی اقدامات خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو کمزور کرتے ہیں۔ پاکستان...
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق فیصلہ کچھ دیر میں وفاقی حکومت کی جانب سے متوقع ہے۔ ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کہنا تھا کہ صوبے کے امن کے لیے ہر اقدام اٹھائیں گے، پنجاب کے امن کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہتھیار بندجتھوں کو ریاستی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہمارا دین ہر ایک کے ساتھ حسن سلوک کا درس دیتا ہے، پنجاب میں اس وقت 10لاکھ سے زائد افراد کے پاس اسلحہ موجود ہے، 28 اسلحہ ڈیلرز کے لائسنس منسوخ کردیے...