کے الیکٹرک سے متعلق نیپرا کا فیصلہ کراچی کے صارفین کے مفاد میں ہے‘پاور ڈویژن
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (صباح نیوز) نیپرا نے کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف کے حالیہ ریویو میں وہ حقائق سامنے لائے ہیں جن سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ ادارہ اپنی کارکردگی بہتر بنانے میں مسلسل ناکام رہا ہے۔ پاور ڈویڑن کے ترجمان کے مطابق کچھ حلقے اس فیصلے کو غلط رنگ دے کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، حالانکہ نیپرا کا یہ اقدام کراچی کے صارفین کے مفاد میں ہے۔ترجمان نے کہا کہ کے الیکٹرک ایک نجی ادارہ ہے جس کی کارکردگی کا تقابل سرکاری کمپنیوں سے کیا جائے تو یہ واضح ہوتا ہے کہ فیسکو، آئیسکو اور گیپکو جیسے ادارے ریکوری، لائن لاسز میں کمی اور صارفین کی خدمت کے لحاظ سے بہتر ہیں۔ نیپرا کے فیصلے کے مطابق اب کے الیکٹرک اپنے واجبات میں من مانی نہیں کرسکے گا اور صرف وہی بقایاجات شامل کر پائے گا جو وہ ٹھوس شواہد سے ثابت کرے۔ترجمان نے بتایا کہ کے الیکٹرک کے منافع کو بھی ایک حد میں رکھا گیا ہے، اب اسے ڈالر سے منسلک غیرمنصفانہ منافع نہیں ملے گا۔ آزاد کنسلٹنٹ کی رپورٹ کے مطابق ادارے نے نقصانات میں کمی کے بجائے بھاری رقوم ضائع کیں، جو اس کی انتظامی نااہلی کو ظاہر کرتی ہیں۔نیپرا نے فیصلہ کیا ہے کہ بند پاور پلانٹس کو سسٹم سے نکالا جائے تاکہ ان کے غیر ضروری اخراجات عوام پر نہ ڈالے جائیں۔ نیشنل گرڈ سے سستی بجلی دستیاب ہے، اس لیے کراچی میں لوڈشیڈنگ کا کوئی خطرہ نہیں۔ ترجمان کے مطابق یہ ریویو فیصلہ عوامی مفاد، شفافیت اور قومی بجٹ پر بوجھ کم کرنے کی سمت ایک اہم سنگِ میل ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے الیکٹرک کے مطابق
پڑھیں:
وفاقی حکومت کا بجلی کے صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ
شاہد سپرا:وفاقی حکومت نے بجلی کے صارفین پر اربوں روپے کے اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) نے کوارٹرلی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صارفین پر 32 پیسے فی یونٹ کے حساب سے اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دی گئی ہے,یہ اضافہ دسمبر، جنوری اور فروری کے بلوں میں وصول کیا جائے گا,نوٹیفکیشن کا اطلاق لیسکو سمیت دیگر تمام بجلی کمپنیوں پر ہوگا۔
پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی
نیپرا کے مطابق اس اقدام کا مقصد بجلی کی پیداوار اور ترسیل میں پیدا ہونے والے اضافی اخراجات کو پورا کرنا ہے۔ حکومت نے صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے بلوں میں اس اضافی ایڈجسٹمنٹ کو نوٹ کریں اور بروقت ادائیگی کریں۔