نیپرا کی جانب سے کےالیکٹرک کے ملٹی ایئرٹیرف پر ریویو فیصلے پر وضاحتی بیان دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ فیصلہ کراچی کے صارفین کے خلاف نہیں بلکہ ان کے مفاد میں ہے۔ ترجمان پاور ڈویژن نےکے الیکٹرک کے ٹیرف میں کمی کے فیصلے پر جاری بیان میں کہا ہےکہ نیپرا ریویو کا فیصلہ انتظامی اصلاحات سے متعلق ہے، نیپرا نے کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف کا ریویو فیصلہ کیا، بعض حلقے نیپرا کے فیصلے پر گمراہ کن تاثر پھیلا رہے ہیں، نیپرا کا فیصلہ کراچی کے صارفین کے خلاف نہیں بلکہ ان کے حق میں ہے۔ترجمان پاور ڈویژن نے کہا کہ کے الیکٹرک کو اپنی کارکردگی سرکاری اداروں سے بہتر بنانی چاہیے، آئیسکو، فیسکو اور گیپکو جیسے ادارے ریکوری اور سروس میں آگے ہیں۔ترجمان کے مطابق کےالیکٹرک نیشنل گرڈ سے 2 ہزار میگاواٹ بجلی لےرہی ہے جو کے الیکٹرک کے اپنے پلانٹس سے سستی ہے،کے الیکٹرک صارفین کیلئے بھی فی یونٹ نرخ قومی سطح پر یکساں ہیں، اخراجات میں کمی صارفین کیلئے مثبت اقدام ثابت ہوگی۔ترجمان نے مزید کہا کہ کراچی کے صارفین کو سبسڈی بدستور ملتی رہے گی تاہم سبسڈی کو کے الیکٹرک کے منافع کا حصہ بننے سے روکا گیا ہے، نیپرا ریویو سے غیر موصول واجبات بلوں میں شامل نہیں کیے جا سکیں گے اور صرف تصدیق شدہ واجبات ہی شامل ہوں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے منافع کو جائز حد میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اب کے الیکٹرک کا منافع ڈالر کے بجائے پاکستانی روپے سے منسلک ہوگا، منافع کی شرح 24 سے 30 فیصد کم کی گئی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ آزاد کنسلٹنٹ نے کے الیکٹرک کے نقصانات کا انکشاف کیا، نیپرا نے نقصانات کی شرح کم کرکے عوامی مفاد کا تحفظ کیا، بند پاور پلانٹس کے اخراجات صارفین سے نہیں لیے جائیں گے، نیپرا ریویو ریگولیٹری نظام کی مضبوطی کی سمت اہم قدم ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ کے الیکٹرک اور سرکاری ڈسکوز میں توازن پیدا کرے گا، فیصلہ ٹیکس دہندگان پر بوجھ میں کمی کا باعث بنے گا، نیشنل گرڈ سے سستی بجلی ملنے سے فیول اخراجات کم ہوں گے جب کہ کراچی کو لوڈشیڈنگ کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کراچی کے صارفین کے الیکٹرک کے کا فیصلہ

پڑھیں:

صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش