نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کردی
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
اسلام آباد:
نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کردی۔
نیپرا نے اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے اپنا فیصلہ جاری کردیا، جس کے مطابق ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 88 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی ہے اور قیمت میں کمی کااطلاق کے-الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ بجلی صارفین کو دسمبر کے بجلی بلوں میں ریلیف ملے گا، ماہانہ فیول ایڈجسٹمںٹ کا اطلاق لائف لائن، پروٹیکٹڈ صارفین اور الیکڑک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔
نیپرا کے فیصلے میں ممبر ٹیکنیکل رفیق شیخ کا اضافی نوٹ بھی شامل ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بجلی کمپنیوں کی نااہلیوں کا ملبہ بجلی صارفین پر نہیں ڈالنا چاہیے، گڈو747 کو اوپن سائیکل پر چلانے سے ایک ارب 21 کروڑ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فیول ایڈجسٹمنٹ ماہانہ فیول
پڑھیں:
بلیک آؤٹ کے بعد بجلی بحالی میں ناکامی: نیشنل گرڈ کمپنی‘ سی پی پی اے پر کروڑوں جرمانہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251209-08-20
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)نیپرا نے 4 سال قبل ہونے والے بلیک آوٹ کے بعد بروقت بجلی بحالی میں ناکامی کا ذمہ دارنیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے کو قرار دے دیا۔نیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے پر، ڈھائی، ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔نیپرا نے اس حوالے سے اپنا فیصلہ جاری کر دیا جس کے مطابق 9 جنوری 2021 کو ملک 20 گھنٹے تک اندھیرے میں ڈوبا رہا، نیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے بلیک آوٹ کے بعد فوری طور پر بجلی بحال کرنے میں ناکام رہی۔فیصلے میں کہا گیا کہ سال 2021، 2022 اور 2023 میں بجلی معطل ہونے کے واقعات رونما ہوئے۔ دونوں کمپنیاں بروقت بجلی بحالی میں ناکام رہیں۔نیپرا نے بلیک آوٹ کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ سماعت کے دوران نیشنل گرڈ کمپنی، سی پی پی اے نیپرا کو مطمئن کرنے میں ناکام رہی۔سماعت میں دونوں کمپنیوں نے ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے کی کوشش کی۔ نیپرا نے دونوں کمپنیوں کو 15 روز کے اندر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔